Jasarat News:
2026-06-02@20:50:08 GMT

واٹس ایپ پر کسی نمبرکو سیو کئے بغیرمیسج کرنےکافیچر متعارف

اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک: واٹس ایپ پر ایسا فیچر متعارف جس میں آپ کسی نمبر کو سیو کئے بغیرا س نمبر پر میسج کرسکتے ہیں۔

میسجنگ پلیٹ فارم کی سب سے بڑی خامی ہے کیونکہ دیگر ایپس میں آپ آسانی سے کسی کو بھی میسج کرسکتے ہیں، مگر واٹس ایپ کی جانب سے لوگوں کو کانٹیکٹس میں شامل کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔اس کے نتیجے میں فون بک ایسے نمبروں سے بھر جاتی ہے جن سے کبھی رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔مگر اچھی خبر یہ ہے کہ آپ کو ایسا کرنے کی ضرورت نہیں۔

واٹس ایپ میں کلک ٹو چیٹ کے نام سے ایسا فیچر موجود ہے جس کا علم بیشتر صارفین کو نہیں۔اس فیچر یا ٹِرک سے آپ کسی بھی نمبر کو سیو کیے بغیر میسج بھیج سکتے ہیں اور یہ طریقہ واٹس ایپ موبائل ایپ اور واٹس ایپ دونوں میں کام کرتا ہے۔اس فیچر کے تحت نمبر کو کانٹیکٹ میں محفوظ کرنے کی بجائے آپ کو بس ایک لنک بنانا ہوتا ہے۔جب اس لنک پر کلک کیا جاتا ہے تو آپ سیدھے ایک واٹس ایپ چیٹ ونڈو میں پہنچتے ہیں جو اس فرد کے نمبر سے جڑی ہوتی ہے، یعنی مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔

یہ فیچر واٹس ایپ کا اپنا ہے کسی تھرڈ پارٹی ایپ کی ضرورت نہیں۔اس کے لیے آپ کو مطلوبہ فرد کے مکمل فون نمبر کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے شروع میں کنٹری کوڈ کا اضافہ کرنا ہوتا ہے۔کنٹری کوڈ اور فون نمبر کے درمیان کوئی اسپیس، بریکٹ یا ڈیش کا استعمال نہیں کرنا ہوتا۔مثال کے طور پر +92xxxxxxxxxx کی بجائے 92xxxxxxxxxx لکھنا ہوگا۔مگر نمبر سے پہلے https://wa.

me/ کا اضافہ کرنا ہوگا اور ایک سلیش ایڈ کرکے نمبر لکھنا ہوگا۔یعنی اس طرح https://wa.me/92xxxxxxxxxx لکھنا ہوگا۔اس لنک کو اپنے واٹس ایپ نمبر کی چیٹ پر محفوظ کرلیں اور ضرورت پڑنے پر پہلے کاپی کریں اور نمبر کو تبدیل کرکے سینڈ بٹن پر کلک کریں اور پھر لنک پر کلک کریں، ایسا کرنے سے مطلوبہ چیٹ ونڈو اوپن ہو جائے گی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی ضرورت نہیں واٹس ایپ نمبر کو کرنے کی

پڑھیں:

نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NAPRA) نے 1 روپیہ 73 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کےلیے بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں:دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو

نیپرا اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے کی اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • فراری کی پہلی الیکٹرک کار متعارف، رونمائی کے فوراً بعد تنقید کا طوفان
  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟
  • بی جے پی کو پیپر لیک سے نہیں بلکہ اس ایشو پر بات کرنے سے مسئلہ ہے، اروند کیجریوال
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • نوازشریف کا گلگت تک موٹروے بنانے، ایئرپورٹ بڑا کرنے اور الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان 
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
  • نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب