Jasarat News:
2026-07-24@01:09:13 GMT

چین کے حکم پر ایپل نے ہم جنس پرستوں کی ایپس ہٹا دیں

اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT

چین کے حکم پر ایپل نے ہم جنس پرستوں کی ایپس ہٹا دیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی ایپل نے چین کی حکومت کے دباؤ کے بعد ایپ اسٹور سے ہم جنس پرستوں کے لیے مخصوص دو مقبول ایپس کو ہٹا دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب چین کے انٹرنیٹ ریگولیٹر اور سینسر شپ اتھارٹی نے ایپل کو باضابطہ طور پر ان ایپس کو ہٹانے کی ہدایت جاری کی۔

ایپل کے ترجمان کے مطابق کمپنی جس بھی ملک میں کام کرتی ہے، وہاں کے مقامی قوانین اور ضابطوں پر عمل درآمد اس کی پالیسی کا حصہ ہے۔ ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چین کی سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن (CAC) کی جانب سے باضابطہ نوٹس موصول ہونے کے بعد کمپنی نے دونوں ایپس کو صرف چین کے ایپ اسٹور سے ہٹایا ہے، باقی دنیا میں یہ ایپس بدستور دستیاب ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایپل کا یہ اقدام چین میں حکومتی سینسر شپ قوانین کی سختی اور اظہارِ رائے پر پابندیوں کی عکاسی کرتا ہے۔ خیال رہے کہ حالیہ برسوں میں چین نے آن لائن مواد کے حوالے سے اپنے ضوابط مزید سخت کیے ہیں، جن کے تحت سماجی اور ثقافتی حساسیت رکھنے والی ایپس کو اکثر نشانہ بنایا جاتا ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایپس کو

پڑھیں:

حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف

فائل فوٹو 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔

سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف