شجاعت حسین سے جرمن سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تجارت کیلئے عملی اقدامات پر زور
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے جرمن سفیر اینا لیپل نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تجارت کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین اور وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین بھی موجود تھے، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تجارت پر بات چیت ہوئی۔
جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور دوطرفہ تجارت بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا، پاکستان اور جرمنی کے سرمایہ کاروں کے مابین جوائنٹ وینچرز کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
عالم اسلام متحد نہ ہوا تو حالت غزہ اور مقبوضہ کشمیر کی طرح ہوگی: خواجہ آصف
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جرمن ٹیکنالوجی شاندار ہے، پاکستان کو جرمن ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہئے، پاکستان اور جرمنی کو دوطرفہ تجارت بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان اور جرمنی کے سرمایہ کار مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا جائزہ لیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سکل ڈویلپمنٹ کی بہتری اور پنک سالٹ کی ویلیو ایڈیشن کیلئے جرمن ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین نے پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا اور کہا کہ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
آئینی ترمیم کے 80 فیصد نکات پر مشاورت مکمل ہوچکی ،آج مکمل کرلیا جائے گا،فاروق ایچ نائیک
انہوں نے بتایا کہ سپیشل اکنامک زونز میں عالمی معیار کا صنعتی انفراسٹرکچر موجود ہے، یہاں سرمایہ کاری پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات حاصل ہیں، فیڈمک کے زیر اہتمام انڈسٹریل اسٹیٹس میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے کمیونٹی سینٹر بنایا جارہا ہے ۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں گارمنٹ سٹی بن رہا ہے، گارمنٹ سٹی میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار ٹیکسٹائل انڈسٹری لگائیں گے، جرمنی کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے اپنی وزارت کے امور سے آگاہ کیا کہ بیرون ممالک ہنر مند افرادی قوت کی بہت ڈیمانڈ ہے، فیڈمک کے زیر اہتمام انڈسٹریل اسٹیٹس میں بڑے غیر ملکی سرمایہ کار گروپوں نے سرمایہ کاری کر رکھی ہے، جرمنی کے سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔
مجوزہ ترامیم کے بعد اگر عمران خان الیکشن کے ذریعے اقتدار میں آ بھی جائیں تو کچھ نہیں کر پائیں گے،نجم سیٹھی
جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے کہا کہ جرمنی کا سکل ڈویلپمنٹ میں پاکستان بالخصوص پنجاب کے ساتھ اشتراک موجود ہے، جرمنی کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا جائے گا، پنجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔
اس موقع پر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران ہاشمی اور کئی صنعت کار بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جرمنی کے سرمایہ کار غیر ملکی سرمایہ کار میں سرمایہ کاری سرمایہ کاری کے دوطرفہ تجارت سرمایہ کاروں پنجاب کے کہا کہ
پڑھیں:
وزیرِاعظم شہباز شریف کا پاکستان میں گوگل کے دفاتر اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم، ہری پور میں اسمبلی لائن خوش آئند قرار
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کی جانب سے دفاتر کے قیام اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام حکومت کی ان پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے جن کا مقصد ملک میں کاروبار میں آسانی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں گوگل کروم بُک کی پہلی اسمبلی لائن کا افتتاح، عام صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟
شہباز شریف نے ہری پور میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف ملک میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی ہوگی بلکہ مقامی سطح پر آئی ٹی مصنوعات کی تیاری سے عوام کو سستی ٹیکنالوجی دستیاب ہوگی۔
ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کی جانب ایک اہم قدموزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے روز اول سے پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا۔
ان کے مطابق ملک کے نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں بااختیار بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
مزید پڑھیے: گوگل نے پنجاب حکومت کو بڑی پیشکش کردی
انہوں نے کہا کہ گوگل کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کی تربیت کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے جو نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتوں سے آراستہ کرنے میں مدد دے گی۔
نوجوانوں کے لیے لیپ ٹاپس اور تربیتی پروگراموزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ وفاقی حکومت ایک لاکھ باصلاحیت نوجوانوں کو لیپ ٹاپس فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کے مواقع حاصل کر سکیں۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پاکستان میں گوگل کی جانب سے دفاتر کے قیام اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم، ہری پور میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن کا قیام خوش آئند قرار
گوگل جیسی بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیاں پاکستان میں کاروباری میں آسانی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی حکومت کی… pic.twitter.com/1Z0in6CPk0
— PTV News (@PTVNewsOfficial) November 7, 2025
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں نوجوانوں بشمول خواتین کے لیے آئی ٹی تربیتی پروگرامز جاری ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کا باقاعدہ آغاز ہوگیا
ان کا کہنا تھا کہ ان پروگراموں کی بدولت نوجوان اب بین الاقوامی سروس انڈسٹری میں زیادہ مسابقتی ہو رہے ہیں اور باعزت روزگار حاصل کر کے خود کفیل بن رہے ہیں۔
ٹیکنالوجی کے فروغ اور برآمدی صنعت میں بہتریوزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مقامی سطح پر آئی ٹی مصنوعات کی تیاری سے نہ صرف درآمدی انحصار کم ہوگا بلکہ برآمدی صنعت کے فروغ سے ملک کے لیے زرمبادلہ میں اضافہ بھی ممکن ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: گوگل نے تاریخ رقم کردی، ایک سہ ماہی میں 100 بلین ڈالر سے زائد آمدنی
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو خطے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مرکز بنانے کے لیے تیزی سے اقدامات کر رہی ہے۔
آئی ٹی وزارت کی کاوشوں کی تعریفوزیراعظم نے ملک میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک کوششوں سے پاکستان ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں پیشرفت کر رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں