رضوان نے خود کپتانی چھوڑی، ان کے ہی مشورے سے ٹیم کی قیادت سنبھالی: شاہین آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس )پاکستان ون ڈے ٹیم کیکپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے خود کپتانی سے ہٹنے کا فیصلہ لیا تھا، رضوان کو ہی سب سے پہلے بتایا کہ میں کپتان بن رہا ہوں۔سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز شروع ہونے سے قبل پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے روالپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جب پہلی بارکپتان بنا تھا تو بابراعظم سمیت دیگرکھلاڑیوں سیرابطہ ہواتھا، مجھے کپتانی سیکیوں ہٹایا گیا، اس پر بات نہیں کروں گا۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی ملتے وقت رضوان کو سب سے پہلے بتایا کہ میں کپتان بن رہا ہوں،ان کی رائے لی۔کپتان شاہین آفریدی نے بتایا کہ محمد رضوان نے خود کپتانی سے ہٹنے کا فیصلہ لیا تھا، اور رضوان کے ساتھ مشورے کے بعد ہی میں نے کپتانی قبول کی۔فاسٹ بولر نے کہا کہ بیٹنگ فیلڈنگ بولنگ تینوں ڈپارٹمنٹس پرفوکس کیاہواہے، ذمہ داری تمام کھلاڑیوں کو لینی پڑے گی ، صرف رضوان، بابر، فخر، صائم، شاہین کا ہی ذمہ داری لینے کا کام نہیں۔

بابراعظم کی فارم کے حوالے سے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ بابر ضرور پرفارمنس اور سنچری کے ساتھ واپسی کریں گے۔شاہین آفریدی کاکہنا تھا کہ مجھے جس سے مشورہ لینا ہوتا ہے میں لیتا ہوں، ایسا نہیں کہ صرف سابق کپتانوں سے ہی مشورہ لیتا ہوں، رضوان 2023 سے اب تک سب سے زیادہ ون ڈے فارمیٹ میں رنز کر رہے ہیں، جو کھلاڑی فارم میں نہیں اس کو سپورٹ کرنیکی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بینچ اسٹرینتھ کو مضبوط کرنا ہے، کپتان کو سلیکشن میں شامل ہونا چاہیے، سیلیکشن کمیٹی 15 کا اسکواڈ بناتی ہے لیکن کپتان کی رائے ضروری ہے۔

اس کے علاوہ شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ حسن نواز کا بیٹا ہوا ہے ،کافی وقت سے فیملی کے ساتھ ٹائم نہیں گزارا تھا اس لیے اسے اسکواڈ سے ریلیز کیا، حسن نوازکو باہر کرنے کا مطلب پلان سے باہر کر دینا نہیں۔شاہین آفریدی نے بتایا کہ حسن نواز اپنی بیٹنگ پوزیشن پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے، حسن نواز جس نمبر پر کھیلتے ہیں اس پر فی الحال بیٹرز پرفارمنس دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ رضوان کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹاکر شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان ٹیم کا نیا کپتان بنایا گیا تھا۔ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی جبکہ ٹرائی نیشن سیریز 17 سے 29 نومبر تک ہوگی۔ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلیاری ایکسپریس وے کی تعمیر میں بے ضابطگیاں، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر میں بے ضابطگیاں، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی جے یو آئی نے27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا تھائی لینڈ نے ٹرمپ کی ثالثی میں کمبوڈیا کے ساتھ طے پانے والا امن معاہدہ معطل کردیا طالبان سے دوبارہ بات ہوسکتی ہے کیونکہ ہم اپنے دوستوں کوانکار نہیں کرسکتے: وزیر دفاع آرٹیکل 243 کی 2 شقوں میں ترمیم منظور، فیلڈ مارشل کو قانونی استثنی حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں میٹرو سٹیشن کے قریب دھماکا، 9 افراد ہلاک TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: رضوان نے خود کپتانی کپتان شاہین آفریدی شاہین آفریدی نے ون ڈے ٹیم نے کہا کہ بتایا کہ کے ساتھ ٹیم کی

پڑھیں:

قوانین کو سیاسی دباؤ یا انتقامی کارروائی کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے: سہیل آفریدی

— فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ قوانین کو سیاسی دباؤ یا انتقامی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں 3 ایم پی او، 16 ایم پی او اور دفعہ 144 کے قوانین کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔

سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ہر قانون کے مثبت اور منفی پہلو ہوتے ہیں، آزادی اظہار رائے اور پُرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، احتجاج کے حق اور عوامی سہولت میں توازن کے لیے نیا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کےپی کا کہنا ہے کہ وزیر قانون کی زیر نگرانی 4 رکنی کمیٹی مجوزہ قوانین میں اصلاحات کی سفارشات پیش کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ قوانین کا مقصد صرف عوامی مفاد اور فلاح ہے، عوام کی جان و مال کا تحفظ اور سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اجلاس میں وزیر قانون آفتاب عالم، چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ اور ایڈووکیٹ جنرل نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا محمد رضوان سے متعلق اہم بیان
  • سہیل آفریدی کی بات کے پیچھے کوئی دلیل نہیں:; افنان اللّٰہ
  • ’کچھ لوگ رجسٹرڈ جھوٹے ہیں، ایک گدھا گدھے پر بیٹھ کر بھاگ گیا‘، شاہد آفریدی اور عمران ریاض آمنے سامنے
  • خواتین کو ’رات باہر نہ جانے‘ کے مشورے
  • ذہن بدل لیا، سیاست سے دور رہنا چاہتا ہوں: شاہد خان آفریدی
  • شاہد آفریدی کونسی سیاسی پارٹی میں آنا چاہتے تھے؟ ویڈیو وائرل
  • آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلیے کوئی آئینی بینچ تشکیل نہیں
  • محمد اسحاق شاہین کی جائیداد پر 16سال سے قبضہ، ملک گیر احتجاج کا آغاز
  • قوانین کو سیاسی دباؤ یا انتقامی کارروائی کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے: سہیل آفریدی