ون ڈے اور ٹی 20 سہ ملکی سیریز کیلیے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
سری لنکا کرکٹ ٹیم اپنے کپتان چریتھ اسالنکا کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی، جہاں اس کا خیرمقدم پی سی بی آفیشلز نے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر کیا۔
سری لنکا کی ٹیم پاکستان میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے آئی ہے، جو 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
ان تین ون ڈے میچز کے بعد، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک اور دلچسپ سیریز کا اعلان کیا ہے۔
17 نومبر سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ یہ ٹورنامنٹ راولپنڈی اور لاہور کے کرکٹ میدانوں میں 29 نومبر تک کھیلا جائے گا۔
سیریز کی تیاریوں کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ میچز نہ صرف کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک شاندار موقع ہوں گے بلکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ کے روابط کو مزید مستحکم کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کیلیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان
مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 14 سے 23 نومبر تک قطر میں ہونے والے آٹھ ٹیموں کے مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کی قیادت محمد عرفان خان کریں گے۔
پاکستان شاہینز کو گروپ 'بی' میں عمان، بھارت 'اے' اور یو اے ای کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ 'اے' میں افغانستان 'اے'، بنگلہ دیش 'اے'، ہانگ کانگ اور سری لنکا 'اے' کو رکھا گیا ہے۔
مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔
شاہینز اپنا پہلا میچ 14 نومبر کو عمان کے خلاف کھیلیں گے جبکہ اتوار 16 نومبر کو بھارت اے کے مدمقابل آئیں گے۔
شاہینز کا آخری گروپ میچ 18 نومبر کو یو اے ای سے ہوگا۔
دونوں گروپ سے ٹاپ ٹو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جو 21 نومبر کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 23 نومبر کو ہوگا۔
پاکستان شاہینز اسکواڈ:
محمد عرفان خان (کپتان)، احمد دانیال، عرفات منہاس، معاذ صداقت، محمد فائق، محمد غازی غوری، محمد نعیم، محمد سلمان، محمد شہزاد، مبصر خان، سعد مسعود، شاہد عزیز، سفیان مقیم، عبید شاہ اور یاسر خان
Muhammad Irfan Khan to lead Pakistan Shaheens in Men's Asia Cup Rising Stars 2025
Details here ⤵️ https://t.co/77dUiPnNTB