ویٹی کن سٹی: مولانا عبدالخبیر آزاد کی پوپ لیو سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ویٹی کن سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے ویٹی کن سٹی میں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو سے ملاقات کی جس میں بین المذاہب ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ویٹی کن سٹی میں ہونے والی ملاقات میں دنیا میں امن، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے، پیغام پاکستان کے پھیلاؤ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دنیا بھر سے علما، مذہبی اسکالرز اور دیگر مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کے ذریعے دنیا کو امن کی طرف لے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور پرتشدد رویوں کو ختم کرنے کے ساتھ احترام انسانیت کو عام کرنے کی اہمیت پر بات کی۔ پوپ لیو نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو انٹرفیتھ ہارمنی (بین المذاہب ہم آہنگی) کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے، انہوں نے بین المذاہب مکالمے کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ مولانا عبد الخبیر آزاد نے پوپ لیو کو پاکستان کا عظیم نیرٹو اور بیانیہ پیغام پاکستان بھی پیش کیا جس کو انہوں نے سراہا۔بعد ازاں، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بین المذاہب ویٹی کن سٹی ہم ا ہنگی پوپ لیو
پڑھیں:
جے یو آئی، پی ٹی آئی کا محمود اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق
فائل فوٹوجمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) اور تحریک انصاف میں محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق ہوگیا۔
مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر جے یو آئی سربراہ نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو متحد کرنے کےلیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔
اس دوران پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں امن و امان سے متعلق قومی جرگے پر بھی مشاورت کی، مولانا فضل الرحمان نے جرگے کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔
پی ٹی آئی نے کے پی اسمبلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر بھی جے یو آئی سے تعاون کی درخواست کی۔
جے یو آئی اور پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات میں ملکی سیاسی اور خطے کی صورتحال پر بھی بتادلہ خیال کیا گیا۔
 سنگاپور؛ بھارتی نرس کو نوجوان تیماردار کیساتھ نازیبا حرکات پر 14 ماہ قید اور کوڑوں کی سزا
سنگاپور؛ بھارتی نرس کو نوجوان تیماردار کیساتھ نازیبا حرکات پر 14 ماہ قید اور کوڑوں کی سزا