لاہور:

ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے وزیر اعلی پنجابٰ مریم نواز شریف کو ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ اور ’’کلائمیٹ لیڈر‘‘ قرار دے دیا۔

ویلیری ہیکی نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’مریم نواز شریف جنوبی ایشیا سے ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ بن کر ابھری ہیں۔‘‘

عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو عالمی ماحولیاتی مارکیٹ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے تعاون کی بھی یقین دہانی کروا دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی کی ملاقات ہوئی۔ ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ کو ورلڈ بنک کی جانب سے ماحولیاتی شعبے میں بھرپور معاونت کی پیشکش کی۔

ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب، اے کیو آئی، ٹرانسپورٹ، جنگلات، جنگلی حیات کے منصوبوں میں تعاون کے لئے تیار ہیں۔ ماحولیاتی بہتری کے منصوبے پنجاب کی عالمی سطح پر شناخت اور عزم کی علامت بن کر سامنے آئے ہیں، ایک خاتون وزیراعلیٰ کے طورپر آپ ماحولیاتی شعبے میں عزم وہمت اور تخلیق کی مثال بنی ہیں جس پر خوشی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ویلیری ہیکی نے ماحولیاتی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ویلیری ہیکی نے پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ماحول دوست اقدامات اور جذبے کو سراہا۔

ویلیری ہیکی نے وزیراعلی مریم نواز شریف کی تقریر کے نکات کو سراہا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو اُن کی تقریر کے تین اقتباس بھی سنائے۔

ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے گفتگو میں بتایا کہ آپ کا یہ جملہ مجھے بہت پسند آیا کہ ’’کاپ 30 کو محض اظہارِ خیال کی مجلس کے بجائے پختہ عزم و ارادے کے عہد کے طور پر یاد رکھا جانا چاہیے۔ آپ نے درست کہا کہ گلوبل ساؤتھ احتجاج نہیں، بامقصد آواز بن کر سامنے آیا ہے۔‘‘

ویلیری ہیکی نے کہا آپ کی اس بات سے پوری طرح متفق ہوں کہ ’’ماحول کی بہتری خیرات نہیں، انصاف ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے لیے آپ کے منصوبے متاثر کن ہیں، پنجاب حکومت کا کسی کا انتظار کیے بغیر ماحول کی بہتری کے ایجنڈے پر کام شروع کرنا لائق تحسین ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ویلیری ہیکی کے جذبات اور تحسین پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو خطے ہی نہیں، پوری دنیا میں ماحولیاتی بہتری کی ایک قابل تقلید مثال بنانا چاہتی ہوں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پنجاب کے دورے کی دعوت ویلیری ہیکی نے قبول کرلی۔

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور صوبائی وزراء رانا سکندر اور ذیشان رفیق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، چیئرمین پی اینڈ ڈی نعیم رؤف، ڈی جی ای پی اے عمران حامد بھی ملاقات میں موجود تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مریم نواز شریف سے ماحولیاتی بہتری کہا کہ

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم صفدر عالمی کانفرس میں شرکت کیلئے برازیل پہنچ گئیں

 

برازیل (ویب ڈیس)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عالمی کاپ 30 کانفرس (سی او پی 30 ) میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں۔

سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر صوبائی وزرا بھی وزیرا علیٰ کے ہمراہ ہیں۔

مریم نواز کاپ 30 کانفرس میں ماحولیاتی بہتری کے اپنے وژن اور اقدامات پر خطاب کریں گی، برزایل میں کانفرس 21 نومبر تک جاری رہے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کلائمیٹ ریزی لینس، ستھرا پنجاب اور الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے اپنا وژن اجاگر کریں گی جبکہ وہ جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ وفروغ کے لیے اپنا موقف پیش کریں گی۔

اس موقع پر مریم نواز بین الاقوامی ماحولیاتی اداروں کی قیادت اور ماہرین سے بھی ملاقات کریں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کو خطے ہی نہیں، پوری دنیا میں ماحولیاتی بہتری کی ایک قابل تقلید مثال بنانا چاہتی ہوں: وزیر اعلی پنجابٰ
  • موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب
  • ماحولیاتی آلودگی کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں، صاف ماحول فراہم کےلیے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، مریم نواز
  • موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے،مریم نواز
  • کاپ 30: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاسنڈا آرڈن کے ہمراہ ‘پاکستان پویلین’ کا افتتاح
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم کے ہمراہ کاپ 30 میں ’پاکستان پویلین‘ کا افتتاح
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا امن اور ترقی کیلئے سائنس کے عالمی دن پر پیغام
  • وزیر اعلیٰ مریم نواز عالمی کانفرس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم صفدر عالمی کانفرس میں شرکت کیلئے برازیل پہنچ گئیں