کراچی میں ای-چالان کے نظام کے نفاذ کے بعد کئی شہری، موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان نے جرمانے سے بچنے کے لیے اپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس چھپانا شروع کر دی ہیں، جس پر سندھ پولیس نے فوری طور پر سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق، اس صوبائی سطح کے آپریشن میں وہ تمام وہیکل شامل ہوں گے جن کی نمبر پلیٹس چھپی ہوئی، غیر قانونی یا ناقابل شناخت ہوں۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ نمبر پلیٹ چھپانا سنگین قانونی خلاف ورزی ہے اور اس پر بھاری جرمانہ کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر بھی درج ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:  بھاری جرمانے امتیازی سلوک، ای چالان کے خلاف جماعتِ اسلامی کا عدالت سے رجوع، سندھ ہائیکورٹ کا نوٹس جاری 

ڈیجیٹل میڈیا سیل (DMC) کے مطابق، بغیر نمبر پلیٹ یا چھپی ہوئی نمبر پلیٹ والی گاڑی قانونی شناخت سے محروم تصور کی جائے گی، جس کے باعث ٹریفک پولیس کو انہیں فوری طور پر ضبط کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

پولیس حکام نے کہا کہ کچھ شہری ای-چالان سے بچنے کے لیے جان بوجھ کر نمبر پلیٹ چھپا رہے ہیں، جو نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ ٹریفک نظم اور سیکیورٹی کے لیے بھی خطرناک ہے۔ ایسے اقدامات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانا عوامی نظم کے خلاف ہے اور شہر کی مجموعی شبیہ پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی گاڑیوں پر واضح اور قانونی نمبر پلیٹس لگائیں۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں کا پہلا ای چالان معاف کرنے کا اعلان کردیا

پولیس نے خبردار کیا کہ جو بھی شہری اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ چھپانے یا ہٹانے میں ملوث پایا گیا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور گاڑی ضبط ہونے کا بھی امکان ہے۔

پولیس کے مطابق یہ آپریشن صرف چالان کرنے کے لیے نہیں بلکہ کراچی میں ٹریفک نظم و ضبط بہتر بنانے، روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے اور ناقابل شناخت گاڑیوں کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ای چالان کراچی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ای چالان کراچی نمبر پلیٹ پولیس نے کے لیے

پڑھیں:

کراچی میں اب تک 61 ہزار 850 سے زائد ای چالان ، اعداد و شمار سامنے آگئے

کراچی میں اب تک 61 ہزار 850 سے زائد ای چالان ، اعداد و شمار سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس )کراچی میں ای چالان سے متعلق اعلی حکام کو ارسال اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 61 ہزار 850 سے زائد چالان کییگئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک 589 سرکاری گاڑیوں کا ای چالان کیا گیا، سندھ پولیس کی 118 موبائل اور گاڑیوں کا چالان کیا گیا۔

اعدادوشمار کے مطابق خلاف ورزی کرنے والی 964 ہیوی گاڑیوں کا ای چالان کیا گیا، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے 11 ہزار چالان کییگئے، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 41 ہزار 431 چالان کییگئے۔رپورٹ کے مطابق سگنل توڑنے پر اب تک 2 ہزار 200 چالان کییگئے ہیں، دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر ایک ہزار 447 چالان ہوئے، سیاہ شیشوں پراب تک 795 ای چالان جاری کیے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکے پی حکومت کا برطانوی جریدے کے خلاف عالمی فورم سے رجوع کرنے کا اعلان کے پی حکومت کا برطانوی جریدے کے خلاف عالمی فورم سے رجوع کرنے کا اعلان بہار الیکشن؛ مودی نے کسی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا؛ اپوزیشن کے 11 مسلم امیدوار کامیاب حکومت چاہتی ہے مہنگائی کم کی جائے لیکن آئی ایم ایف نے اجازت نہیں دی: رانا ثنا غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے کا گرینڈ آپریشن جاری معاشی بحالی کا سفر ناگزیر,اصلاحات پر موثر عمل درآمد تیز کیا جائے ،وزیر اعظم پاکستان اور بنگلا دیش کے مسلمان ایک قوت، جماعت اور امت ہیں: مولانا فضل الرحمان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں بھاری بھرکم ای چالان سے پریشان عوام کو کچھ ریلیف ملنے کا امکان
  • کراچی والے ہو جائے تیار ، بھاری ای چلان سے مل جائے گا آرام
  • ڈی آئی جی کا ای چالان جرمانوں میں کمی سے انکار، نمبر پلیٹ چھپانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان
  • ڈی آئی جی کی ای چالان کے جرمانوں میں کمی کی مخالفت، نمبر پلیٹ چھپانے پر ایف آئی آر کا عندیہ
  • جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی یہ نیا سسٹم پکڑے گا ،ڈی جی آئی جی ٹریفک
  • جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی یہ نیا سسٹم پکڑے گا، ڈی جی آئی جی ٹریفک کراچی
  • کراچی میں اب تک 61 ہزار 850 سے زائد ای چالان ، اعداد و شمار سامنے آگئے
  • سندھ پولیس کی 118 موبائل و گاڑیوں سمیت 589 سرکاری گاڑیوں کا ای چالان
  • کراچی میں ڈمپر مالک کو اب تک کا سب سے بڑا ای چالان جاری