اپنے بیان میں بشیر احمد مینگل نے 6 اگست کو کراچی سے ریمدان بارڈر کیجانب روانہ ہونیوالے مارچ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں زائرین کو ہر ممکن سہولیات اور مکمل تعاون فراہم کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی حب کے جنرل سیکرٹری بشیر احمد مینگل نے زائرین کرام کی جانب سے کراچی سے ریمدان بارڈر تک لانگ مارچ کا خیرمقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں بشیر احمد مینگل نے 6 اگست کو کراچی سے ریمدان بارڈر کی جانب روانہ ہونے والے پرامن زائرین امام حسین علیہ السلام اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام لانگ مارچ کے شرکاء، بالخصوص مرکزی قائد سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی سرزمین اتحاد، رواداری اور بین المسالک ہم آہنگی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی کی مرکزی ہدایت پر لانگ مارچ کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ زائرین کو ہر ممکن سہولیات اور مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا، کیونکہ اس طرح کے پرامن اقدامات ملک میں بین المسلمین اتحاد و بھائی چارے کے فروغ کا ذریعہ بنتے ہیں۔ بشیر احمد مینگل نے ضلع حب و ضلع لسبیلہ کے کارکنان اور مقامی برادریوں سے اپیل کی کہ وہ اس قافلے کا بھرپور اور پرجوش استقبال کریں، اور اپنی روایتی مہمان نوازی، اتحاد اور یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بشیر احمد مینگل نے

پڑھیں:

صدر زرداری آج دوحا میں عالمی سربراہی اجلاس سے خطاب کرینگے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251104-01-9

 

دوحا/ اسلام آباد (صباح نیوز) صدر مملکت آصف زرداری آج دوحا میں سماجی ترقی کے عالمی سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر زرداری پیر سے بدھ تک سماجی ترقی کے عالمی سربراہ اجلاس میں شرکت کیلیے قطر کے دارالحکومت دوحا کے سرکاری دورے پر ہیں۔ یہ اجلاس قطر کی میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے جس میں متعدد سربراہان مملکت و حکومت شریک ہوں گے۔ اجلاس کا مقصد پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے حصول کے لیے عالمی کوششوں کو مزید تقویت دینا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر دوحا سیاسی اعلامیہ منظور کیا جائے گا۔

خبر ایجنسی

متعلقہ مضامین

  • زهران ممدانی، ٹرمپ کا ڈراؤنا خواب اور امریکی نظام کے اختتام کی علامت
  • رانو ریچھ کی جہاز میں اسلام آباد آمد، پھول کی پتیوں سے استقبال کے بعد وائلڈ لائف سینٹر منتقل
  •  عمرہ زائرین کیلئے خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے حوالے سےاہم خبر
  • 13 آبان، ظلم کے خلاف عوامی مزاحمت اور بیداری کی علامت ہے، دفاع مقدس کا قومی میوزیم
  • پنجاب،میٹرک امتحانات 3 مارچ 2026سے شروع ہونگے، تعلیمی بورڈز کا اعلان
  • صدر زرداری آج دوحا میں عالمی سربراہی اجلاس سے خطاب کرینگے
  • صدر اے ایف سی اور سینئر نائب صدر فیفا پاکستان کا دورہ کرینگے
  • 13 آبان استکبارستیزی اور امریکہ کے خلاف جدوجہد کی علامت ہے، حوزه علمیہ قم
  • سکھر: جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ ودیگر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں
  • جمعیت علماء اسلام کے تحت عوامی حقوق کیلئے لانگ مارچ