پنجاب کو خطے ہی نہیں، پوری دنیا میں ماحولیاتی بہتری کی ایک قابل تقلید مثال بنانا چاہتی ہوں: وزیر اعلی پنجابٰ
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
لاہور:ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے وزیر اعلی پنجابٰ مریم نواز شریف کو ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ اور ’’کلائمیٹ لیڈر‘‘ قرار دے دیا۔ویلیری ہیکی نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’مریم نواز شریف جنوبی ایشیا سے ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ بن کر ابھری ہیں۔‘عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو عالمی ماحولیاتی مارکیٹ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے تعاون کی بھی یقین دہانی کروا دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی کی ملاقات ہوئی۔ ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ کو ورلڈ بنک کی جانب سے ماحولیاتی شعبے میں بھرپور معاونت کی پیشکش کی۔ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب، اے کیو آئی، ٹرانسپورٹ، جنگلات، جنگلی حیات کے منصوبوں میں تعاون کے لئے تیار ہیں۔ ماحولیاتی بہتری کے منصوبے پنجاب کی عالمی سطح پر شناخت اور عزم کی علامت بن کر سامنے آئے ہیں، ایک خاتون وزیراعلیٰ کے طورپر آپ ماحولیاتی شعبے میں عزم وہمت اور تخلیق کی مثال بنی ہیں.
ملاقات میں موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف سے ماحولیاتی بہتری کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :