بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کو بند کرنے کی درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں اپنا مفصل جواب جمع کرایا ہے۔
جیل حکام کے مطابق عمران خان کا اکاؤنٹ جیل سے آپریٹ ہونے کا تاثر غلط ہے اور اس حوالے سے تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں سخت نگرانی میں ہیں اور ان کے پاس موبائل فون یا کسی بھی ممنوعہ چیز کی موجودگی کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں مزید کہا گیا کہ موبائل یا دیگر ممنوعہ آلات جیل رولز کے تحت مکمل طور پر غیر قانونی ہیں، اور اڈیالہ جیل میں موبائل سگنلز کو بلاک کرنے والے جیمرز نصب ہیں، جس کے باعث جیل کے اندر اور اطراف میں سگنلز دستیاب نہیں ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ عمران خان اور ان کے اسٹاف کی مستقل سرچ کی جاتی ہے، لہذا ان کے پاس کسی بھی ممنوع سہولت تک رسائی ممکن نہیں۔ جیل رول 265 کے تحت بانی پی ٹی آئی کو سیاسی گفتگو سے بھی روکا گیا ہے، تاہم جیل ٹرائل کے دوران ان سے ملنے والی فیملی اور وکلا بعض اوقات قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیاسی مباحثوں میں مشغول ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید واضح کیا کہ ماضی میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جیل سے دی گئی سیاسی ہدایات نے معاشرے میں تشدد کو ہوا دی، لیکن اکاؤنٹ جیل کے اندر سے آپریٹ نہیں ہو رہا۔ اکاؤنٹ صرف جیل کے باہر سے چلایا جا رہا ہے اور جیل کے اندر نہ موبائل اور نہ انٹرنیٹ جیسی سہولیات دستیاب ہیں۔ عمران خان کو صرف وہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں جو جیل رولز یا عدالتی احکامات کے مطابق ہیں۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اکاو نٹ جیل کے

پڑھیں:

48 گھنٹے گزر گئے کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف رپورٹ کی تردید نہیں کی، زبیر عمر

اسلام آباد:

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما زبیر عمر نے کہا ہے کہ 48 گھنٹوں سے زائد وقت گزر گیا کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف رپورٹ کی تردید نہیں کی۔

یہ بات رہنماؤں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ زبیر عمر نے کہا کہ ہم آج آئی ایم ایف رپورٹ پر گفتگو کریں گے، جب سے رپورٹ جاری ہوئی ایک نیا طوفان سامنے آگیا ہے، یہ حکومت دھاندلی شدہ مینڈیٹ لے کر آئی ہے، میڈیا کی آزادی ختم ہوگئی ہے، الیکشن کمیشن کو ختم کردیا ہے، وزیراعظم کہتے تھے کوئی ایک کیس بتا دیں ہمارے خلاف اور اب گندم چینی کے اسکینڈل سامنے آئے ہیں، پانچ ہزار تین سو ارب کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہے، ہمیں علم نہیں تھا کہ ملک کو کیسے کیسے لوٹا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی نے ڈھائی سال پہلے کہا بلین ڈالر انویسٹمنٹ آئے گی، وہ بات بھی غلط ثابت ہوئی کوئی انویسٹمنٹ نہیں آئی، اڑتالیس گھنٹوں سے زائد وقت گزر گیا کوئی حکومتی نمائندے نے اس رپورٹ کی تردید نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ کیا وجوہات تھیں کہ حکومت تین ماہ تک رپورٹ دبا کر بیٹھی رہی، آئی ایم کی شرط تھی کہ رپورٹ جاری ہوگی تو اگلی قسط ملے گی، ہم اس رپورٹ میں بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

زبیر عمر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر بنایا گیا مقدمہ جعلی اور بے بنیاد ہے، بانی پی ٹی آئی پر گھڑی کا بے بنیاد کیس بنایا ہوا ہے، پاکستان کی عوام مہنگائی کی چکی میں پس گئی، حکومتی نمائندے اس رپورٹ پر اپنا موقف سامنے رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ جیل سے آپریٹ ہونے کا تاثر غلط ہے: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ
  • عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ جیل سے آپریٹ ہونے کا تاثر غلط، عدالت میں جواب جمع
  • عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق اہم جیل رپورٹ سامنے آگئی
  • عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست میں جیل سپریڈنٹ کا اہم جواب سامنے آگیا
  • عمران خان سے ملاقات کے لیے ہدایت دینا ہمارا کام نہیں‘ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
  • ’عمران خان سے ملاقات کےلیے ہدایت دینا ہمارا کام نہیں‘، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا وکیل سے مکالمہ
  • پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کہاں سے آپریٹ ہو رہا ہے؟
  • 48 گھنٹے گزر گئے کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف رپورٹ کی تردید نہیں کی، زبیر عمر
  •  آئی ایم ایف کی رپورٹ نے حکومت کے کرتوت واضح کر دیے، وقاص اکرم