چوہدری شجاعت سے فواد چوہدری کی وفد کے ہمراہ ملاقات، مل کر کام کرنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور محمود مولوی نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
فواد چوہدری عمران اسماعیل محمود مولوی کی لاہور میں ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات
ق لیگ کے جاری کردہ کے اعلامیے میں ویسے لفظ عمران خان تک شامل نہیں رہائی مشن تو بہت دور کی بات ہے pic.
— Umar Daraz Gondal (@umardarazgondal) November 6, 2025
سیاسی رہنماؤں نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، ملاقات کے دوران پاکستان کی تعمیر وترقی اور ملک کو مشکل صورتحال سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ مفاہمت اور رواداری کی سیاست کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین نے لوگوں کو آپس میں جوڑا ہے، سابق وزیراعظم سے ہمیشہ رہنمائی حاصل کی اور آئندہ بھی رہنمائی لیتے رہیں گے۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ ملک کی ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں میں قریبی روابط وقت کی ضرورت ہے ، پاکستان کی بہادر مسلح افواج ملک کی سرحدوں کی محافظ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے مئی کی جنگ میں بھارت کو عبرت ناک شکست دی، اور اب دہشتگردوں سے بھی برسر پیکار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو دہشتگردی اور انتہا پسندی کی لعنت سے چھٹکارا دلانے کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی میں صلح کی خبریں، اصل معاملہ کیا ہے؟
ملاقات میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات بارے آگاہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں، وزیر اعلیٰ کی قیادت میں پنجاب حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تاریخ ساز اقدامات کیے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین فواد چوہدری مل کر کام کرنے پر اتفاق ملاقات وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین فواد چوہدری مل کر کام کرنے پر اتفاق ملاقات وی نیوز چوہدری شجاعت حسین ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے لیے
پڑھیں:
کینیڈا اور پاکستان کا دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کے آغاز پر اتفاق
اسلام آباد(صغیر چوہدری )کینیڈا اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعاون میں فروغ اور تعلقات میں نئے باب کا
گلوبل افیئرز کینیڈا کے مطابق کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند اور پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
بیان کے مطابق، دونوں وزرائے خارجہ نے 30 اکتوبر کو ایک نتیجہ خیز دوطرفہ گفتگو کی، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں ممالک نے کینیڈین کینولا کی پاکستان کو برآمد میں سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا، تاکہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ میں اس کینیڈین جنس کے امکانات سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
مزید برآں، وزرا نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کے معاہدے (FIPA) کے پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کا خیرمقدم کیا۔ یہ مذاکرات کینیڈا کے وزیرِ بین الاقوامی تجارت منندر سدھو اور پاکستان کے وفاقی وزیرِ سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ کی قیادت میں ہوئے۔ فائیپا دونوں ممالک کے درمیان ایک شفاف اور مستحکم سرمایہ کاری ماحول پیدا کرنے کی مشترکہ کاوشوں کی عکاسی کرتا ہے۔
دونوں فریقین نے توانائی کے تحفظ اور اہم معدنی وسائل میں تعاون بڑھانے میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا، اور پاکستان کے معدنی ترقی کے اہداف اور صاف توانائی کے امکانات کے حصول میں کینیڈین کمپنیوں کے کردار کو سراہا۔
وزرائے خارجہ نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ آنے والا چھٹا دورِ دوطرفہ مشاورتی اجلاس دونوں حکومتوں اور نجی شعبوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اسٹریٹجک تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔
بیان کے اختتام پر کہا گیا کہ کینیڈا اور پاکستان عالمی سطح پر امن، خوشحالی اور جامع ترقی کے فروغ کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔