سندھ ہائیکورٹ‘ جامعہ کراچی میں طلبہ یونین انتخابات سے متعلق نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے جامعہ کراچی میں طلبہ یونین انتخابات سے متعلق دائر درخواست پر کراچی یونیورسٹی کو نوٹس جاری کردیے۔ محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈ نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا اور سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس معاملے سے محکمے کاکوئی تعلق نہیں ہے اور یہ یونیورسٹی کا دائر اختیار ہے۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق نے عدالت کو بتایا کہ کراچی یونیورسٹی نے جواب جمع کرا دیا ہے اور یونیورسٹی انتخابات کرانا چاہتی ہے۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ یونیورسٹی کو ان کے جواب کے مطابق انتخابات کرانے کی ہدایت دی جائے۔ عدالت نے سماعت کے بعد کراچی یونیورسٹی کو نوٹس جاری کیا اور درخواست کی آئندہ سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔ وکیل کے مطابق سندھ اسمبلی نے فروری 2022ء میں طلبہ یونین انتخابات سے متعلق قانون منظور کیا تھا مگر ساڑھے3 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود اب تک انتخابات کا انعقاد نہیں ہوا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آئینی عدالت نے کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی وائس چانسلر تقرری کے خلاف فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
وفاقی آئینی عدالت نے کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی وائس چانسلر تقرری کے خلاف ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس کیس کے حوالے سے آئینی عدالت کا کہنا تھا کہ موجودہ کیس دائر ہونے کے بعد 8 سال تک سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر نہ ہوا۔
لاہور ہائیکورٹ نے کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی وائس چانسلر اسد اسلم کی تقرری کو منسوخ کردیا تھا۔
درخواست گزار افتخار احمد نے وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کی تقرری کو چیلنج کیا تھا جبکہ مقدمے کی سماعت کے دوران کوئی بھی پیش نہ ہوا۔
آئینی عدالت نے مزید کہا کہ عدالتی حکم سے اگر کوئی فریق متاثر ہو تو وہ درخواست دے سکتا ہے۔