اس پورے ایوان نے صدر زرداری جتنی جیل نہیں کاٹی، شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اس پورے ایوان نے صدر آصف زرداری جتنی جیل نہیں کاٹی۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف نے تین دفعہ نکالا چوتھی مرتبہ نکالے جانے کی سکت نہیں، ہمیں27ویں آئینی ترمیم پر بات کرنی چاہیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ راجا پرویز اشرف پر آوازیں نہیں کسنی چاہیے تھیں، اس پورے ایوان نے آصف زرداری جتنی جیل نہیں کاٹی۔
پی ٹی آئی ایم این اے نے مزید کہا کہ آصفہ بھٹو کی موجودگی میں بینظیر کی شہادت کا ذکر ہوا، شہید محترمہ کی صاحبزادی کے دل پر کیا گزری ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرنی چاہیے تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
تحریک انصاف کے رہنما شفیع جان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے علاوہ باقی تمام جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے، نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بھی کیمپین کر رہے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کا کوئی وزیر وہاں ہوتا تو الیکشن کمیشن حرکت میں آچکا ہوتا۔ الیکشن کمیشن کی یہ خاموشی ہمیں سمجھ نہیں آرہی۔
شفیع جان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے الحاق کیا تو اُس کو بھی کینسل کر دیا گیا اور ہمارے اُمیدواروں کو آزاد ڈیکلیئر کر دیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام فیصلہ کر چکے ہیں، 7 جون کو تحریک انصاف کامیاب ہو گی۔ ہم اپنے ووٹ کو محفوظ بنانے کے مکینزم پر کام کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی ایک اور واردات کی تیاری کی جارہی ہے وہ ہم کرنے نہیں دیں گے۔ اس کے خلاف ہمیں اگر گلگت بلتستا ن بند کرنا پڑا تو یہ بھی کریں گے۔