بھارت کی اکڑ نکل گئی، ایشیا کپ ٹرافی کیلئے منتیں کرنے لگا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز

دبئی (آئی پی ایس) ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کی بھارتی اکڑ نکل گئی، ایشیا کپ ٹرافی کے لئے محسن نقوی اور آئی سی سی کی منتیں کرنے لگا۔

دبئی میں آئی سی سی کی حالیہ میٹنگز کی سائیڈ لائنز پر سکریٹری بی سی سی آئی دیواجیت سائکیا نے آئی سی سی کے سینئر آفیشل کے ہمراہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ملاقات کی۔

دیواجیت سائکیا نے بتایا کہ ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع آئی سی سی میٹنگز کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا لیکن آئی سی سی نے الگ سے میٹنگ کی سہولت فراہم کی۔

سیکریٹری بی سی سی آئی نے کہا کہ برف پگھلنے لگی ہے، مذاکرات کا عمل شروع کرنا واقعی اچھا ہے۔ دونوں فریق جلد از جلد مسئلے کو حل کرنے کے لیے کچھ کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراقوام متحدہ: پاکستان کی ہتھیاروں، جوہری سلامتی سے متعلق 4 قراردادیں منظور تیسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-2 سے جیت لی ایشیاکپ ٹرافی کا معاملہ: پاکستان اور بھارت میں برف پگھلنے لگی، اہم شخصیات کی ملاقات ہوگئی،بی سی سی آئی کی تصدیق ابوظہبی ٹی 10لیگ،شکیب الحسن رائل چیمپس کے کپتان مقرر پاکستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، سینئر نائب صدر فیفا شکیب الحسن اور جیسن روئے ابوظبی ٹی10 لیگ میں رائل چیمپس کا حصہ بن گئے بھارتی ریسلر سنگرام سنگھ نے تاریخ رقم کر دی، لیولز فائٹ لیگ میں شاندار کامیابی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایشیا کپ ٹرافی

پڑھیں:

’پاکستان کی سیکیورٹی ترکیہ کی سیکیورٹی سے الگ نہیں‘، ترک وزیر داخلہ کی محسن نقوی سے ملاقات

پاکستان اور ترکیہ کی وزارت داخلہ نے تعاون کو مزید فعال کرنے کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق کرلیا۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے دورہ پاکستان کے دوران وزارت داخلہ کا دورہ کیا، جہاں وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان ترکیہ بحری اسپیشل فورسز کی پہلی دوطرفہ مشق کامیابی سے مکمل

ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ون ٹو ون اور وفود کی سطح پر ملاقات ملاقات ہوئی۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کا دورۂ پاکستان
ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کی وزارت داخلہ آمد، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پرتپاک استقبال کیا
ترکیہ کے وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ون ٹو ون اور وفود کی سطح پر ملاقات pic.twitter.com/IqqgXIbSpe

— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) November 6, 2025

ملاقات میں پاک ترکیہ تعلقات، انسداد دہشتگردی، انسداد منشیات، انسانی اسمگلنگ، بارڈر سیکیورٹی، سائبر کرائم، کوسٹ گارڈ اور پولیس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے مابین تعاون کو مزید فعال کرنے کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق کرلیا گیا۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ورکنگ گروپ ہر سال 4 مرتبہ ملاقات کرے گا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک نے انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

ترک وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی ترکیہ کی سیکیورٹی سے الگ نہیں ہے۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے پاکستان کے انسداد دہشتگردی اور انسداد منشیات کے شعبوں میں فعال کردار کو سراہا‎۔ ‎ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ترک ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اس کے سدباب کے لیے ملکر کام کرنا ہو گا۔

اس موقع پر پاکستان کی جانب سے انٹر پول کے انتخابات میں ترکیہ کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا گیا۔ جبکہ انسداد منشیات کے شعبے میں تعاون کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہاکہ ‎پاکستان کی اینٹی نارکوٹکس فورس محدود وسائل کے باوجود قابل ستائش کام کررہی ہے، گزشتہ 5 سال میں پاکستان سے ترکیہ منشیات اسمگلنگ کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین پولیس ٹریننگ کے شعبے میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ جبکہ ‎دونوں مملک کا مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

مزید پڑھیں: آزمائش کی گھڑی میں پاکستان ترکیہ کے ساتھ ہے‘ شہبازشریف کا طیب اردوان کو فون

ترک وزیر داخلہ نے مزید کہاکہ ‎ترکیہ پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ اور پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام سے دونوں ممالک کے مابین تعاون کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے شاندار مہمان نوازی پر پاکستانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انسداد دہشتگردی انسداد منشیات پاکستان ترکیہ دوطرفہ تعاون محسن نقوی ورکنگ گروپ وزیر داخلہ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی اکڑ نکل گئی، ایشیا کپ ٹرافی کیلیے منتیں کرنے لگا
  • ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اقبال کے پیغام کو اپنانا ہے، محسن نقوی
  • ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع، کیا بھارت ماتھا ٹیکنے پر مجبور ہوگیا
  • ایشیاکپ ٹرافی کا معاملہ: پاکستان اور بھارت میں برف پگھلنے لگی، اہم شخصیات کی ملاقات ہوگئی،بی سی سی آئی کی تصدیق
  • محسن نقوی اور بھارتی بورڈ عہدیداران کی شرکت، ایشیا کپ کی ٹرافی پر کیا بات ہوئی ؟
  • ایشیاکپ ٹرافی تنازع، آئی سی سی کی بڑی پیشکش
  • سہیل آفریدی نے  ہرزہ سرائی کرکے پاکستان کے ازلی  دشمن کو خوش کرنے کی کوشش کی ، قوم سے معافی مانگیں
  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئی سی سی کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے آج دبئی جائیں گے
  • ’پاکستان کی سیکیورٹی ترکیہ کی سیکیورٹی سے الگ نہیں‘، ترک وزیر داخلہ کی محسن نقوی سے ملاقات