اپنے خطاب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ناخلف ججز اور جرنیلوں نے سوشل میڈیا کے پروپیگنڈے سے متاثر ہوکر اس شخص (عمران خان) کو مسلط کرنے کی سازش کی۔ اس اناڑی کو پاکستان کی گاڑی دی گئی، جو اسوقت اپنا سر پھاڑ کر اڈیالہ میں بیٹھا ہے اور پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کا سر بھی پھاڑ دیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 2018ء میں چند ناسمھ اور ناخلف ججز اور جرنیلوں نے پاکستان پر ایک ایسے شخص کو مسلط کیا، جس نے کبھی زندگی میں یونین کونسل کو بھی نہیں چلایا تھا۔ گلگت میں نون لیگ یوتھ ونگ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ناخلف ججز اور جرنیلوں نے سوشل میڈیا کے پروپیگنڈے سے متاثر ہو کر اس شخص (عمران خان) کو مسلط کرنے کی سازش کی۔ اس اناڑی کو پاکستان کی گاڑی دی گئی، جو اس وقت اپنا سر پھاڑ کر اڈیالہ میں بیٹھا ہے اور پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کا سر بھی پھاڑ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر 2018ء میں نون لیگ کیخلاف سازش نہ ہوتی تو ان چار سالوں میں ملک سے دہشتگردی بھی ختم ہوچکی ہوتی، لوڈشیڈنگ ختم ہوتی اور سی پیک بھی مکمل ہوتا۔ ہمیں چلنے دیا جاتا تو آج پاکستان و گلگت بلتستان میں ترقی کا انقلاب ہوتا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر

پڑھیں:

نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد آج حلف اٹھائیں گے

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  گورنر  گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نگراں وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے، 25 نومبر کو  جی بی حکومت اور  اسمبلی 5 سال کی آئینی مدت ختم ہونے کے بعد تحلیل ہوگئی تھی ۔

گلگت بلتستان کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان نگراں وزیر اعلیٰ مقرر  کئے گئے۔

اسمبلی انتخابات نگراں حکومت کرائے گی، گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔

  مصطفیٰ ہیمانی کی قطر کے  وزیر صنعت و تجارت  شیخ احمد بن تھانی بن فیصل الثانی اور  وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات  

مزید :

متعلقہ مضامین

  • احسن اقبال جی بی کے قومی مجرم ہیں، پی ٹی آئی
  • گلگت، وفاقی وزیر احسن اقبال کا شہید سیف الرحمن ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ
  • حکومت جی بی، آزاد کشمیر کو جائز این ایف سی دینا چاہتی ہے، احسن اقبال
  • اڑان پاکستان پروگرام کی کامیابی کا انحصار صوبوں کی بھرپور شمولیت پر ہے، احسن اقبال
  • وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق گلگت میں اہم اجلاس
  • نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد آج حلف اٹھائیں گے
  • وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام گلگت پہنچ گئے
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف پہلے بین الاقوامی قرأت مقابلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
  • دشمن قوتیں حملہ آور ہیں، ترقی کا معرکہ امن سے ہی جیتا جاسکتا ہے،احسن اقبال