پاکستان اسٹیل کی نجکاری ملکی معیشت کیلیے نقصان دہ ہے ‘ منعم ظفر خان
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ ملک کے واحد فولاد ساز ادارے پاکستان اسٹیل کی نجکاری ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے،اسٹیل مل میں پہلے بے تحاشا سیاسی بھرتیوں کے سبب اسے تباہی کے کنارے پر دھکیل دیا گیا اور آج نجکاری کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ مزدور اور کسان اپنی بے لوث جد و جہد کے ذریعے ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں مگر ان کو اس کا صلہ نہیں ملتا اور مزدور زبوں حالی کاشکار رہتے ہیں،صنعتی اداروں میں ایسے افراد کی ہمیشہ ضرورت رہی ہے جو اسلامی تحریک اور اس کے نظریات کے فروغ کو آگے بڑھائیں اوراپنا کردار ادا کریں، پاشاگل کی جدو جہد اور کردار اس مشن کو آگے بڑھانے کی روشن مثال ہے وہ مزدور تحریک کی جان اور درخشندہ ستارہ تھے اس مشن کو آگے بڑھانے والوں نے ہی اسلامی تحریک کو مزدوروں میں کا میابی سے ہمکنار کیا اور سرخ انقلاب کا نعرہ لگانے والوں کاراستہ روکا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پروگرام آرگنائزنگ کمیٹی شہید پاشا گل،پاکستان ورکرز ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ (وی ٹرسٹ) کے اشتراک سے ’’پاشا احمد گل۔مزدور تحریک کا لازوال کردار‘‘ کے عنوان سے ممتازمزدور رہنمااور پاکستان اسٹیل کی ٹریڈ یونین پاسلو اور آفیسر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ’’پاشا احمد گل کے23 ویں یوم شہادت‘‘ کے موقع پر منعقدہ’’تقریب‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں شرکاء کی جانب سے متفقہ طور پر ایک قرار داد بھی منظور کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت پاکستان فوری طور پر ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن قائم کرے جوکرپشن، چوریوں اور بد انتظامیوں کی تحقیقات کرے اور اسٹیل مل کے دوبارہ فعال ہونے کا قابل عمل منصوبہ تیارکرے،مل کی بندش سے پیدا ہونے والے مالی نقصانات کا آزادنہ آڈٹ کرایا جائے اور اس کی رپورٹ پارلیمنٹ کے سامنے پیش کی جائے،ملک کے قومی اداروں کی نجکاری یا بندش پارلیمنٹ کے فیصلوں سے مشروط کی جائے،مل کو دوبارہ فعال کرنے کے عمل میں ملازمین کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شفاف اور قابل قبول فیصلے ہوں،اسٹیل ٹاؤن میں گیس، پانی، بجلی اور صفائی ستھرائی کی سہولیات بحال کی جائیں،گلشن حدید فیز 1اور 2میں پاکستان اسٹیل گزشتہ 45سال سے پانی فراہم کر رہا تھا اب اس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے اور گزشتہ 4ماہ سے پانی کی فراہمی معطل ہے، لہٰذا پاکستان اسٹیل فوری طور پر پانی کی فراہمی کے نظام کو بحال کرے۔ منعم ظفر خان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اسلامی تحریکوں سے وابستہ افراد نے ہمیشہ تحریک کے مقاصد کے حصول کی راہ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، اسی راہ میں پاشا احمد گل نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر اس بات کو ثابت کیا کہ عقیدے کی بنیاد پر جان تو دی جاسکتی ہے سر نہیں جھکایا جا سکتا، آج ہم اس شہر میں جس جگہ گھڑے ہیں اس میں پاشا گل اور ان جیسے دوستوں کی قربانیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ظلم کے نظام کو بد لنے کے لیے 84سال سے برسر پیکار ہے اس لیے آپ عمر کے جس حصے میں بھی ہوں اسلامی تحریک سے وابستہ رہیں اس لیے کہ نظریے کے ساتھ مضبوط کمنٹ منٹ رکھنے والوں کو اللہ کبھی مایوس نہیں کرتا۔قرار داد میں مزید مطالبہ کیا گیا کہ حاضر سروس ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور سہولیات بحال کی جائیں،ریٹائرڈ ملازمین کے تمام واجبات بشمول گریجوٹی، پراویڈنٹ فنڈ اور پینشن کی ادائیگی کو فوری اور یقینی بنائی جائے،پاکستان اسٹیل کی ملکیت میں اب بھی وسیع رہائشی زمین ہے، لہٰذا جو ملازمین گلشن حدید فیز 1،2 اور 3میں پلاٹ حاصل نہیں کر سکے ہیں ایسے تمام حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے لیے گلشن حدید فیز 4کا اجرا کر کے انہیں پلاٹ دیے جائیں،برطرف ملازمین کو بحال کیا جائے بصورت دیگر ان کی برطرفی کو گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے ریٹائرمنٹ تصور کیا جائے۔ تقریب سے پاشا گل کے بڑے بھائی غلام محی الدین،پروگرام کی آرگنا ئزنگ کمیٹی چیئر مین زاہد عسکری، پاشا گل کے صاحبزادے عمار گل، پاسلو و ٹاپس کے سابق صدر حاجی خان لاشاری،نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے سینئر نائب صدر ظفرخان،پا سلو کے صدعاصم بھٹی، ٹاپس کے صد رحسین احمد زیدی، پیاسی یونین کے سابق رہنما چودھری اشرف، پاکستان نیشنل شیپنگ کارپوریشن اسٹاف یونین کے سابق رہنما محمد خالق عثمانی، کراچی شپ یارڈ شمع یونین کے سابق رہنما نسیم احمد، پاشا گل کے ساتھیوں فدا خان،عشرت رضوی، غلام سرور کھوسو، قیصر عباس،سلمان صابر کے علاوہ پاشا گل کے اہل خانہ اور دیگر احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ پا سلو کے صدعاصم بھٹی نے پاکستان اسٹیل کی بحالی اور مسائل سے متعلق قرارداد پیش کی۔ تقریب میں پا سلو اور ٹاپس کے مرحوم رہنماؤں حبیب خان آفریدی،محمد رحیم تھیم،شیخ عبد الوہاب، عادل خان، شفیع الرحمن اور دیگر مرحومین کے لیے دعا مغفرت کی گئی۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر ، پاشاگل کے بڑے بھائی غلام محی الدین ، چیئرمین پروگرام آرگنائزنگ کمیٹی زاہد عسکری، پاشا گل کے صاحبزادے عمار گل، حاجی خان لاشاری،ظفر خان، عاصم بھٹی، حسین احمد زیدی مقامی لان میں پاشا احمد گل کے 23ویں یوم شہادت پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان اسٹیل کی اسلامی تحریک پاشا احمد گل پاشا گل کے کے سابق کے لیے
پڑھیں:
مہاجر اور پختون ملکی سلامتی کیلئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، آفاق احمد
ایک دوسرے کیلئے احترام اور برداشت وقت کی اہم ضرورت ہے،پختونوں کو بھائی سمجھتے ہیں
انصاف اور آل ڈمپر ایسوسی ایشن کے دو مختلف وفودکی چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ سے ملاقات
مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد سے انصاف ٹرک ڈمپر ایسوسی ایشن اور آل ٹرک ڈمپر اونر ایسوسی ایشن کے مشترکہ وفد نے حاجی یوسف اور آغا میاں جان کی قیادت میں آفاق احمد کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں کراچی گرینڈ الائنس کے سربراہ اسلم خان بھی موجود تھے ۔ وفد کے سربراہ نے آفاق احمد سے کہا کہ ہمیں حادثات میں انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ ہے، انہوں نے کہا کہ کوئی انسان جان بوجھ کر چیونٹی بھی نہیں مارتا انسان کیسے مار سکتا ہے ۔ وفد نے کہا کہ حادثات کی وجہ کہیں قواعد و ضوابط پر عمل نا کرنا یا ڈرائیور کی غفلت ہوسکتی ہے لیکن حادثات کی بڑی وجہ سڑکوں کا تباہ ہونا اور سڑکوں کے دونوں طرف آدھے سے زیادہ حصہ پر انتظامیہ کی سرپرستی میں ٹھیلوں اور پتھاروں کا قبضہ ہے۔آفاق احمد نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ پختونوں کو بھائی سمجھتے ہیں، ڈمپر یا ہیوی ٹریفک کے حادثات پر میری جانب سے قوانین پر عملدرآمد کروانے کی اپیل کوپیپلز پارٹی کی جانب سے لسانی رنگ دے کر اسے پختون مہاجر فسادات کرانے کی سازش قرار دیا گیا۔ آفاق احمد نے کہا کہ ایسے حالات میں کہ جب سرحدپر کشیدگی ہے اور تمام قومیتوں میں ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے، پی پی نے پختونوں کے ہوٹل سیل کرکے شہر میں غیر یقینی اور اضطراب پیدارنے کی کوشش کی ہے تاکہ پختون موجودہ حالات میں ملکی سلامتی کیلئے سوچنے اور اپنی افواج کے ہاتھ مضبوط کرنے کی بجائے اپنے معاش کے چکر میں الجھا رہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ مہاجر اور پختون ملکر ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، اختلافات سگے بھائیوں میں بھی ہوتے ہیں جنہیں دور کرنے کیلئے مل کر حل تلاش کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ایک دوسرے کیلئے برداشت اور احترام وقت کی ضرورت ہے۔