WE News:
2025-11-12@09:36:19 GMT

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ وہ 27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے ، واک آؤٹ بھی کریں گے، احتجاج بھی کریں گے  اور تقریریں بھی کریں  گے۔

قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہم نے اعلان کیا ہے کہ ہم 27 ویں ترمیم کے پراسیس کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ہم واک آؤٹ بھی کریں گے اور احتجاج بھی کریں گے۔ البتہ اسمبلی میں تقاریر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے بیرسٹر گوہر علی خان نے 27ویں آئینی ترمیم کو ’باكو ترمیم‘ قرار دیدیا

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ ہاؤس میں بھی احتجاج کریں گے، پھر واک آؤٹ کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نواز شریف قومی اسمبلی اجلاس میں آئیں یا نہ آئیں، وہ غیر متعلقہ ہوچکے ہیں۔ جس طرح انہیں لایا گیا ہے، ان کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا، لیکن پارلیمان میں ان کے لیے کسی نے ریڈ کارپٹ نہیں بچھایا۔

یہ بھی پڑھیے 27ویں آئینی ترمیم آئین اور پارلیمنٹ کی روح کے منافی ہے، بیرسٹر گوہر

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے خواجہ محمد آصف کو مخاطب کرکے استفسار کیا کہ  کیا راجہ پرویز اشرف کے خلاف پٹیشن لے کر آپ افتخار چوہدری کے پاس نہیں گئے؟  میاں صاحب خود وکیل بن کے، امیر المومنین کی حیثیت سے سپریم کورٹ جا کر میموگیٹ کمیشن بنوانے کے لیے نہیں گئے تھے؟ انہوں نے کہا کہ جو ججز چلے گئے، چاہے وہ اچھے تھے یا برے، ان کے بارے میں غلط الفاظ نہ کہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر بھی کریں گے نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

نمبرز پورے ہیں تو ترمیم کررہے ہیں،اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نمبرز پورے ہیں تو ترمیم کررہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایک سوال ’’ترمیم کے حوالے سے کوئی ڈیڈلاک موجود ہے‘‘؟کے جواب میں وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ سب اچھا ہے ، کوئی بری خبر نہیں،ووٹنگ کے عمل کیلئے پارٹیوں نے مشاورت کرنی ہوتی ہے،مشاورت پہلی بار نہیں ، ہمیشہ ہوتی ہے،ان کاکہناتھا کہ مطلوبہ تعداد پوری ہوگی تو ہی ووٹنگ ہوگی،پارلیمنٹ میں رونقیں لگی ہیں، کوئی ڈیڈلاک نہیں،نائب وزیراعظم قائدایوان ہیں، اس لئے ان کے پاس آئے ہیں،پارٹیوں کو نمبرپورے کرنے کیلئے حکمت عملی طے کرنی ہوتی ہے۔

لاہور،  لڑکی کیساتھ دکان کے اندر زیادتی کا کیس ، ملزم کو 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی 

اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ پچھلی بار تو رات8بجے ووٹنگ شروع ہوئی تھی،جوڈیشل کمیشن آف پاکستان 18ویں ترمیم سے چل رہا ہے،ایک سوال ’’حکومت کے پاس نمبر کتنے ہیں‘‘کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نمبرز پورے ہیں تو ترمیم کررہے ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ہم نے اعلان کیا ہوا ہے ہم ان ترامیم کا حصہ نہیں بنیں گے: بیرسٹر گوہر
  • آج سوگ کا دن، 27ویں ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی، بیرسٹر گوہر
  • عدالتوں پر حملہ پاکستان پر وار، دہشتگردی کے معاملے پر سیاست نہیں کی جائےگی، بیرسٹر گوہر
  • دہشت گردی کے ناسور پر کوئی سیاست نہیں ہوگی، بیرسٹر گوہر
  • آپ کےخوف کو سلام، مرد آہن جیل سے باہر آئیگا پھر پتاچلے گا، بیرسٹر گوہر کی حکمران اتحاد پر سخت تنقید
  • بیرسٹر گوہر علی خان نے 27ویں آئینی ترمیم کو ’باكو ترمیم‘ قرار دیدیا
  • 27ویں ترمیم کو ہم ’باکو ترامیم‘ کہتے ہیں: بیرسٹر گوہر
  •     جس دن وہ مردِ آہن نکلا ، وہ اسے ختم کریں گے ,وہ جو لفظ کہے گا ، وہی آئین ہوگا، بیرسٹر گوہر
  • نمبرز پورے ہیں تو ترمیم کررہے ہیں،اعظم نذیر تارڑ