خاتون نے دیور کے ساتھ مل کر شوہر کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع جالنا میں ایک لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے دیور کے ساتھ ناجائز تعلقات کے باعث مل کر اپنے شوہر کو قتل کردیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت پرمیشور رام تیڈے کے نام سے ہوئی ہے جو سوم تھانہ گاؤں کا رہائشی تھا۔
لاش بوری میں بند ہو کر تالاب میں تیرتی ملیجمعرات کی صبح ولا سوم تھانہ تالاب میں بوری میں بند ایک لاش تیرتی ہوئی ملی۔ اس وقت تک لاش کی شناخت نہیں ہو سکی تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر پنچ نامہ کیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔
بعد ازاں مقتول کے والد رام ناتھ کی شکایت پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔
اہلیہ اور دیور کے تعلقات کا انکشافتحقیقات کے دوران پولیس نے مقتول کی بیوی منیشا اور چھوٹے بھائی گیانیشور کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا۔ شروع میں دونوں ٹال مٹول کرتے رہے، تاہم سخت سوالات کے بعد دونوں نے قتل کا اعتراف کر لیا۔
اعترافِ جرم: شوہر راستے کی رکاوٹ تھاپولیس کے مطابق منیشا اور گیانیشور کے درمیان ناجائز تعلقات تھے اور مقتول تیڈے ان کے لئے رکاوٹ بنا ہوا تھا۔ اسی وجہ سے دونوں نے اسے راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا۔
دونوں ملزمان نے تیڈے کے سر اور چہرے پر کلہاڑی سے وار کر کے اسے قتل کیا۔ قتل کے بعد لاش کو بوری میں ڈال کر رسی سے باندھا اور تالاب میں پھینک دیا۔ بوری کو ڈبونے کے لیے اس میں پتھر بھی بھرے گئے۔
پولیس نے منیشا اور گيانیشور کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی ریاست مہاراشٹر بیوی کے ہاتھوں شوہر کا قتل.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی ریاست مہاراشٹر بیوی کے ہاتھوں شوہر کا قتل
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔