لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا نیا ریکارڈ، جدید کیمروں اور مشین سے 15 کامیاب آپریشنز
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
ترجمان نے بتایا کہ امریکا سے آئے ڈاکٹر عقیل پاپانی نے ایک کروڑ سے زیادہ کا خرچہ خود برداشت کیا تمام آپریشن بالکل مفت کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ نے نیا اعزاز حاصل کیا ہے جس میں پہلی دفعہ دماغ کی شریان کا جدید کیمروں اور مشین سے 15 کامیاب آپریشنز کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان محمد عاصم نے بتایا کہ ایل آر ایچ کے مختلف یونٹس نے مل کر ٹیم ورک کے ذریعے اس مشن میں اہم کردار ادا کیا۔ دماغ کی شریان کے کامیاب آپریشن پاکستانی نژاد ڈاکٹر عقیل پاپانی اور ایل آر ایچ نیورو سرجری کی ٹیم نے سرانجام دیے۔ ترجمان نے بتایا کہ امریکا سے آئے ڈاکٹر عقیل پاپانی نے ایک کروڑ سے زیادہ کا خرچہ خود برداشت کیا تمام آپریشن بالکل مفت کیے گئے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایل آر ایچ کے ڈین پروفیسر صاحبزادہ محمود نور اور ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابرار خان نے مشین کی کامیابی کے لئے بھرپور انتظامی سپورٹ دی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار کامیاب روبوٹک سرجری
اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار کامیاب روبوٹک سرجری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال میں جدید روبوٹک سرجری کا عمل کامیابی سے پورا کرلیا گیا ہے۔
پمز میں روبوٹک ٹیکنالوجی سے کامیاب آپریشن کیا گیا۔ سرجری کیلئے جدید ٹو مائی سرجیکل روبوٹ کا استعمال کیا گیا۔
سرجری میں برطانیہ کے بین الاقوامی ماہرین نے بھی حصہ لیا۔ سرجری میں پمز کے پروفیسر شمیم خان، پروفیسر متین شریف اور ڈاکٹر جاوید برکی نے رہنمائی کی۔
علاوہ ازیں پمز کے ماہرین ڈاکٹر عاطف انعام شامی، ڈاکٹر برہان الحق اور ڈاکٹر خالد سعید نے بھی شرکت کی۔
پپمز ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ روبوٹک سرجری سے پیچیدہ آپریشن اب زیادہ محفوظ اور مؤثر ہوں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرستائیسویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور ستائیسویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور اسلام آباد کچہری دھماکا، خودکش حملہ آور کے سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کا شیڈول تبدیل، بقیہ میچز اب کب ہوں گے؟ پاکستان کو آئندہ ماہ آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط ملنے کی توقع علیمہ خان کے 10ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ستائیسویں آئینی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ سے منظور کرایا جائے گاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم