جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی یہ نیا سسٹم پکڑے گا ،ڈی جی آئی جی ٹریفک
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے بتایا ہے کہ جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی یہ نیا سسٹم پکڑے گا مثال کے طور پر ایک بندہ بس کی چھت پر لوگ بٹھا کر چلا رہا یا کسی کی گاڑی کے کالے شیشے ہیں ہم نے جب پک کیا تو ایکسائز میں اس کا ڈیٹا نہیں ملا کیونکہ جو اس نے نمبر پلیٹ لگائی تھی وہ ویگو کی نہیں ایف ایکس کی تھی وہ تو اسی وقت پکڑا گیا۔پیر محمد شاہ نے کہا یہ تو ایک لمحے میں ہی پکڑا جاتا ہے، اب سیف سٹی کی گاڑیاں شہر کے چوراہوں پر آئیں گی جسے سسٹم بتاتا رہے گا اور گاڑی جہاں سے جائے گی کیمرہ بتائے گا اور گاڑی پکڑی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس سے اسٹریٹ کرائمز بھی کم ہوجائیں گے، کراچی میں 24 ہزار کیمروں کی ضرورت ہے جب یہ سسٹم کامیاب ہوگا تو لوگ سراہیں گے اور سرکار انویسٹ کرے گی۔ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ پہلے ہمارے پاس مینوئل کیمرے لگے تھے آئی پی بیسڈ نہیں تھے اب تو اس طرح کے کیمرے آگئے ہیں تو چوری اور چھینی ہوئی گاڑیاں بھی برآمد کی جائیں گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: شارع فیصل پر گاڑیوں کی حد رفتار مقرر، سائن بورڈ لگا دیے گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں ای چالان نظام فعال ہونے کے بعد شہر کی مرکزی اور مصروف ترین شاہراہ، شارعِ فیصل، پر رفتار کی حد واضح کرنے کے لیے نئے سائن بورڈ نصب کر دیے گئے ہیں۔ ان سائن بورڈز کا مقصد شہریوں کو رفتار کے ضابطوں سے آگاہ کرنا اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔
ڈی ایس پی ایڈمن کاشف ندیم کے مطابق شارع فیصل پر کاروں، جیپوں اور دیگر لائٹ گاڑیوں کے لیے رفتار کی زیادہ سے زیادہ حد 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب بسوں، ٹرکوں اور دیگر ہیوی وہیکل کے لیے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی گئی ہے، تاکہ حادثات کے خطرے کو کم کیا جاسکے اور ٹریفک کا بہاؤ محفوظ طریقے سے جاری رہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ رفتار کی حد سے تجاوز کرنے والی گاڑیوں کی نگرانی جدید کیمروں کے ذریعے کی جائے گی، جو خلاف ورزی کی صورت میں خودکار طریقے سے ای چالان جاری کریں گے۔ اس نئے نظام کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کی جانب مائل کرنا اور سڑکوں پر محفوظ ڈرائیونگ کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔