Islam Times:
2025-11-09@07:16:45 GMT

ایس آئی اے نے سات کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی

اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT

ایس آئی اے نے سات کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی

ذرائع کے مطابق چارج شیٹ پولیس اسٹیشن پارمپورہ میں درج ایک جھوٹے کیس کے سلسلے میں ایس آئی اے ایکٹ کے تحت سرینگر میں قائم خصوصی جج کی عدالت میں داخل کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے ایک جھوٹے کیس میں سات کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق چارج شیٹ پولیس اسٹیشن پارمپورہ میں درج ایک جھوٹے کیس کے سلسلے میں ایس آئی اے ایکٹ کے تحت سرینگر میں قائم خصوصی جج کی عدالت میں داخل کی گئی ہے۔ جن افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے ان میں مشتاق احمد خان، انس اعجاز، زاہد احمد شیخ، تنظیر احمد نجار، بلال شبیر اعوان، باسط اشرف ملک اور ارسلان مشتاق بنگری شامل ہیں۔ ایس آئی اے کا دعویٰ ہے کہ یہ افراد عسکریت پسندی اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔تاہم بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں کو پھنسانے کے لئے اکثر اس طرح کے جھوٹے الزامات لگاتے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایس آئی اے چارج شیٹ

پڑھیں:

الطاف وانی کا کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے پر انسانی حقوق کے ماہرین کا شکریہ

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب سچائی دبائی جا رہی ہے اور مظلوموں کی آوازیں خاموش کی جا رہی ہیں، ماہرین کی اصولی مداخلت، احتساب اور انصاف کے لیے ایک روشن مینار کی حیثیت رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (KIIR) کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی منظم پامالیوں، ریاستی جبر اور شہری املاک کی غیر قانونی مسماری کی جرات مندانہ اور غیر جانبدارانہ چھان بین پر اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الطاف وانی نے ایک بیان میں اس سلسلے میں نہایت باریک بینی سے تیار کردہ اور مستندد رپورٹ پر اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے خصوصی نمائندگان بالخصوص پروفیسر بین سول (Ben Saul) اور دیگر مینڈیٹ ہولڈرز کو خراجِ تحسین پیش کیا جس میں بھارت کے ریاستی ظلم و جبر کا پردہ چاک کرتے ہوئے کشمیریوں کو درپیش مظالم کی اصل حقیقت آشکار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب سچائی دبائی جا رہی ہے اور مظلوموں کی آوازیں خاموش کی جا رہی ہیں، ماہرین کی اصولی مداخلت، احتساب اور انصاف کے لیے ایک روشن مینار کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ اعلامیہ اس بات کی توثیق کرتا ہے کہ کوئی بھی ریاست سلامتی کے نام پر مظالم کو چھپا نہیں سکتی اور یہ کہ ہر انسان کی حرمت، حقوق اور آزادی ناقابلِ تنسیخ ہیں۔ الطاف وانی نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے ماہرین کا یہ کام ایک واضح پیغام ہے کہ استثنیٰ ناقابلِ قبول ہے اور دنیا سب کچھ دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین نے درست طور پر نشاندہی کی ہے کہ ظالمانہ اور امتیازی پالیسیاں انتہا پسندی کو ختم نہیں کرتیں بلکہ ریاستی جبر کے شکار عوام کو لگے زخموں کو گہرا اور پائیدار سلامتی کے لیے ضروری اعتماد کو متزلزل کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کے مشاہدات کسی دشمنی پر مبنی نہیں بلکہ انصاف کے بنیادی تقاضوں کی نمائندگی کرتے ہیں جس میں بھارتی حکومت سے گرفتار شدگان کی فہرستیں منظرِ عام پر لانے، مسماریوں کی قانونی بنیاد واضح کرنے اور غیر قانونی ہلاکتوں کی تحقیقات کرانے کے مطالبات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بھارتی حکومت اقوامِ متحدہ کے مینڈیٹ ہولڈرز کی اس واضح اپیل پر عمل کرے جس میں آزاد تحقیقات، مجرموں کے احتساب اور انصاف کے اصولوں سے ہم آہنگ سکیورٹی پالیسی اپنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • الطاف وانی کا کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے پر انسانی حقوق کے ماہرین کا شکریہ
  • آذربائیجان کی فتح کشمیریوں اور فلسطینیوں کے لیے مشعل راہ، وزیراعظم کا باکو میں فوجی پریڈ سے خطاب
  • اجتماع عام جماعت اسلامی پاکستان پنڈال کا انتظامی میپ جاری
  • عوامی جگہوں پر موبائل فون چارج کرنیوالوں کیلئے اہم خبر
  • اسمارٹ فون کو رات بھر چارج پر لگانا کتنا محفوظ؟ ماہرین نے حقیقت واضح کردی
  • وزارتِ اطلاعات نے بھارتی گودی میڈیا کے جھوٹے پراپیگنڈے کا پول کھول دیا
  • ویبینار کے مقررین کا شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت
  • “چین-پاکستان تجارت ‘بادلوں کے سنہری راستے’ میں داخل”
  • عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے چشم پوشی نہ کرے: صدرِ مملکت