2025-11-17@01:53:47 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«کلفٹن کے عوام»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-01-13 کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اتوار کے روز مین گیٹ باغِ ابن قاسم کلفٹن میں،بیچ ویو اور بے نظیر پارک کی دیواریں غیر قانونی توڑنے کے خلاف اور پارک کے تحفظ کے لیے کلفٹن کے عوام کے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی کی کوئی جگہ قبضہ مافیاؤں سے محفوظ نہیں رہی، شہر کے پارکس، گراؤنڈز اور سرکاری زمینیں مافیا کے رحم و کرم پر ہیں۔انہوں نے واضح اعلان کیا کہ جماعت اسلامی پارکس پر قبضے کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ ہم نہ صرف عوام کے ساتھ کھڑے ہیں بلکہ بھرپور جدوجہد و مزاحمت کریں گے،عدالت بھی جائیں گے اورایوان میں بھی یہ مسائل اٹھائیں گے تاکہ کراچی کے تمام...
کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کم نہ ہو سکیں، کلفٹن کے پوش علاقے باتھ آئی لینڈ میں اوگرا (OGRA) کے ڈائریکٹر سندھ جی ایم شاہین کو لوٹ لیا گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جی ایم شاہین دیگر اوگرا اسٹاف کے ہمراہ اپنے دفتر کے باہر موجود تھے۔ دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین مسلح ملزمان نے چند ہی منٹوں میں واردات انجام دی اور فرار ہوگئے۔ ملزمان تقریباً پندرہ لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔ جی ایم شاہین کے مطابق واردات کے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے، جو پولیس کو فراہم کر دی گئی ہے۔ واقعے کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں...
کراچی: کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے ڈیفنس اور کلفٹن کےمکینوں کو آوارہ کتوں سے منسلک متفرق خدشات اور مکینوں کو اثرات بد سےبچانے کے لیے نیا طریقہ متعارف کروادیا اور ٹریپ نیوٹرلائز ویکسین اینڈریلیزکے نام سےنئی مہم شروع کردی گئی ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے حکام کےمطابق سی ای او عمرفاروق ملک کی خصوصی ہدایات پر شروع کی جانے والی مہم میں ٹریپ نیوٹرلائز ویکسین اینڈ ریلیز جیسےکئی تعمیری مراحل شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مہم کی ضرورت مکینوں کی جانب سے درجنوں شکایات موصول ہونےکی وجہ سےشروع کی گئی، جس کے دوران اب تک 15کتوں کی کو پکڑنے کے بعد ان کی نس بندی اور ویکسینیشن کے بعد انہیں واپس چھوڑا جاچکا ہے۔ سی بی سی...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب سے برآمد ہونے والی میاں بیوی کی لاشوں میں سے مقتول نوجوان ساجد کے ورثاء نے اس کی میت سرد خانے سے وصول کر لی۔نوجوان ساجد کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ عصر ادا کی جائے گی جس کے بعد اسے محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔پولیس کے مطابق ساجد کی اہلیہ کی میت وصولی کے لیے تاحال لواحقین نے رابطہ نہیں کیا ہے۔ کراچی: مقتول جوڑے کا نکاح نامہ سامنے آ گیا، مقتول ساجد نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا، اسی روز کورٹ میرج کیکراچی میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب ملنے والی جوڑے کی لاشوں سے...
کراچی کے علاقے کلفٹن کے گھر سے 5 کروڑ روپے چرانے کے کیس میں گھریلو ملازمہ شہناز کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔ کراچی کی جوڈیشل عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ملزمہ ضمانت کی مستحق نہیں۔ اس کی حرکت سے گھریلو ملازمین پر اعتماد میں کمی آئی ہے۔ ملزمہ کے وکیل کا موقف تھا کہ ملزمہ کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔ ضمانت منظور کی جائے۔ کلفٹن میں 5 کروڑ روپے کی چوری کرنیوالی ملازمہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کلفٹن میں گھریلو ملازمہ کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے میں ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی۔ اس سے قبل 3 جولائی کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی...
پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ہم پارکوں پر قبضے اور پارکوں میں چائنہ کٹنگ کے خلاف طویل عرصے سے مقدمہ لڑرہے ہیں، نارتھ ناظم آباد میں پارکوں میں چائنہ کٹنگ کرکے پلازے بنائے گئے، جماعت اسلامی اس وقت بھی کراچی کے عوام کا مقدمہ لڑرہی تھی اور آج بھی عوام کے ساتھ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کے ایم سی میں جماعت اسلامی کے اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ کے ہمراہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت و میئر کراچی کی سرپرستی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نام پر کھیل کے میدانوں اور پارکوں پر قبضے و تجارتی استعمال کے حوالے سے کلفٹن کے رہائشیوں کے ہمراہ عمر شریف...
کراچی میں ڈاکوؤں کی دن دہاڑے کار سوارفیملی سے لوٹ مار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن بلاک 3 میں دو 2 مسلح ڈاکوؤں کی دن دھاڑے لوٹ کار سواروں سے لوٹ مارکی۔ ڈاکو کار سوار فیملی سے 2 دو موبائل فونز،طلائی زیوارات سمیت لاکھوں روپے کی نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر فوٹیج وائرل ہونے کے باوجود پولیس نے متاثرہ فیملی سے رابطہ نہیں کیا۔ فوٹیج میں دن دیہاڑے دیدہ دلیری سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کے چہرے بھی واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کلفٹن میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست۔ ڈی جی سیپا اور ڈی جی کے ڈی اے کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ سندھ ہائیکورٹ میں کلفٹن میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالتی حکم پر عمل درآمد نا کرنے پر2 رکنی بینچ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈی جی سیپا اور ڈی جی کے ڈی اے کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے حکم دیا کہ دونوں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کریں، عدالت کا کہنا تھا کہ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کریں۔ ایس بی سی اے کے وکیل کا کہنا تھا...
