2025-11-06@14:47:25 GMT
تلاش کی گنتی: 309
«بلوچستان کی جامعات»:
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) بورڈ کے نئے نوٹیفیکیشن پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سوشل میڈیا پر نوٹیفیکیشن شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ’کیا ہم بلوچستان والے خدا کے کم تر بندے ہیں؟‘ انہوں نے کہا کہ پورے پی ٹی وی کے نئے بورڈ میں بلوچستان سے ایک بھی رکن شامل نہیں کیا گیا، حالانکہ یہ رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور یہاں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ’نمائندگی کوئی احسان نہیں بلکہ ہمارا حق ہے‘۔ Are we Balochistanis the lesser sons of God? Not a single name from Balochistan...
بلوچستان کی جامعات میں 201 افغان طالب علموں کے زیر تعلیم ہونے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس ) بلوچستان کی جامعات میں 201 افغان طالب علموں کے زیر تعلیم ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جامعہ بلوچستان میں 84، بیوٹمز یونیورسٹی میں 59 افغان طلبا زیر تعلیم ہیں، لورالائی یونیورسٹی میں 22 اور ویمن یونیورسٹی میں 36 افغان طالبات زیر تعلیم ہیں۔جامعات کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیشتر طلبہ تعلیم کا سلسلہ ختم کرکے اپنے وطن واپس جاچکے ہیں، طالب علم اپنے وطن جا کر ویزا لے کر پاکستان آئیں اور تعلیم مکمل کریں۔انتظامیہ کے مطابق بلوچستان کی جامعات نے افغان طالب علموں کا کوٹہ بھی ختم...
کیمبرج بورڈ کے اے اور او لیول کے امتحانات میں امتیازی نمبر حاصل کرنے والے طلبا کی تفصیلات جاری کردی گئیں ہیں۔ کیمبرج امتحانی بورڈ نے کراچی میں ایک منعقدہ تقریب میں اے اور او لیول میں نمایاں کارکردگی کے حامل سندھ اور بلوچستان کے طلبہ کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں کیمبرج کے “آؤٹ اسٹینڈنگ کیمبرج لرنر ایوارڈز” میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والوں میں ان طلبہ کے نام سامنے آئے ہیں جنہوں نے “آؤٹ اسٹینڈنگ کیمبرج لرنر ایوارڈز” میں نمایاں تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ ایوارڈز جون 2025 کے کیمبرج امتحانی سلسلے میں سندھ اور بلوچستان کے ثانوی سطح کے طلبہ کی شاندار کارکردگی کو سراہنے کے لیے دیے گئے ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-08-2 اسلام آباد/ کوئٹہ (صباح نیوز) الیکشن کمیشن پاکستان نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواست مسترد کردی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات جاری شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ خبر ایجنسی
اعلامیہ میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ صوبائی حکومت کی درخواست پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہی ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کی بلوچستان حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق معاملے پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔ مزید برآں، الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت بلوچستان کو ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، تاکہ انتخابی عمل شفاف، منصفانہ اور پرامن ماحول میں مکمل ہو سکے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد/کوئٹہ:۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواست مسترد کردی، کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات جاری شیڈول کے مطابق ہوں گے صوبائی حکومت انتخابات کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے۔سرکاری مراسلے کے مطابق بلوچستان کی صوبائی حکومت نے 31اکتوبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستا ن کو خط لکھ کرکوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی جس پر الیکشن کمیشن میں غور کیاگیا۔ تفصیلی غور وخوص کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیاکہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات جاری شیڈول کے مطابق ہوں گے انتخابات ملتوی نہیں کیے جائیں گے۔کمیشن نے صوبائی حکومت کو حکم دیاہے کہ وہ انتخابات کے لیے فول پروف سیکورٹی فراہم کرے تاکہ پرامن الیکشن...
کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں 33 سال سے زیر قبضہ چلتن گھی مل کو سیل کرنے اور قابضین کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت چلتن گھی مل سے متعلق اہم اجلاس چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی وزیر انڈسٹریز سردار کوہیار خان ڈومکی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان، سیکرٹری انڈسٹریز، کمشنر کوئٹہ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، ایڈمنسٹریشن کوئٹہ میونسپل کارپوریشن سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں 33 سال سے زیر قبضہ چلتن گھی مل کو سیل کرنے اور قابضین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ سیکرٹری انڈسٹریز نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 1992...
نتائج کے مطابق پروفیشنل پینل نے 8 میں سے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لیں، جبکہ انڈپنڈنٹ پینل کے 2 امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ہونے والے بلوچستان بار کونسل کے انتخابات کے نتائج سامنے آ گئے۔ جس میں پروفیشنل پینل نے 8 میں سے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لیں، جبکہ انڈپنڈنٹ پینل کے 2 امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔ میر عطااللہ لانگو، محمد افضل حریفال، نادر چھلگری اور نجیب اللہ کاکڑ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اسی طرح نصیرآباد سبی زون سے راحب بلیدی، ژوب لورالائی زون سے محمد ایاز مندوخیل، لسبیلہ مکران زون سے جاڈین دشتی اور کوئٹہ قلات زون سے انڈپنڈنٹ پینل کے محمد خالد ایڈووکیٹ کامیاب ہو گئے ہیں۔...
نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کیجانب سے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ جس میں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے الیکشن کمیشن سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو روکنے کی درخواست کی ہے۔ نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ جس میں بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کی ہے۔ مراسلے میں سرد موسم اور امن و امان کی خراب صورتحال کی بنا پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملنے...
—فائل فوٹو بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کر دی۔ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے بلدیاتی انتخابات روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کردیا۔مراسلے میں سرد موسم اور امن و امان کی خراب صورتِ حال کی بنا پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کچھی میں سانحہ بھاگ کے شکار شہید ایس ایچ او لطف علی کھوسہ کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعہ کو صحبت پور پہنچے۔ وزیراعلیٰ نے شہید کے بیٹوں سے ملاقات کی، انہیں گلے لگایا اور ان کے والد کی بہادری اور قربانی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر شہید کانسٹیبل عظیم کھوسہ کے بیٹوں سے بھی ملاقات کی گئی، جن کی قربانیوں نے بلوچستان پولیس کی شجاعت کی ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ واقعے کی تفصیلات کے مطابق، 27 اکتوبر 2025 کو ضلع کچھی کے تحصیل بھاگ ناڑی میں مسلح دہشت گردوں نے پولیس تھانے اور سرکاری عمارتوں پر حملہ کیا، جس دوران...
کوئٹہ: نوجوانوں کو باصلاحیت اور خود مختار بنانے کے لیے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر اہتمام ضلع نوشکی میں ای کامرس تربیتی کورس کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ تربیتی کورس میں 100 سے زائد طالبات نے شرکت کی۔ تربیتی کورسز میں ای کامرس، فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈیزائننگ اور بزنس مینجمنٹ کی تربیت فراہم کی گئی۔ کورس میں طالبات کو عالمی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ تربیتی کورس کا مقصد خواتین کو خود مختار بنانا تھا تاکہ وہ معاشرہ میں باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔ تربیتی کورس کی اختتامی تقریب میں کامیاب طالبات میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے لیپ ٹاپس بھی تقسیم کیے۔ کورس میں شریک...
بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) کے طور پر حلف لیا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ آج بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی سے اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) کے طور پر حلف لیا۔ اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے شفاف، غیر جانبدار اور منصفانہ انعقاد کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ نے بلوچستان کو بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے لیکن افسوس بلوچستان کی دولت ابھی بھی زمین کے اندر دفن ہے، ملک کی ترقی بلوچستان کی خوشحالی سے براہ راست جڑی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں بلوچستان ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی مضبوطی، قربانی اور بھائی چارہ میں مضمر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ہمارے بھائی ہیں اور پاکستان ایک خاندان کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اتحاد اور یکجہتی کیلئے صوبوں کے درمیان اتفاق رائے ضروری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانے کیلئے محبت، بھائی چارے اور اتحاد کے ساتھ رہنا ہو گا۔ انہوں...
بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے اسپن غر پہاڑ کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی اطلاع شام 5 بجے موصول ہوتے ہی ضلعی انتظامیہ، لیویز فورس اور محکمہ جنگلات کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، آگ پہلے جنگلی گھاس اور جھاڑیوں میں لگی جو بعد میں شدت اختیار کرتے ہوئے شنگھڑ کے وسیع علاقے تک پھیل گئی اور اب ژوب کی حدود کی جانب بڑھ رہی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق تیز ہواؤں اور خشک موسم کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات درپیش ہیں۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے کیمپ آفس اسلام آباد میں آگ بھڑک اٹھی...
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دالبندین، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کردیا، صوبے میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے دالبندین میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دالبندین، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کردیا، صوبے میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا...
ویب ڈیسک : بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔ بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان گروہ کا قلع قمع کر دیا۔ یکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں 6 دہشتگرد مارے گئے جو پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے۔ دہشتگردوں کی فضائی نگرانی کے بعد ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی سکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں...
خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام نے امن کی بحالی کے لیے پاک فوج کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ عوام نے پاکستان کی ترقی، امن اور بھر پور ملکی دفاع پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستان کی عسکری قوت کو اب تسلیم کرتی ہے، پاکستان کی عسکری قوت کی واضح مثال پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہے، حالیہ سرحدی دراندازیوں پر پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو دیگر فتنے ابھرے، اُن کے خلاف بھی سخت کارروائیاں کی گئیں۔ یہ تاریخ کا سنہری دور ہے، آرمی چیف اور حکومت کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کی...
کوئٹہ سے افغان مہاجرین کے انخلا کے اثرات شہر کی پراپرٹی مارکیٹ پر نمایاں ہونے لگے۔کوئٹہ کے نواحی علاقوں مشرقی بائی پاس، سیٹلائٹ ٹاؤن، نواکلی اور پشتون آبادمیں افغان مہاجرین کی بڑی تعداد گزشتہ 4 دہائیوں سے مکانات خرید کر مقیم تھی۔تاہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے فیصلے کے بعد افغان مہاجرین مکانات فروخت کرکے واپس لوٹ رہے ہیں۔جن علاقوں میں افغان مہاجرین زیادہ آباد تھے وہاں پراپرٹی کی قیمتیں 70 سے 80 فیصد گرگئی ہیں تاہم مشرقی بائی پاس، سریاب روڈ، خروٹ آباد، پشتون آباد میں پراپرٹی کے ریٹ پر 80 سے 90 فیصد اثر پڑا ہے۔دوسری جانب پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے وسطی حصے میں پراپرٹی کی قیمت کم تو نہیں...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، تاہم ملکی سرحدی سالمیت کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی براہِ راست یا بالواسطہ کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا تاکہ پاکستانی شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں 17ویں قومی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے بات چیت کی، انہوں نے شرکاء کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران ریمارکس دیئے...
2017 میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر وڈھ کے قریب میری گاڑی اور ایک دوسری گاڑی میں تصادم ہوا۔ میرے پیر کی ہڈی مکمل طور پر ٹوٹ گئی، چہرے پر گہرے زخم آئے اس دن نے میری پوری زندگی بدل دی۔ آج بھی لنگڑا کر چلتا ہوں، اللہ کا شکر ہے کہ زندہ ہوں مگر وہ منظر آج تک بھول نہیں پایا۔ یہ الفاظ ہیں آغا ابراہیم کے جو بلوچستان کی ان ہزاروں کہانیوں میں سے ایک ہیں جہاں قومی شاہراہوں پر حادثات نے زندگیوں کا رخ بدل دیا۔ کوئی اپنے پیارے کھو بیٹھا، کوئی عمر بھر کے لیے زخمی ہو گیا۔ میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 1122 کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2019 سے ستمبر 2025 کے دوران بلوچستان کی مختلف...
کوئٹہ (نیٹ نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد ترقی کے دشمن ہیں اور ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ پر کھل کربات کریں گے اور ان سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ عبدالخالق اچکزئی کی زیرصدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے خلاف کھل کربات کریں گے، جو کچھ ہوا ہے اس پر سب کو آگاہ کریں گے، دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ دہشت گرد سیاست سے روکنا چاہتے ہیں لیکن وہ قتل و غارت گری سے خوف زدہ نہیں ہوں گے اور اپنا آئینی کردار ادا کرتے رہیں گے۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہزاروں جانوں کی قربانی...
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی ، نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد جمیل عرف ٹیٹک مارا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جمیل عرف ٹیٹک کا تعلق ضلع پنجگور سے تھا۔ وہ پنجگور، بولیدہ اور اطراف کے علاقوں میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں پیش پیش رہا۔ 2022 ء میں پنجگور ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث تھا۔سی ٹی ڈی مردان اور صوابی پولیس نے اجمیر شاہ پہاڑ میں آپریشن کر کے دو دہشت گرد ہلاک کر دئیے۔ دہشت گرد پولیس اہلکاروں کے قتل اور دہشت گردی کے کئی واقعات میں مطلوب تھے۔
ملاقات کے موقع پر صوبائی مشیر امیر حمزہ اور پی ٹی آئی رہنماء عادل بازئی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی مشیر بلدیات امیر حمزہ زہری اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی نے بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ کوئٹہ میں دونوں نوجوان رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال، ترقیاتی کاموں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی مشیر امیر حمزہ اور پی ٹی آئی رہنماء عادل بازئی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے مسائل کے حل کے...
ملاقات میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے صوبے کی مجموعی صورتحال، نوجوانوں کے مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات کوئٹہ میں ہوئی۔ جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال، نوجوانوں کے مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت میرٹ کے فروغ اور گڈ گورننس کی تشکیل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں اور ریاست کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لیے...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 19واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعدد اہم امور پر غور اور اہم فیصلے کیے گئے، جس میں صوبے میں خواتین کو ہراسانی سے بچانے کیلیے خصوصی فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی کابینہ کے اجلاس میں افغان جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کابینہ نے وطنِ عزیز کے دفاع میں جان نچھاور کرنے والے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "افغانستان میں آنے والی ہر حکومت نے اپنی سابقہ روش برقرار...
بی این پی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کیخلاف انتقامی کارروائیاں اور بی این پی مینگل کے قائد و کارکنوں کیخلاف جھوٹے مقدمات اس انتقامی سیاست کی واضح مثال ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ، سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ، سابق ایم پی اے میر نصیر شاہوانی، سابق میئر کوئٹہ میر مقبول احمد لہڑی، میر غلام نبی مری اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال، آئین کی بالادستی اور جمہوری حقوق کے تحفظ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر...
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ ٹریفک اصلاحات کیس میں اہم فیصلے سناتے ہوئے شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری، ماحولیاتی تحفظ اور جدید ٹرانسپورٹ منصوبوں پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں آٹو رکشوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ خلاف ورزی کی صورت میں رکشوں کو فوری طور پر ضبط کیا جائے۔ مزید برآں، عدالت نے حکومت بلوچستان کو ہدایت دی کہ الیکٹرک بسوں اور جدید ٹرانسپورٹ منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، جبکہ ٹریفک پولیس کو 188.7 ملین روپے فنڈز فوری طور پر جاری کرنے کے احکامات دیے گئے۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے...
الیکشن کمشنر بلوچستان کے اعلامیہ میں شہریوں، امیدواروں سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے انتخابی حلقے میں ووٹوں کی فہرست کی تصدیق کریں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق عدالت عالیہ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے جامع انتظامات کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے متوقع امیدواروں، ووٹروں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ کا اندراج، انتخابی فہرستوں اور متعلقہ وارڈ میں لازمی چیک کریں۔ الیکشن کمیشن نے شہریوں سے کہا ہے کہ ووٹ کے اندراج، ٹرانسفر، اخراج یا درستگی کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ سے رجوع کریں۔ بیان کے مطابق انتخابی...
پارٹی میں بیان بازی افسوس ناک، اتحاد اور برداشت کی ضرورت ہے، اسد قیصر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارٹی میں بیان بازی کو افسوسناک قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کی بہنوں کے کوئی سیاسی عزائم نہیں، عمران خان کی بہنیں اپنے بھائی کی رہائی کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں، ان سے متعلق گفتگو میں سب کو احتیاط برتنی چاہیے، اس وقت برداشت اور اتحاد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت ملک میں بے یقینی کی صورتحال ہے، پی ٹی آئی قومی...
پاکستان کے بہترین تشخص کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے، چودھری شجاعت WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دیں، پاکستان کا جو بہترین تشخص ابھرا ہے، اسے ذاتی مفادات اور سیاست کے بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین سے پارٹی کے سینئر رہنماوں نے ملاقات کی جس میں پارٹی کے تنظیمی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی، پارٹی ترجمان مصطفی ملک نے موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ملاقات کرنے والے سینئر رہنماں میں چودھری شافع حسین، چودھری سالک حسین، ڈاکٹر محمد امجد، طارق حسن اور مسز فرخ خان...
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج کی 4طالبات کے لئے نقد انعام کااعلان کیا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے منگل کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج میں شہید پروفیسر ناظمہ طالب کے نام سے نئے بلاک وسمارٹ آڈیٹوریم کی افتتاحی تقریب کے دوران تلاوتِ کلامِ پاک، ملی نغمہ پیش کرنے اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دینے والی طالبات کے لئے 50 ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔ وزیراعلی نے طالبات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے اس طرح کی حوصلہ افزائی ناگزیر ہے۔
بیجنگ+اسلام آباد (نیشنل ڈیسک+نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک فیز 2 کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت بلوچستان کی معدنیات کو گوادر سے جوڑنے کیلیے راہداری قائم کی جائے گی۔ بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 میں سے 11ویں سی پیک کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت میرے لئے اعزاز ہے، سی پیک فیز ٹو گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ کی بجائے بزنس ٹو بزنس تعاون پر زور دے گا۔ چینی کمپینیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول مہیا کیا جائے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ بیجنگ کی سرمایہ کاری کانفرنس نئے سفر کا نقطہ آغاز ہے۔ اڑان پاکستان کا ہدف...
گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کی رہائش گاہ میں اہلکار کی فائرنگ، 5 افراد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ: (آئی پی ایس) ژوب میں گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کی رہائش گاہ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ گورنر کی رہائش گاہ میں پولیس اہلکار سے غلطی سے فائرنگ ہوئی، گورنر سے ملاقات کیلئے آنے والے 3 طلبا اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق زخمی طلبا کا تعلق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے ہے، زخمیوں کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ فائرنگ ایس ایچ او کے گن مین سے ہوئی، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ روزانہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ بچیوں کی تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، صوبے میں تعلیم کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ بلوچستان کے صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر ناظم حسین یوسف زئی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں صوبے کے تعلیمی مسائل کے حل، محکمہ تعلیم کی بہتری اور خصوصا بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل...
اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید عالم ملاقات کے دوران محو گفتگو ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گوہر ایوب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹریک پر دھماکے کے باعث پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار ہو کر پٹڑی سے اتر گئی۔ تفصیلات کے مطابق جعفر ایکسپریس کو حادثہ کوئٹہ سے چند کلو میٹر دور ڈیگاری کراس سپیذنٹ ریلوے اسٹیشن اور سریاب ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا جہاں 30سے 45منٹ پہلے دھماکا ہوا تھا۔ ریلوے ذرائع نے بتایا کہ انجن سمیت 5کوچز ڈی ریل ہوئی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اب تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ واقعے کے بعد فرنٹیئر کور ( ایف سی ) نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، مسافروں کو ریسکیو کیا گیا اور امدادی ٹیمیں کوئٹہ سے جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ دوسری جانب وزیر ریلوے حنیف عباسی...
علامتی فوٹو بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللّٰہ میں ساڑھے 7 کلو سونا چھین لیا گیا۔لیویز حکام کے مطابق قلعہ سیف اللّٰہ کے قریب بھاری مقدار میں سونا چھیننے کی واردات ہوئی ہے، ملتان کے رہائشی 2 افراد کوچ میں ساڑھے 7 کلو سونا کوئٹہ لا رہے تھے، جو چھین لیا گیا ہے۔لیویز حکام کے مطابق 3 مسلح افراد نے کوچ کو روک کر سونے سے بھرے بیگ چھین لیے ہیں، لیویز تھانہ مسلم باغ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت) ن حافظ نعیم الرحمن نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے کوئٹہ میں ملاقات کی، امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔دونوں رہنماؤں نے صوبے کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو کوئٹہ میں بنوقابل پروگرام کے آغاز سے متعلق آگاہ کیا اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت جاری اس پروگرام کے دائرہ کار کو پورے بلوچستان میں وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک بلوچستان میں 12 ہزار نوجوان اس پروگرام میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
سابق ناظم صدیق قریش کیجانب سے بلدیاتی انتخابات نہ ہونے سے متعلق عدالت عالیہ بلوچستان میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ جسکی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے سے متعلق کیس کی سماعت عدالت عالیہ بلوچستان میں جاری ہے۔ سماجی رہنماء اور سابق ناظم صدیق قریش نے دفعہ 110 کے تحت درخواست دائر کی ہے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس اقبال کاسی اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی، جبکہ درخواست گزار صدیق قریش کی جانب سے ایڈووکیٹ اکرم شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔
بلوچستان اسمبلی نے انسداد دہشتگردی اور فرانزک سائنس کا ترمیمی مسودہ قانون منظور کر لیا۔ بدھ کو ہونے والے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ترمیمی بل پارلیمانی سیکرٹری زرین خان مگسی نے ایوان میں پیش کیا جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کیا۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسے قانون کی ضرورت کیا تھی اور اس کے اہم نکات کیا ہیں؟ نیا قانون اور اس کی تفصیلات یہ قانون انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں نئی دفعہ 21AAA شامل کر کے بنایا گیا ہے جسے بعض مقدمات کی سماعت سے متعلق خصوصی احکام کا عنوان دیا گیا ہے۔ اس دفعہ کو دیگر تمام نافذ قوانین پر بالادستی حاصل ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے انسانی حقوق کی آڑ میں دہشت...
حکومت بلوچستان اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان کمشنر آفس کوئٹہ میں ہونے والے اہم مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ یہ مذاکرات وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر منعقد کیے گئے جن کا مقصد حالیہ سیاسی کشیدگی کو کم کرنا اور پرامن سیاسی ماحول کی بحالی تھا۔ یہ بھی پڑھیں: شہریوں کے معمولات زندگی میں رکاوٹ ڈالنے پر سخت کارروائی ہوگی، محکمہ داخلہ بلوچستان کا انتباہ اجلاس میں حکومتی وفد نے خیر سگالی کے طور پر اہم اقدامات کا اعلان کیا جن میں سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے گرفتار افراد کی فوری رہائی شامل ہے۔ مزید برآں کارکنوں اور قائدین کے خلاف درج مقدمات بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیے: بلوچستان: اعلیٰ کوالٹی کی پیاز کی سعودی عرب میں ڈیمانڈ...
سریاب خودکش حملہ کنٹرول سے باہر تھا، اس کی روک تھام ممکن نہیں تھی،حمزہ شفقات WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ جلسے کا وقت 3بجے تھا لیکن خودکش دھماکا رات 9 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، خودکش حملہ جلسہ گاہ سے 500کلو میٹر دور ہوا، سریاب روڈ پر خودکش حملہ قابو سے باہر تھا، سیکیورٹی صورتحال سے متعلق سیاسی جماعت کو آگاہ کیا تھا۔کوئٹہ میں پولیس حکام کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے کہا کہ دھماکہ جلسہ ختم ہونے کے بعد ہوا، خودکش حملہ آور کی لاش برآمد کرلی گئی، حملہ آور کی عمر 30 سال سے...
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقدہ امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس نے شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کی تفصیلات اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحالی امن کے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور عوام و میڈیا کو حکومتی اقدامات اور حقائق سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکا، اختر مینگل بال بال بچے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اور عوام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، کیونکہ موجودہ تھریٹس الرٹ میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ...
کوئٹہ: بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر 31 اگست 2025ء کو 44 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 77 افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ حادثات ژوب اور خضدار کی شاہراہوں پر رپورٹ ہوئے، جہاں بالترتیب 11 اور 10 ٹریفک حادثات پیش آئے۔ رپورٹ کے مطابق قومی شاہراہ این-50 ژوب پر 11 حادثات میں 22 افراد زخمی ہوئے جبکہ این-25 خضدار پر 10 حادثات میں 15 افراد زخمی ہوئے۔ اسی طرح این-25 مستونگ پر 4 حادثات میں 5 افراد زخمی ہوئے۔ قومی شاہراہ این-25 قلات،این-50 زیارت، ژوب اور این-65 سبی پر دو، دو حادثات رپورٹ ہوئے جن میں مجموعی طور پر 12 افراد زخمی ہوئے۔ مزید برآں، قومی...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان میں یونیسف کی کنٹری ریپریزنٹیٹو پرنیلے آئرن سائیڈ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان میں پولیو کے خاتمے، روٹین ایمونائزیشن، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موثر باہمی رابطہ کاری کے ذریعے فلاح عامہ کے منصوبوں کو مزید بار آور بنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی 14 سالہ زنیرہ قیوم یونیسیف کی یوتھ ایڈووکیٹ مقرر یونیسف کی جانب سے محکمہ صحت کے عملے کو تکنیکی معاونت اور استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیت کی پیشکش کی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صحت اور تعلیم کے منصوبوں میں عالمی شراکت داروں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا...
ویب ڈیسک: بلوچستان حکومت نے صوبے میں رات کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق اب صوبے بھر کی شاہراہوں پر شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک عوامی ٹرانسپورٹ کو چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کر دیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ اجلاس میں ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشنز کے نمائندے بھی شریک ہوئے، اجلاس میں یہ طے پایا کہ محکمہ داخلہ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے...
’میں آپ کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کروں گا‘: وزیراعظم سے بلوچستان کے پوزیشن ہولڈر طالبعلم کی ملاقات
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالبعلم اکرام اللہ کاکڑ نے ملاقات کی ہے، جنہوں نے میٹرک کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ طالبعلم اکرام اللہ کاکڑ جب وزیراعظم سے ملاقات کے لیے پہنچے تو ان کا خیرمقدم کیا گیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہاکہ اکرام اللہ کاکڑ کا خاندان سیلاب سے شدید متاثر تھا، 2022 میں دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمے میں ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور ان کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا تھا، آج یہ دیکھ کر خوشی ہے کہ اکرام اللہ محنت سے اپنے اہداف کی...
بلوچستان میں چاروں صوبوں کو جوڑنے والی جعفر ایکسپریس کے ریلوے ٹریک پر دھماکا ہو گیا جس سے ٹرین کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ریلوے حکام نے بتایا کہ سپیزنڈ ریلوے سٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا جس سے جعفر ایکسپریس کی چھ بوگیاں ڈی ریل ہو گئیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانے کی کوششیں بڑھتی جا رہی ہے، چند روز پہلے بھی جعفر ایکپریس کے ٹریک کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔اس...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔ سعودی سفیر نے وزیر اعظم کو 27 تا 30 اکتوبر 2026ء کو ریاض میں ہونے والے نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (FII) فورم میں شرکت کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے دستخط شدہ دعوت نامہ پیش کیا۔ کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دعوت نامہ بھیجنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دلی شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران خطے کی حالیہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی جس میں مختلف امور زیر غور آئے ۔(جاری ہے) وزیراعظ نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان کی ترقی کے لئے خصوصی کوششیں کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ بھی موجود تھے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی اور بلوچستان کی ترقی کے لئے خصوصی کوششیوں پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان کی ترقی کے لئے خصوصی کوششیں کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان...
بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے ، وہاں کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں،وزیر اعظم محمد شہباز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ،حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔(جاری ہے) پی ایم آفس کے پریس ونگ کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ہفتے کو یہاں ملاقات کے دوران کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ،حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے...
بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی سنگینی میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ریسکیو 1122 نے جولائی 2025 کے دوران ہونے والے خونی حادثات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ 2,207 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق جبکہ 2,913 افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹ کی تفصیل: کس شاہراہ پر کتنے حادثات؟ ریسکیو 1122 کے اعداد و شمار کے مطابق مختلف قومی شاہراہوں پر پیش آنے والے حادثات کی تفصیل کچھ یوں ہے: شاہراہ حادثات کی تعداد زخمی افراد جاں بحق افراد N-25 (قومی شاہراہ کراچی-چمن) 977 1313 17 N-50 (ژوب-ڈی آئی خان روڈ) 919 1154 5 N-65 (سبی-کوئٹہ روڈ) 92 138...
اپنے بیان میں بشیر احمد مینگل نے 6 اگست کو کراچی سے ریمدان بارڈر کیجانب روانہ ہونیوالے مارچ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں زائرین کو ہر ممکن سہولیات اور مکمل تعاون فراہم کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی حب کے جنرل سیکرٹری بشیر احمد مینگل نے زائرین کرام کی جانب سے کراچی سے ریمدان بارڈر تک لانگ مارچ کا خیرمقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں بشیر احمد مینگل نے 6 اگست کو کراچی سے ریمدان بارڈر کی جانب روانہ ہونے والے پرامن زائرین امام حسین علیہ السلام اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام لانگ مارچ کے شرکاء، بالخصوص مرکزی قائد سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان...
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل کی ملاقات، وفاقی و صوبائی روابط، بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق سے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی و صوبائی روابط، بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبے، امن و امان کی صورتحال اور پارلیمانی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاق کی اولین ترجیح ہے اور پارلیمنٹ صوبے کے عوام کے حقوق کے تحفظ میں اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے بلوچستان میں بھارتی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد...
فائل فوٹو۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی بلوچستان کے نئےعہدیداروں نے کراچی میں ملاقات کی۔ ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق صدر پی پی بلوچستان سردار محمد عمر گورگیج، جنرل سیکریٹری ربانی کاکڑ اور سیکریٹری اطلاعات پی پی بلوچستان ظہور بلیدی بھی ملاقات میں موجودتھے۔ ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی قیادت نے بلاول بھٹو کی جانب سے اعتماد پر ان سے تشکر کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں مضبوط سیاسی انفرااسٹرکچر ناگزیر ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں پارٹی کی تنظیم سازی کو یونین کونسل کی سطح تک مضبوط کیا جائے۔ بلوچستان کے عوام کے مسائل اور ان کے حل کے اقدامات کو...
کارروائی کے دوران فیکٹری سے معروف برانڈز جیسے کوکا کولہ، سپرائٹ، فینٹا، اسٹنگ اور ڈیو کے نام سے تیار ہونیوالی ہزاروں لیٹر جعلی اور مضر صحت مشروبات، جعلی لیبلز، خالی بوتلیں، فلنگ مشینیں اور دیگر مواد برآمد کرلیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ میں جعلی کولڈ ڈرنکس بنانے والی فیکٹری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری کو سیل اور ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ بی ایگ اے کے مطابق کیچی بیگ قمبرانی روڈ کوئٹہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والی ایک غیر قانونی فیکٹری کا سراغ لگا لیا گیا۔ کارروائی کے دوران فیکٹری سے معروف برانڈز جیسے کوکا کولہ، سپرائٹ، فینٹا، اسٹنگ اور ڈیو کے...
فائل فوٹو بلوچستان کے محکمہ صحت کے توسیع پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات میں پانچ سال کے دوران دو ارب اڑتیس کروڑ روپے کی بے قاعدگیاں سامنے آگئیں۔ای پی آئی بلوچستان کی جانب سے وفاقی ڈائریکٹریٹ کو ویکسین اور ٹول کٹ کی خریداری کے لیے کی گئی ایک ارب چھیاسٹھ کروڑ کی ادائیگی کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہیں۔کورونا کے دوران ٹریننگ کے نام پر ایک کروڑ ستتر لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگی کی گئی۔
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان مارچ کے مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ منصورہ میں حق دو بلوچستان کو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمٰن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے مارچ کے تمام مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروا دی ہے اور باقاعدہ کمیٹی کے قیام کے لیے وزیرِ اعظم سطح پر پیش رفت کی جا رہی ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ یہ مذاکرات کسی کے اشارے پر نہیں بلکہ خالصتاً عوامی مفاد میں ہوئے اور حکومت نے ہمارا کوئی مطالبہ مسترد نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کراچی میں ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔(جاری ہے) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، رفتار اور معیار کو یقینی بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت عوامی فلاح و بہبود کو اپنی پالیسی کا مرکزی ستون بنا چکی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کو صوبے میں قیام امن اور استحکام کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھتی ہے اور ان شعبوں میں کئی منصوبے مؤثر انداز میں جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سیکیورٹی خدشات، بلوچستان بھر میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت،...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں بلوچستان کی ترقی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ وزیرِ اعلیٰ نے صدرِ مملکت کو صوبہ بلوچستان میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ عوامی فلاح، بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ،بلوچستان کے عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ سلیمان اور قاسم نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان پر تبادلہ خیال کیا ۔(جاری ہے) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں ملاقات کے دوران گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا میں ترقی اور سکیورٹی کے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں استحکام کے لئے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی ترقی کا حصول ممکن نہیں ہے۔ خالد حسین مگسی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلاول ہاوس کراچی میں ملاقات کی۔(جاری ہے) اس موقع پر بلوچستان کی ترقی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صدر مملکت اصف علی زرداری کو صوبے میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔صدرمملکت نے بلوچستان میں امن و امان...
ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔ صدر آصف علی زرداری سے وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں بلوچستان کی ترقی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صدرِ مملکت کو صوبے میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ صدر آصف علی زرداری کہا کہ بلوچستان میں عوامی فلاح، بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، بلوچستان کے عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر بلوچستان کی ترقی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو صوبے میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔صدرمملکت نے بلوچستان میں امن و امان مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر کے باعث تعلیمی اداروں کی گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے اسکولوں کو فوری طور پر کھولنے کے بجائے 12 اگست تک بند رکھنے کی سفارش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ہنگامی مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ شدید گرمی تعلیمی نظام کے لیے خطرہ محکمہ موسمیات کے مطابق اگست کے ابتدائی 2 ہفتے بلوچستان میں شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، اور درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اسی تناظر میں، محکمہ تعلیم نے گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔ ماہرین صحت کی وارننگ طبی ماہرین...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں 2 بچیوں کے قتل اور مستونگ میں میاں بیوی کے اندوہناک قتل کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے سنگدل مجرم خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں، انہیں قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا اور ہرگز کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ دونوں مقدمات کو سیریس کرائمز انویسٹیگیشن ونگ کے سپرد کیا جائے تاکہ تفتیش سائنسی بنیادوں پر اور مکمل شفافیت کے ساتھ انجام دی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیے: کنویں میں ڈوبتے بچے کو بچاتے ہوئے...
اپنے بیان میں صوبائی ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ میں دہرے قتل کا کیس تفتیش کے مراحل میں ہے۔ کسی کو بھی قتل کرنیکی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کی روک تھام کیلئے جو ممکن قانون سازی ہوگی وہ کی جائے گی۔ اپنے بیان میں صوبائی ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ میں دہرے قتل کا کیس تفتیش کے مراحل میں ہے۔ کسی کو بھی قتل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حالیہ واقعے پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے واضح مؤقف اختیار...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس کی چیئرپرسن انوشہ رحمان اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے دیگر سینیٹرز کے ہمراہ کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی تجارتی اور سماجی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے فوری اور سیاسی اقدامات کی ضرورت ہے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ سے ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت میں مختلف مسائل درپیش ہیں، جن کے حل کے لیے سینیٹ کی ٹیم کوئٹہ آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل صرف مقامی نہیں بلکہ قومی اہمیت رکھتے ہیں اور انہیں سیاسی طور پر ایڈریس کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہاں...
غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کی روک تھام کیلئے جو ممکن قانون سازی ہوگی وہ کی جائے گی: بلوچستان حکومت
---فائل فوٹو بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کی روک تھام کے لیے جو ممکن قانون سازی ہوگی وہ کی جائے گی۔بلوچستان حکومت کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہرے قتل کا کیس تفتیش کے مراحل میں ہے، کسی کو بھی قتل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی ہوگی۔بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حالیہ واقعے پر وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے واضح مؤقف اختیار کیا اور بہت سی جماعتوں سے بات چیت کی ہے۔
صوبائی ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے اختیارات کے ممکنہ غلط استعمال اور قواعد و ضوابط سے ہٹ کر کی گئی اور تقرری کی مکمل چھان بین کیلئے چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کو ہدایت جاری کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ریٹائرڈ افسر کی تقرری سے متعلق سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں اور عوامی تحفظات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی فوری انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مراد محمد مری نامی ریٹائرڈ افسر کو تحصیلدار کچلاک کے ساتھ ساتھ تحصیلدار سیٹلمنٹ آفس کوئٹہ کا اضافی چارج دیئے جانے پر مختلف حلقوں کی جانب سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا تھا۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق وزیراعلیٰ...
بلوچستان: ایک اور سفاکانہ واردات، پسند کی شادی پر 7 سال بعد میاں بیوی قتل WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز مستونگ: بلوچستان میں ستونگ کے علاقے لکپاس نوشکی کے قریب پسند کی شادی کرنے پر بھائیوں نے حاملہ بہن اور اس کے شوہر کو قتل کر دیا۔لیویز حکام کے مطابق پنجگور کا رہائشی شعیب خان اپنی حاملہ بیوی اور بھائی کے ہمراہ کوئٹہ آرہے تھا، وہ مستونگ کے علاقے لکپاس نوشکی کراس کے قریب نجی ہوٹل میں تھے کہ مسلح افراد نے میاں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال پہنچایا، پنجگور کے علاقے چتکان کے محمد شعیب نے تقریباً سات سال قبل کوئٹہ کے...
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پسند کی شادی کرنے پر بھائیوں نے حاملہ بہن اور اُس کے شوہر کو قتل کر دیا۔ لیویز کے مطابق پنجگور کا رہائشی شعیب خان اپنی حاملہ بیوی اور بھائی کے ہمراہ کوئٹہ آرہے تھے، وہ مستونگ کے علاقے لکپاس نوشکی کراس کے قریب نجی ہوٹل میں تھے کہ مسلح افراد نے میاں بیوی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال پہنچایا، لیویز نے بتایا کہ ’پنجگور کے علاقے چتکان کے محمد شعیب نے تقریباً سات سال قبل کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی رہائشی خاتون بے نظیر سے کورٹ میرج کی تھی۔۔ کچھ عرصہ قبل شعیب کا اپنے سسرال والوں سے راضی...
چوہدری انوار الحق نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کشمیریوں کے لیے استصواب رائے کا حق تسلیم شدہ ہے، جب ریفرنڈم ہو جائے گا تو پھر ہم تحریک تکمیل پاکستان کو منطقی انجام تک پنچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے 16 ویں بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے 105 رکنی وفد نے بریگیڈئیر بلال غفور کی سربراہی میں اتوار کو ملاقات کی۔ ملاقات میں وزرائے حکومت پیر محمد مظہر سعید شاہ، عبدالماجد خان اور میاں عبدالوحید بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کشمیریوں کے لیے استصواب رائے کا حق تسلیم شدہ...
قافلے کو روکا گیا تو جگہ جگہ دھرنے ہونگے،حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے، امیر جماعت اسلامی کا انتباہ تحفظ کی بات کرنے نکلے ہیں،جمہوری قوتوں کا راستہ روکنے کا مطلب دہشت گردوں ، قوم پرستوں کو طاقت دینا ہے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے جگہ جگہ‘‘حق دو بلوچستان کو‘‘لانگ مارچ کے شرکاء کو روکنے کیلئے ٹینکرز کھڑے کرکے رکاوٹیں ڈالنے اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے حالات خراب کرنے کی کوشش کی مگر کارکنوں نے پر امن رہتے ہوئے حکومتی رکاوٹوں کو ہٹایا اور اپنا سفر جاری رکھا۔ملک میں آئینی اور جمہوری حکومت ہوتی توسیاسی کارکنوں کا جگہ جگہ استقبال کرتی۔ہم لانگ مارچ کے شرکاء کی سیاسی جدوجہد کو سلام پیش کرتے...
کور کمانڈر بلوچستان کی مختلف جامعات کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس )کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے بلوچستان کی مختلف جامعات کے طلبا و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے اس نشست کے دوران شرکا کو بلوچستان کے بارے میں تفصیلی بتایا اور تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔طلبہ نے کور کمانڈر بلوچستان سے مختلف سوالات کیے جن کے کور کمانڈر نے مدلل اور تفصیلی جوابات دیے۔ کمانڈر بلوچستان کور کے جوابات پر طلبہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس...
اس موقع پر شرکاء نے کور کمانڈر بلوچستان سے سوالات کئے اور کور کمانڈر بلوچستان نے تمام سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے کوئٹہ میں بلوچستان کی مختلف جامعات کے طلباء و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ اس نشست کے دوران شرکاء کو بلوچستان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ شرکاء نے کور کمانڈر بلوچستان سے سوالات کئے اور کور کمانڈر بلوچستان نے تمام سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے۔ شرکاء نے کور کمانڈر بلوچستان کے جوابات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے بلوچستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ اس نشست کے دوران شرکا کو بلوچستان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ شرکا نے کور کمانڈر بلوچستان سے سوالات کیے اور کور کمانڈر بلوچستان نے تمام سوالات کے مدلل اور تفصیلی جوابات دیے، شرکا نے کور کمانڈر بلوچستان کے جوابات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
راولپنڈی(آ ئی این پی )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاہے کہ مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا،کہ بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کیلئے زمین بوس کر دیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ جہاں انتظامیہ اور طلبہ نے ان کا استقبال کیا۔دورے کے دوران انہوں نے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی حکمت عملی اور کامیابی پر روشنی ڈالی۔ لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نے کہا کہ معرکہ حق میں فتح مبین میں عوام کی حمایت بالخصوص نوجوانوں کا...
اسلام آباد (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) مخبر کے تحفظ اور نگرانی کے لیے کمشن کے قیام اور پاکستان نیوی آرڈیننس ترمیمی بلز ایوان بالا سینٹ نے منظور کر لیے۔ مخبر تحفظ بل میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی فرد، ادارہ یا ایجنسی کمشن کے سامنے معلومات پیش کرسکتا ہے، مخبر ڈکلیئریشن دے گا کہ اس کی معلومات درست ہیں، معلومات کو دستاویزات اور مواد کے ساتھ تحریر کیا جائے گا۔ بل کے مطابق اگر مخبر اپنی شناخت ظاہر نہیں کرتا اور جعلی شناخت دے تو کمشن اس کی معلومات پر ایکشن نہیں لے گا، اگر مخبر کی معلومات پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کے خلاف ہو تو وہ نہیں لی جائے گی۔ بل کے مطابق اس شخص...
اسلام آباد+لاہور(خبر نگار +نوائے وقت رپورٹ+خصوصی نامہ نگار)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ بہت دور کا لفظ ہے ، افسوس حکومت نام کی رٹ بلوچستان اور خیبر پی کے میں بالکل بھی نہیں۔ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مجلس قائدین اجلاس اور ‘‘قومی مشاورت’’ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ دن کے وقت بھی دہشتگرد دندناتے پھرتے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں، ریاست اپنی ناکامیوں کا بوجھ ہم پر مت ڈالے ۔ یہ بدامنی ریاستی اداروں کی نااہلی ہے یا شعوری طور پر کی جا رہی ہے ، اس حوالے سے ہمیں جرأت مندانہ موقف لینے کی ضرورت ہے ، مسلح جدوجہد جائز نہیں۔...
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ بہت دور کا لفظ ہے، افسوس حکومت نام کی رٹ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بالکل بھی نہیں۔ ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مجلس قائدین اجلاس اور ’’قومی مشاورت‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ دن کے وقت بھی دہشتگرد دندناتے پھرتے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں، ریاست اپنی ناکامیوں کا بوجھ ہم پر مت ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدامنی ریاستی اداروں کی نااہلی ہے یا شعوری طور پر کی جا رہی ہے، اس حوالے سے ہمیں جرأت مندانہ موقف لینے کی ضرورت ہے، مسلح جدوجہد جائز نہیں۔ افغانستان...