data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: گزشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام کا رجحان غالب رہا، جس کی بنیادی وجوہات میں ترسیلاتِ زر میں مسلسل اضافہ، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے سرپلس میں بدل جانا شامل ہیں۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 11 کروڑ ڈالر کے سرپلس میں تبدیل ہوا، جس نے روپے کو تقویت دی اور ڈالر کو مزید کمزور کیا۔

اس دوران انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 9 پیسے کمی کے ساتھ 281.

01 روپے پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قدر 10 پیسے گھٹ کر 282.05 روپے ہوگئی۔ ڈالر کی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان فرق بھی گھٹ کر صرف 1.04 روپے رہ گیا جو مارکیٹ میں استحکام کی علامت ہے۔

برطانوی پاؤنڈ، یورو، ریال اور درہم جیسی کرنسیوں کی قدر میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاؤنڈ 3.31 روپے گر کر 374.05 روپے جبکہ یورو 2.67 روپے کمی کے بعد 326.42 روپے پر آگیا۔ اسی طرح ریال اور درہم کی قدر بالترتیب 74.93 اور 76.50 روپے پر بند ہوئی۔

ماہرین کے مطابق روپے کی مضبوطی میں کئی مثبت عوامل نے کردار ادا کیا۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں انفلوز بڑھنے، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے اگلی قسط کی منظوری کی توقعات، اور ایس آئی ایف سی کے تعاون سے توانائی و معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافے نے مارکیٹ پر خوشگوار اثرات ڈالے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئی ایف سی کے ساتھ ریکوڈک منصوبے سے متعلق پیش رفت اور ڈالر اسمگلنگ کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن نے بھی مارکیٹ میں طلب کو محدود رکھا، جس کے نتیجے میں سپلائی بہتر اور روپے کی حقیقی مؤثر شرحِ مبادلہ میں اضافہ ہوا۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مارکیٹ میں کی قدر میں روپے کی

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 113ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 800روپے کے اضافے سے 4لاکھ 33ہزار 662روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 543روپے بڑھ کر 3لاکھ 71ہزار 795روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 57روپے کے اضافے سے 5ہزار 124روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 49روپے کے اضافے سے 4ہزار 393روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • سونا مزید سستا:عالمی مارکیٹ میں 20 ڈالر  فی اونس، پاکستان میں 2 ہزار روپے فی تولہ کمی
  • ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زرمبادلہ کے بہتر بہاؤ کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت
  • ایک ہفتے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 4کروڑ 30لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • ڈالر کی قیمت میں کمی، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئے
  • ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ
  • انٹربینک مارکیٹ میں روپیہ مضبوط، اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم
  • کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابل پاکستانی روپیہ تگڑا