ویب ڈیسک : شہرِ قائد کی ٹریفک پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پیغامات سے متعلق وضاحت جاری کردی۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق جعلی پیغام سوشل میڈیا، واٹس ایپ اور دیگرآن لائن ذرائع سے پھیلائے جارہے ہیں، چالان جمع کرانےکا واحد مستند طریقہ کارپی ایس آئی ڈی کے ذریعے ادائیگی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ شہری تمام غیر مصدقہ ادائیگی کے طریقہ کار کو فوراً مسترد کریں، نامعلوم یا مشکوک لنکس پر کلک نہ کریں، گمراہ کن پیغامات کو رپورٹ کریں، سندھ پولیس کی طرف سے موصول سرکاری پیغام صرف’سندھ پولیس ‘کےنام سےجاری ہوتا ہے۔

سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعہ 14نومبر ، 2025

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اگر کسی شہری کو کسی پرائیویٹ نام یا ذاتی نمبر سے سندھ پولیس کے نام پر کوئی پیغام موصول ہو تو وہ پیغام جعلی تصور کیا جائے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس

پڑھیں:

ڈاکٹر نبیہہ علی خان کی ’کرنج‘ ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل

معروف ماہرِ نفسیات، میڈیا پرسنالٹی اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہہ  علی خان ایک ویڈیو کے باعث تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاکھوں کی جگہ کروڑوں نکل گیا ڈاکٹر نبیہہ کا جوڑے اور زیورات کی قیمتوں پر وضاحتی بیان

ڈاکٹر نبیہہ  علی خان جو مردوں کے حقوق اور سماجی مسائل پر کھل کر اظہارِ خیال کے لیے جانی جاتی ہیں، حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔ ان کی نکاح کی تقریب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ تاہم اب ان کی ایک نئی ویڈیو نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

یہ ویڈیو ٹک ٹاکرز کے ساتھ ان کے مشترکہ مواد کا حصہ ہے، جسے سوشل میڈیا صارفین نے ’کرنج‘ قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایک باعزت اور سنجیدہ شخصیت کے لیے اس طرح کے مواد کا حصہ بننا مناسب نہیں۔

@hitboy867

Respect for women #❤️❤️❤️ #CapCut

♬ original sound – ArbazAliwrites

سوشل میڈیا پر مختلف صارفین نے اپنے ردِعمل میں کہا کہ ’کیا ایک موٹیویشنل اسپیکر کو ایسے برتاؤ کرنا زیب دیتا ہے؟‘‘ ایک صارف نے لکھا، ’’جیسے ہی کسی کو عزت ملتی ہے، وہ عامر لیاقت بننے کی کوشش کرتا ہے۔‘ ایک اور نے تبصرہ کیا، ’یہ شہرت کا نشہ برداشت نہیں کرپاتے۔‘

یہ بھی پڑھیں: ڈیڑھ کروڑ کے زیورات اور ایک کروڑ کا لباس، مولانا طارق جمیل نے نکاح پڑھایا، ڈاکٹر نبیہہ کی شادی توجہ کا مرکز

کچھ صارفین نے ان کی شادی پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’یہی وجہ ہے کہ کم عمر سے شادی نہیں کرنی چاہیے، ورنہ آدمی خود بھی جوان دکھنے کی کوشش میں غیر معمولی حرکتیں کرنے لگتا ہے۔‘

واضح رہے کہ ڈاکٹر نبیہہ  علی خان ماضی میں مختلف ٹی وی پروگرامز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مردوں کے حقوق اور معاشرتی نفسیات پر کھل کر گفتگو کرتی رہی ہیں، تاہم حالیہ ویڈیو نے ان کی ساکھ پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news تنقید ڈاکٹر نبیہہ سوشل میڈیا کرنچ ویڈیو ماہر نفسیات ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ای چالان سے متعلق سوشل میڈیا پیغامات، پولیس نے وضاحت جاری کردی
  • ڈاکٹر نبیہہ علی خان کی ’کرنج‘ ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل
  • سوشل میڈیا پر ارجن کپور کا مذاق اڑانے والوں کو ارسلان خان کا دوٹوک پیغام
  • سیکیورٹی الرٹ سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن وائرل، محکمہ داخلہ سندھ کی وضاحت
  • محکمۂ داخلہ سندھ کی سیکیورٹی سے متعلق اعلامیے کی سختی سے تردید
  • سوشل میڈیا پرکراچی سے متعلق گردش کرنیوالا سیکیورٹی الرٹ جعلی ہے، محکمہ داخلہ سندھ
  • کراچی میں سیکیورٹی الرٹ سے متعلق نوٹیفکیشن پر سندھ حکومت کا وضاحتی بیان
  • بھارتی جھوٹ کا پول کھل گیا، عوام نے سوشل میڈیا پر مودی سرکار کے فالس فلیگ ڈرامے کا پردہ فاش کر دیا
  • کرسٹیانو رونالڈو نے ریٹائرمنٹ سے متعلق چہ مگوئیوں کی وضاحت کردی