Jasarat News:
2026-07-24@02:37:12 GMT

صحافیوں کامتحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، راؤ حامد گوہر

اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251112-2-8
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان سندھ کے جوائنٹ سیکرٹری ٹنڈوجام پریس کلب پہنچ گئے موجود حالات میں علاقائی صحافیوں کا متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے سچ بولنے اور لکھنے پر بہت سے صحافیوں کو وڈیروں اور جاگیر داروں نے شہید کر دیا لیکن ان کی ایف آر تک درج نہیں ہو سکی ٹرین مارچ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہے راو حامد گوہر تفصیلات کے مطابق علاقائی صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے نکالے جانے والی ٹرین مارچ 13 نومبر کو حیدرآباد پہنچے گی جہاں پر حیدرآباد ٹنڈوجام ٹنڈوالہیار میرپور خاص ڈگری جھڈو ماتلی ٹنڈومحمد خان سمیت دیگر علاقوں کے صحافی ان کا بھرپور استقبال کریں گے اس سلسلے میں ریجنل یونین آف جرنلسٹس سندھ کے جوائنٹ سیکرٹری راو ھامد گوہر نے ٹنڈوجام پریس کلب کا دورہ کیا اس موقع پر ان کا استقبال نائب صدر عمران سوھو خزانچی واجد چانڈیو پیر بخش سمعوں اختر آرائیں سلیم کے کے سمیت دیگر صحافیوں نے کیا اس موقع پر انھوں نے ٹرین مارچ کی دعوت دی اور ٹنڈوجام کے صحافی پیر بخش سمعوں کے گھر پر ہونے والی فائرنگ کے بارے میں معلومات حاصل کی اس موقع پر انھوں نے کہا چھوٹے علاقوں کے صحافی اس وقت بہت زیادہ عدم تحفظ کا شکار ہیں انھیں سچ بولنے یا لکھنے پر بہت مشکلات کا سامنا علاقے کے وڈیرے انتظامیہ ایم این اے یا ایم پی اے کی جانب سے کرنا پڑتااور سندھ کے اندر بہت سے صحافی سچ لکھنے پر یا بولنے پر شہید کیے جا چکے ہیں ان حالات میں یہ ریلی صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے نکالی جارہی ہے اس وجہ سے اس کی بہت اہمیت ہے کہ صحافیوں کو جانی مالی تحفظ حاصل ہو۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع

سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی  آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے  نے  انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان  ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں  نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع