وفاقی آئینی عدالت: کراچی میں عوامی پارکس کے تجارتی استعمال پر سندھ ہائیکورٹ کا حکم معطل
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
وفاقی آئینی عدالت نے کراچی کے عوامی پارکس کے کھیلوں کے لیے تجارتی مقاصد کے استعمال کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کر دیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ یہ معاملہ کراچی میونسپل کارپوریشن (KMC) کے اختیارات سے متعلق ہے۔
مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کیخلاف درخواست نمٹا دی
کے ایم سی نے 26 اگست 2025 کو کراچی کے 9 عوامی پارکس کو کمرشل مقاصد کے لیے سپورٹس سرگرمیوں میں استعمال کرنے کی منظوری دی تھی۔
درخواست گزاران نے کے ایم سی کے اس فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں رجوع کیا، جس نے KMC کے اقدام کو کالعدم قرار دیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف KMC نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی۔
وکیل کے ایم سی نے عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے وقت فریقین کو سننے کا موقع نہیں دیا، جو آرٹیکل 10A کی خلاف ورزی ہے، اور کہا کہ ہائیکورٹ ازخونوٹس نہیں لے سکتی۔
مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت: 2 نئے ججز جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے حلف اٹھا لیا
آئینی عدالت نے اس معاملے کو مفاد عامہ کا کیس قرار دیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر فوری طور پر عمل درآمد نہ کیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹ توہین عدالت کی کارروائی کو آگے نہ بڑھائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سندھ ہائیکورٹ کراچی میں عوامی پارکس وفاقی آئینی عدالت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سندھ ہائیکورٹ کراچی میں عوامی پارکس وفاقی آئینی عدالت وفاقی آئینی عدالت سندھ ہائیکورٹ عوامی پارکس کہ ہائیکورٹ عدالت نے
پڑھیں:
جسٹس کے کے آغا نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کا حلف اٹھالیا
جسٹس کے کے آغا نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کا حلف اٹھالیا۔
آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے جسٹس کے کے آغا سے حلف لیا، تقریب میں آئینی عدالت کے جسٹس عامر فاروق،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس علی باقر نجفی نے شرکت کی۔
اسلام ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور ہائیکورٹ ججز بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر واجد گیلانی، سیکرٹری منظور ججہ اور دیگر کی بھی تقریب میں شرکت کی۔
حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ میں منعقد ہوگی۔