اسلام قبول کرنے والی امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کی قرآن کی خوبصورت تلاوت، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
اسلام قبول کرنے والی معروف امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں قرآنِ پاک کی دل سوز تلاوت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کی خوبصورت آواز، پُرسکون اندازِ تلاوت اور عاجزی نے صارفین کے دل موہ لیے ہیں۔
یہ ویڈیو الجزیرہ کے ایک پروگرام کے دوران ریکارڈ کی گئی، جہاں جینیفر گراؤٹ نے نہایت خشوع و خضوع کے ساتھ قرآنِ مجید کی آیات کی تلاوت کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے انداز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی تلاوت میں روحانیت اور خلوص جھلکتا ہے۔
سب مسلمان اس کو ویلکم کرے ????
جینیفر گراؤٹ، ایک امریکی گلوکارہ جنہوں نے گانا چھوڑ کر اسلام قبول کیا، الجزیرہ پر قرآنِ پاک کی تلاوت کر رہی ہیں !!pic.                
      
				
— Mohammad Shehzad Khan (@MShehzadSpeaks) October 29, 2025
یاد رہے کہ جینیفر گراؤٹ نے 2013 میں عرب دنیا کے معروف ٹی وی شو ’عربز گاٹ ٹیلنٹ‘ میں شرکت کی تھی۔ عربی زبان نہ جاننے کے باوجود انہوں نے عربی گیت پیش کر کے عرب دنیا میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی تھی۔
بعدازاں انہوں نے اسلام قبول کیا۔ ان کا تعلق امریکا سے ہے مگر انھوں چار سال تک افریقی مسلم ملک مراکش میں رہائش بھی رکھی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے ہاتھوں گرفتار ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے اطالوی رکن نے اسلام قبول کرلیا
اپنے قبولِ اسلام کے حوالے سے جینیفر گراؤٹ کا کہنا تھا کہ ’مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں نے اسلام کو نہیں، بلکہ اسلام نے مجھے چنا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرآن کی تلاوت ایک روحانی تجربہ ہے، جس کے ذریعے انسان خدا کے کلام کو فنکارانہ اور عقیدت بھری کیفیت کے ساتھ محسوس کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جینیفر گراؤٹ اسلام جینیفر گراؤٹ قرآن تلاوت جینیفر گراؤٹ ویڈیو وائرل معروف امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جینیفر گراؤٹ اسلام جینیفر گراؤٹ ویڈیو وائرل امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ اسلام قبول کی تلاوت
پڑھیں:
پاک بھارت جنگ کے دوران 7 نئے خوبصورت طیارے مار گرائے گئے، ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 7 بالکل نئے اور خوبصورت طیارے مار گرائے گئے، دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں۔
ٹرمپ نے یہ بات ٹوکیو میں بزنس لیڈر سے خطاب میں کہی، انہوں نے کہا کہ زیادہ تر جنگیں ٹیرف کی مدد سے رکوائیں اور اسطرح انہوں نے دنیا کی بہت خدمت کی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستان میں فیلڈ مارشل سے کہا کہ اگر آپ نے جنگ کی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی جنگ کی صورت میں نیوکلیئر ڈسٹ ہر طرف پھیلتی، سب متاثر ہوتے اور امریکا نے ان پر واضح کیا کہ اگر جنگ کی تو ہم تجارتی معاہدے نہیں کریں گے اور اسطرح چوبیس گھنٹے میں معاملہ ختم ہوگیا۔
ٹر،پ نے کہا کہ یہ حقیقت میں حیران کن تھا اور ہم نے ایسے کئی اقدامات کیے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ جنگیں روکنے میں ستر فیصد حصہ تجارت کا ہے، ہم نے اپنا دماغ استعمال کیا کیونکہ وہ ہم سے تجارت چاہتے ہیں اور حیران کن تھا کہ کتنی جلدی وہ امریکا کے ساتھ معاہدوں کے قابل ہوگئے۔
امریکی صدر  نے کہا کہ وہ 10برسوں تک لڑتے رہتے اور اس میں لاکھوں لوگ مارے جاتے، ہم خوش ہیں کہ جنگ روک دی۔ 
 تعمیراتی جمالیات سے صاف فضا تک: پاکستان کے لیے ایک حیاتیاتی دعوت
تعمیراتی جمالیات سے صاف فضا تک: پاکستان کے لیے ایک حیاتیاتی دعوت