27ویں آئینی ترمیم؛ نواز شریف بھی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف بھی آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
نواز شریف 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔
واضح رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی آج قومی اسمبلی سے منظوری کا امکان ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت وفاقی آئینی عدالت کے جلد قیام کی خواہاں ہے۔
قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم پر گزشتہ روز سے بحث جاری ہے، جس کی آج منظوری کا قوی امکان ہے۔
اس سلسلے میں آئینی ترمیم پر صدر مملکت کے دستخط ہوتے ہی وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے لیے عملی اقدامات شروع کیے جا سکتے ہیں۔
اس حوالے سے سینیٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق ایوان بالا کے اجلاس کا دن اور وقت بھی تبدیل کر دیا گیا۔
اجلاس 13 نومبر 2025 شام 4 بجے کے بجائے اب 12 نومبر شام 5 بجے ہوگا، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں پیش
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 27 آئینی ترمیم بل سینیٹ نے دو تہائی اکثریت سے پاس کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کے قیام کا بنیادی نکتہ شامل تھا، آئینی ترامیم اتفاق رائے سے کی جاتی ہیں۔ مشترکہ کمیٹی میں اپوزیشن کو بیٹھنا چاہیے تھا۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں آئینی معاملات کی سماعت آئینی بینچ کرتا ہے، دنیا کے دیگر ممالک میں ججز کی تقرری جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کی جاتی ہے۔
اعظم نذیر تارڑ کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا احتجاج اور نعرےدوسری جانب وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے احتجاج اور نعرے بازی کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کر لی تھی۔ چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ متعارف اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کر دیا گیا، آرمی چیف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔ وفاقی آئینی عدالت بنائی جائے گی، صدر مملکت کو تاحیات استثنیٰ حاصل ہوگا۔
سینیٹ نے27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کرلینائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا سینیٹ میں نمبر پورے ہیں؟ جس پر اسحاق ڈار نے کہا کہ جی انشاء اللّٰہ۔
وزیر قانون اعظم نذیر تاررڑ نے آئینی ترمیم بل پیش کیا تو اس کی حمایت میں 64 ارکان نشستوں پر کھڑے ہوئے۔ ان میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو اور جے یو آئی کے احمد خان بھی شامل تھے۔ باقی ارکان نے آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کیا اور اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔