---فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم واک آؤٹ بھی کریں گے، احتجاج بھی کریں گے اور تقریریں بھی کریں گے۔ ہم نے اعلان کیا ہوا ہے کہ ہم ان ترامیم کا حصہ نہیں بنیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر سے ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ نواز شریف کی پارلیمنٹ آمد پر پر پی ٹی آئی کیسے ویل کم کرے گی؟

اس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نواز شریف آئیں یا نہ آئیں وہ اب پاکستانی سیاست سے غیر متعلقہ ہو چکے ہیں۔ نواز شریف تو خیال کر رہے تھے کہ مجھے لا کر ریڈ کارپٹ بچھائی جائے گی، پارلیمان میں نواز شریف کے لیے کسی نے بھی ریڈ کارپٹ نہیں بچھائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے پارلیمان میں صرف تین الفاظ بولے ہیں۔

اِن کا مزید کہنا تھا کہ جو بندہ ریٹائر ہو جاتا ہے یہ اس کے خلاف ہو جاتے ہیں، خواجہ آصف سے پوچھیں پرویز اشرف حکومت کے خلاف کیا آپ پٹیشن لے کر افتخار چوہدری کے پاس نہیں گئے؟ میاں صاحب خود وکیل بن کر ممیو گیٹ کمیشن بنوانے نہیں گئے؟ 

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر نواز شریف

پڑھیں:

قومی اسمبلی سے 27 ویں ترمیم کی منظوری کا معاملہ؛ نوازشریف اجلاس میں شرکت کریں گے

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف بھی اس موقع پر اسلام آباد پہنچیں گے اور اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف گزشتہ روز اسلام آباد میں وفات پانیوالے سینیٹر عرفان صدیقی کی رہائش گاہ پر بھی جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آج جب 27ویں ترمیم منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف بھی اس موقع پر اسلام آباد پہنچیں گے اور اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف گزشتہ روز اسلام آباد میں وفات پانیوالے سینیٹر عرفان صدیقی کی رہائش گاہ پر بھی جائیں گے۔

یاد رہے کہ آج وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ اجلاس میں اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں ہونیوالے خودکش دھماکے اور وانا کیڈٹ کالج پر حملے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔اجلاس شروع ہونے سے قبل وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم آج منظور ہو جائے گی، ہمارے پاس اکثریتی ووٹ موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر
  • قومی اسمبلی سے 27 ویں ترمیم کی منظوری کا معاملہ؛ نوازشریف اجلاس میں شرکت کریں گے
  • ستائیسویں آئینی ترمیم :نواز شریف بھی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
  • 27ویں آئینی ترمیم؛ نواز شریف بھی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
  • آج سوگ کا دن، 27ویں ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی، بیرسٹر گوہر
  • عدالتوں پر حملہ پاکستان پر وار، دہشتگردی کے معاملے پر سیاست نہیں کی جائےگی، بیرسٹر گوہر
  • دہشت گردی کے ناسور پر کوئی سیاست نہیں ہوگی، بیرسٹر گوہر
  • 27ویں ترمیم کو ہم ’باکو ترامیم‘ کہتے ہیں: بیرسٹر گوہر
  •     جس دن وہ مردِ آہن نکلا ، وہ اسے ختم کریں گے ,وہ جو لفظ کہے گا ، وہی آئین ہوگا، بیرسٹر گوہر