وفاق صوبائی اخراجات مطالبے سے پہلے آئی ایم ایف رپورٹ کا جائزہ لے: رضا ربانی
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ نیشنل فنانس کمیشن کی دسمبر کے پہلے ہفتے میں میٹنگ ہونے والی ہے، وفاقی حکومت کو صوبوں کو وفاقی اخراجات بانٹنے کے مطالبے سے پہلے آئی ایم ایف رپورٹ کا جائزہ لینا چاہیے۔
ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے اندرونی مالیاتی کنٹرولز، اندرونی و بیرونی آڈٹ سسٹم کی کمزوریوں کی نشاندہی کی ہے، آئی ایم ایف نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے انتظامیہ کے تابع ہونے کی کمزوریوں کی نشاندہی کی۔
رضا ربانی نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ذریعے پارلیمانی نگرانی کی صلاحیت اور کردار بھی ناکافی ہیں، وفاقی حکومت نے 2019ء کے پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ پر بھی عمل درآمد نہیں کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ آڈیٹر جنرل براہِ راست پارلیمنٹ کو رپورٹ نہیں کرتے، وہ ایک وفاقی سیکریٹریٹ، وزیرِاعظم اور صدر کے ذریعے رپورٹ کرتے ہیں، رپورٹنگ کا یہ بالواسطہ ڈھانچہ واضح طور پر عمل کی آزادی اور غیر جانبدارانہ پن کو مجروح کرتا ہے۔
سابق چیئرمین سیینٹ نے کہا کہ انتظامیہ آئین کے تحت یا اس کے ذریعے کام کرنے والے تمام اداروں، بشمول عدلیہ پر اپنا کنٹرول مسلط کرنا چاہتی ہے، وفاقی حکومت ان وزارتوں کو منتقل کرے جو اٹھارہویں ترمیم کے نتیجے میں تحلیل ہونا تھیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف
پڑھیں:
وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے حکم نامہ جاری کر دیا، سونے کی عالمی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر اوبحال کردیا گیا۔وفاقی حکومت نے قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد وبرآمد سے متعلق کچھ ترامیم بھی کی ہیں، قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد اور برآمد کا فریم ورک برقرار رہے گا، فریم ورک شفافیت اورخود کار نظام میں بہتری کے ساتھ جاری رہے گا۔اس سال مئی میں سونیکی ایکسپورٹ اورامپورٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی، وزارت تجارت نے 6 مئی 2025 کو سونے کی تجارت منظم کرنے والا ایس آر او 60 روز کے لیے معطل کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی ا سمگلنگ کی شکایت پر برآمد و درآمد پر پابندی لگائی گئی تھی، حالیہ مہینوں میں سونے کی اسمگلنگ کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تھی، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظوری دی تھی۔