محمدی گراؤنڈ عزیز آباد بلاک 8 کی تزئین و آرائش کا کام جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-02-11
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے محمدی گراؤنڈ عزیز آباد بلاک 8 کا دورہ کیا جہاں گراؤنڈ کی تزئین و آرائش اور رینیویشن کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ گراؤنڈ کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ روشنی کا مناسب انتظام‘ پارک کے دونوں اطراف بینچز اور سایہ دار درخت لگائے جا رہے ہیں جبکہ شہریوں کے لیے جاگنگ ٹریک کی تعمیر بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ دورے کے موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابقہ ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ، یوسی چیئرمین خواجہ قمر، ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف، ڈائریکٹر سینیٹیشن وقار احمد، ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی،X.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گراو نڈ
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔