محکمہ ہاؤسنگ اور CEWRE کے درمیان اہم امور پر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
سٹی42: محکمہ ہاؤسنگ اور سینٹر آف ایکسیلینس ان واٹر ریسورسز انجینئرنگ (CEWRE) کے درمیان اہم امور پر مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ یہ معاہدہ یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں منعقدہ تقریب میں سیکرٹری ہاؤسنگ اور ڈائریکٹر CEWRE نے کیا۔
معاہدے کے تحت طلباء کو فیلڈ ٹریننگز، انٹرنشپ پروگرامز اور ریسرچ میں معاونت فراہم کی جائے گی جبکہ محکمہ ہاؤسنگ کے زیر انتظام اداروں کے افسران اور عملے کی استعداد کار بڑھائی جا سکے گی۔ اس معاہدے کے ذریعے وا سا ایجنسیز، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران، الجزاری واٹر اینڈ سینی ٹیشن اکیڈمی کے اہلکار اور دیگر متعلقہ اسٹاف جدید تعلیم اور تحقیق سے مستفید ہو سکیں گے۔ افسران اعلیٰ تعلیم اور ریسرچ کے لیے CEWRE کی سہولتوں سے فائدہ اُٹھائیں گے۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ نوجوان طلباء جدید آئیڈیاز متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور وسائل کی بچت کے لیے تعمیراتی کاموں میں جدید انجینئرنگ حل متعارف کروائے جائیں گے۔ ڈائریکٹر CEWRE نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ طلباء اور افسران دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔طلباء نے بھی یقین دہانی کرائی کہ فیلڈ میں عملی تجربے سے ان کے پروفیشنل کیریئر میں یقینی طور پر مدد ملے گی۔
حافظ آباد: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، مرد و خواتین گتھم گتھا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
کراچی:شہر قائد میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی کے سبب درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی۔
شہر میں جنوب مغرب سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج تا اتوار کراچی میں صبح و رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔