Daily Mumtaz:
2025-11-27@19:17:01 GMT

2032 تاک شہاب ثاقب کا چاند سے ٹکرانے کا خدشہ؛ ناسا الرٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT

2032 تاک شہاب ثاقب کا چاند سے ٹکرانے کا خدشہ؛ ناسا الرٹ جاری

 

امریکہ (ویب ڈیسک)ناسا نے شہابِ ثاقب 2024 YR4 کے بارے میں تازہ معلومات جاری کی ہیں، جن کے مطابق اس خلائی چٹان کے چاند سے ٹکرانے کے امکانات چار فی صد تک پہنچ گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حتمی صورتحال آئندہ سال فروری میں اُس وقت واضح ہوگی جب اس کی درست پوزیشن کا اندازہ لگایا جائے گا، تاہم موجودہ خدشات نے سائنس دانوں میں تشویش بڑھا دی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ شہاب ثاقب اپنی موجودہ ممکنہ سمت پر رہا تو سال 2032 میں یہ چاند سے ٹکرا سکتا ہے۔ ایسے میں اس ٹکراؤ سے ہونے والا نقصان انتہائی سنگین ہوسکتا ہے، کیونکہ خلائی اثرات نہ صرف چاند بلکہ زمین کے گرد گردش کرنے والے نظاموں تک پہنچ سکتے ہیں۔

ناسا نے بتایا ہے کہ 2026 کے فروری میں جدید ترین جیمس ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ اس آبیٹل آبجیکٹ کا باریک بینی سے مشاہدہ کرے گی، اور اس دوران ٹکراؤ کے امکانات اچانک بڑھ کر 30 فی صد تک بھی جاسکتے ہیں۔

یہ شہاب ثاقب 2024 کے آخر میں دریافت ہوا تھا، جب ابتدائی اندازوں کے مطابق یہ زمین سے ٹکرانے والے خطرناک ترین آسمانی پتھروں میں شمار ہو رہا تھا۔ اُس وقت 3 فی صد امکان ظاہر کیا گیا تھا، لیکن بعد کی مشاہداتی تصاویر نے زمین کے لیے خطرہ تقریباً ختم کردیا۔

تاہم اب نیا خطرہ سامنے آیا ہے کہ تقریباً 50 سے 100 میٹر قطر رکھنے والا تقریباً ایک فٹبال گراؤنڈ کے برابر یہ شہاب ثاقب چاند سے ٹکرانے کی سمت بڑھ سکتا ہے۔

ناسا کے مطابق اگر یہ چاند سے شدید رفتار کے ساتھ ٹکرایا تو وہاں ایک بڑا گڑھا تشکیل پائے گا۔ اس تصادم سے پیدا ہونے والے لاکھوں چھوٹے پتھر خلا میں بکھر جائیں گے، جن کے زمین کے گرد گردش کرنے والے ہزاروں سیٹلائٹس (بشمول انٹرنیٹ، جی پی ایس اور کمیونیکیشن سسٹمز) سے ٹکرانے کا خطرہ رہے گا۔

ایک بھی اہم سیٹلائٹ خراب ہوا تو دنیا بھر میں انٹرنیٹ، فون لائنز اور نیویگیشن سروسز متاثر ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شہاب ثاقب فروری میں سورج کے بہت قریب چلا جائے گا، جس کے بعد کئی سال تک نظروں سے اوجھل رہے گا۔ اسی مہینے میں اگر ٹکراؤ کے امکانات 30 فیصد یا اس سے زیادہ پائے گئے تو سائنس دانوں کے پاس کارروائی کے لیے صرف چھ سے سات سال باقی رہ جائیں گے۔

سائنس دانوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر ضرورت پیش آئی تو ناسا 2028–2029 میں ایک چھوٹا اسپیس کرافٹ بھیج کر اس کا راستہ بدل سکتا ہے، جیسا کہ وہ پہلے ڈی اے آر ٹی مشن میں کرچکا ہے۔ اس تکنیک کے ذریعے شہاب ثاقب کو معمولی دھکا دے کر اس کے مدار میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے تاکہ چاند کو ممکنہ تباہی سے بچایا جا سکے۔

یہ معاملہ سائنس کی دنیا میں گہری نگرانی میں ہے اور آئندہ چند برس اس پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وائٹ ہاؤس لاک ڈاؤن کر دیا گیا، واشنگٹن میں مزید 500 فوجی تعینات، سیکیورٹی ہائی الرٹ

واشنگٹن:

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے باہر نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں کو نشانہ بنانے والی فائرنگ کے بعد شہر میں شدید سیکیورٹی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

امریکی سیکیورٹی اداروں کی ہنگامی پریس بریفنگ میں مزید 500 فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کیا گیا، جبکہ وائٹ ہاؤس کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔

امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بتایا کہ یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی براہِ راست ہدایت پر اٹھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے، اور ہم واشنگٹن کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ضروری قدم اٹھا رہے ہیں۔

ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل نے پریس بریفنگ میں تصدیق کی کہ وائٹ ہاؤس کے باہر دو نیشنل گارڈ اہلکاروں کو فائرنگ کر کے زخمی کیا گیا اور دونوں کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے گھات لگا کر حملہ کیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے بہادری سے ان کا مقابلہ کیا۔

کاش پٹیل نے مزید کہا کہ ملزم کو حراست میں لیا جا چکا ہے اور اس وقت واشنگٹن میں کوئی دوسرا مشتبہ شخص نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہاب ثاقب کا چاند سے ٹکرانے کا خدشہ؛ ناسا نے الرٹ جاری کردیا
  • چاند اور مریخ مشنوں کیلئے خلائی زرعی فارمز کا روڈ میپ جاری
  • پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 735ارب روپے اضافے سے 23سو ارب ہونے کا خدشہ
  • پشاور: خودکش دھماکے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ
  • واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس مکمل لاک ڈاؤن، مزید 500 فوجی تعینات، سیکیورٹی ہائی الرٹ
  • پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 735 ارب روپے اضافے سے 23 سو ارب ہونے کا خدشہ
  • وائٹ ہاؤس لاک ڈاؤن کر دیا گیا، واشنگٹن میں مزید 500 فوجی تعینات، سیکیورٹی ہائی الرٹ
  • مینڈیٹ نہ ملنے کا خدشہ تھا تو انتخابات میں حصہ ہی نہ لیتے، بیرسٹر گوہر کا بیان
  • حیدرآباد، رات 12 بجے کے بعد کھلے رہنے والے شادی ہالز کے خلاف کریک ڈاؤن، دو ہالز سیل