پنجاب: وکلاء کے بہیمانہ قتل پر وکلاء کی آج چوتھے روز بھی ہڑتال
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
لاہور(ویب ڈیسک) 2 وکلاء کے بہیمانہ قتل کے بعد پنجاب بار کونسل کی اپیل پر آج وکلاء کی مکمل ہڑتال ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج چوتھے روز بھی مکمل ہڑتال کے باعث مقدمات کی سماعت کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہے۔
صدر بار نے کہا ہے کہ وکلاء بطور احتجاج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے، آج ہم ارجنٹ کیسز بھی نہیں ہونے دیں گے۔
سیکرٹری بار نے بتایا کہ وکلاء کے کچہری احاطہ میں داخلہ پر بھی پابندی لگا دی گئی، وہاڑی میں سی ٹی ڈی نے دشمنی میں وکیل ذیشان کو شہید کیا جبکہ جھنگ میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار مہر منیر کو قتل کیا گیا۔
صدر بار کا کہنا تھا کہ دونوں وکلاء کے قاتل پکڑے جائیں، وکلاء پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے، ہڑتال کے باعث تمام مقدمات کی بغیر کارروائی ملتوی ہونے لگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وکلاء کے
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔