اسلام دوسرے مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے‘ منور حسین‘ شعیب
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-02-6
کراچی (اسٹاف رپورٹر)میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن منور حْسین ملاح اور ٹاؤن وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے بین المذاہب ہم آہنگی اور مساواتِ شہری کے فروغ کے لیے ایک مثالی قدم اٹھاتے ہوئے عیسائی ملازمین و زائرین کو سیالکوٹ کنونشن 2025ء میں شرکت کے لیے مالی معاونت فراہم کی ہے۔ نیو کراچی ٹاؤن کی جانب سے آٹھ عیسائی ملازمین کو فی کس پچیس ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے گئے تاکہ وہ اپنے مذہبی فرائض اور رسومات باآسانی ادا کر سکیں۔اس موقع پرٹاؤن کمیٹی چیئرمین برائے قلیتی امور آصف روجر بھٹی ،فنانس آفیسر محمد سلمان شیخ بھی موجود تھے۔سیالکوٹ کنونشن جو 1904ء سے ہر سال منعقد ہوتا آرہا ہے، ملک بھر کے عیسائی زائرین کے لیے روحانی تجدید، عبادت اور برکتوں کا ایک تاریخی اجتماع ہے۔ میونسپل کمشنر منور حْسین ملاح نے عیسائی ملازمین کو چیک تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہمیں رواداری، مساوات اور دوسرے مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہر شہری، خواہ وہ کسی بھی مذہب یا عقیدے سے وابستہ ہو، ریاست اور اداروں کی توجہ و سہولت کا یکساں حق رکھتا ہے۔ نیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ کا یہ عزم ہے کہ کوئی بھی فرد محض وسائل کی کمی کی وجہ سے اپنے مذہبی فریضے یا روحانی اجتماع میں شرکت سے محروم نہ رہ جائے۔ ٹاؤن وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے کہا کہ مذہبی رواداری دراصل امن، محبت اور باہمی احترام کی بنیاد ہے، اور یہی جذبہ ایک مضبوط اور متحد معاشرے کی ضمانت بنتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔