پی ایس ایل لندن روڈ شو میں کون سے اسٹار جلوہ گر ہوں گے، نام سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
پی ایس ایل کے لندن میں ہونے والے روڈ شو میں جلوہ گر ہونے والے ستاروں کے نام سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کی پروموشن کے لیے 7 دسمبر کو سہ پہر 3 بجے لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں روڈ شو کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس روڈ شو میں عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔
شائقین روڈ شو کے دوران اپنے نامور پسندیدہ ستاروں کو اپنے درمیان دیکھ سکیں گے جن میں بابر اعظم، حارث رؤف، صاحبزادہ فرحان، وسیم اکرم، رمیز راجہ اور علی ظفر شامل ہیں۔
The #HBLPSL London Roadshow brings cricket’s biggest names to the Home of Cricket.
Join us for an exclusive evening with Babar Azam, Haris Rauf, Sahibzada Farhan, Wasim Akram, Ramiz Raja & Ali Zafar.
???? 7 December 2025
???? 3 PM
???? Lord’s Cricket Ground
For details please email… pic.twitter.com/TsCNOZNQz2 — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 3, 2025
پی ایس ایل کے سی ای او کے مطابق 30 سپر فینز کو خصوصی ایونٹ میں شرکت کا موقع دیا جائے گا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل روڈ شو
پڑھیں:
دبئی آئی ایل ٹی20 کی حکمرانی کی دوڑ شروع
دبئی آئی ایل ٹی20 کی حکمرانی کی دوڑ شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز
دبئی:متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کا سب سے بڑا تہوار شروع ہو گیا ہے، ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20سیزن 4 کا پہلا میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ افتتاحی مقابلہ گزشتہ سال کے فائنل کی یادگار کے طور پر موجودہ چیمپیئن دبئی کیپیٹلز اور ڈیزرٹ وائپرز کے درمیان ہوا، جس نے شائقین کو شاندار کرکٹ کے منظر دکھائے۔تمام چھ فرنچائزز نے اپنی حتمی اسکواڈز مکمل کر لی ہیں، جو بین الاقوامی اسٹار کھلاڑیوں،
یو اے ای کے ٹیلنٹ اور پہلی بار شامل ہونے والے کویت و سعودی عرب کے کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔ ہر ٹیم میں کم از کم 11 کھلاڑی آئی سی سی فل ممبر ممالک سے، 4 کھلاڑی یو اے ای سے، 1 کھلاڑی کویت، 1 سعودی عرب اور 2 دیگر ایسوسی ایٹ نیشنز کے کھلاڑی شامل ہیں۔افتتاحی تقریب بھی شائقین کے لیے خاص رہی، جس میں معروف گلوکار علی ظفر نے زبردست پرفارمنس دی۔ شائقین کو اسٹینڈ ٹکٹ 20درہم سے اور ہاسپیٹیلٹی پیکجز 325درہم سے دستیاب تھے، جبکہ خصوصی سکسز لاؤنج تجربہ 395درہم میں حاصل کیا جا سکتا تھا۔
اس سیزن کے لیے منتخب اسٹار کھلاڑیوں میں فل سالٹ،سنیل نارین،آندرے رسل، سیم کرن، لاکی فرگوسن، نسیم شاہ، شمرون ہیٹمائر، رومن پاول، مصطفی ظفر الرحمن، معین علی، پاتھم نسنکا، رحمن اللہ گورباز، کیرون پولارڈ، نکولس پوران، عدیل رشید، دنیش کارتک اور سکندر رضا شامل ہیں۔چھ فرنچائزز کی مکمل اسکواڈز میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ یو اے ای اور ایسوسی ایٹ نیشنز کے ٹیلنٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے، تاکہ لیگ میں ہر میچ دلچسپ اور مسابقتی ہو۔لیگ کے آغاز کے ساتھ ہی شائقین کرکٹ کے لیے ایک شاندار تہوار شروع ہو گیا ہے، جو متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کے عالمی معیار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرابوظہبی ٹی10 میں ریکارڈز کی برسات،38 چھکوں کی نئی تاریخ ابوظہبی ٹی10 میں ریکارڈز کی برسات،38 چھکوں کی نئی تاریخ معین علی بھی آئی پی ایل چھوڑ کر ایچ بی ایل پی ایس ایل کھیلنے کے لیے تیار آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کا آغاز؛ شائقین عالمی کرکٹ کے ایک اور شاندار سیزن کے منتظر یو اے ای بُلز پہلی بار ابوظہبی ٹی10 لیگ کی چیمپئن بن گئی انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان نے گوام کیخلاف تاریخی فتح حاصل کرلی روومن پاول کی طوفانی بیٹنگ، یو اے ای بلز نے عجمان ٹائٹنز کو ایلیمینیٹر میں باہر کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم