ایشیا کپ ٹرافی کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیوا جیت سائیکیا نے تصدیق کی ہے کہ اس تنازع کو حل کرنے کے لیے آئی سی سی کے سینیئر عہدیدار سرگرم ہیں اور امید ہے کہ یہ معاملہ باہمی افہام و تفہیم سے طے پا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ ٹرافی تنازع شدت اختیار کر گیا، محسن نقوی کی ویڈیو پر بھارت برہم

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی اجلاس کے موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بھارتی بورڈ کے عہدیداران کی ملاقات ہوئی، جس میں آئی سی سی کا ایک سینئر نمائندہ بھی موجود تھا۔

یہ ملاقات غیر رسمی تھی مگر فضا مثبت رہی اور دونوں فریقوں نے مستقبل میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دیوا جیت سائیکیا کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ایجنڈے میں ٹرافی کا معاملہ شامل نہیں تھا، تاہم آئی سی سی کے تعاون سے الگ ملاقات میں اس پر تفصیل سے بات ہوئی۔

ان کے مطابق دونوں سائیڈز معاملہ جلد حل کرنے کے لیے تیار ہیں اور اگر بات چیت کا یہ سلسلہ اسی طرح آگے بڑھتا رہا تو آنے والے دنوں میں یہ تنازع ختم ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، حارث رؤف 2 میچوں کے لیے معطل

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ مسئلہ کسی بڑے اقدام سے پہلے ہی خوش اسلوبی سے طے پا جائے گا۔ ہمارا پورا ملک اور بی سی سی آئی اس ٹرافی کے منتظر ہیں۔

ماہرین کے مطابق پاکستان اور بھارت کے کرکٹ حکام کے درمیان حالیہ رابطے تعلقات کی بہتری کی جانب ایک مثبت اشارہ ہیں۔

اگر ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع حل ہو جاتا ہے تو مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ روابط کی بحالی کی راہ بھی ہموار ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی ایشیا کہ ٹرافی بھارت بی سی سی آئی دبئی دیوا جیت سائیکیا محسن نقوی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایشیا کہ ٹرافی بھارت محسن نقوی ایشیا کپ ٹرافی کے لیے

پڑھیں:

ایئر کرافٹ انجینئرز اور قومی ایئر لائن کا تنازع، سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئرز کے صدر، سیکریٹری جنرل ملازمت سے برطرف

ایئر کرافٹ انجینئرز اور قومی ایئر لائن کے تنازع کے بعد سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئرز کے صدر اور سیکریٹری جنرل کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔

 عبداللّٰہ جدون اور اویس جدون کی ملازمت سے برطرفی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں عہدیداران کو گزشتہ برس شروع ہونے والی انکوائریز میں 4 اور 5 نومبر کو ذاتی سنوائی کا موقع دیا گیا تھا۔

عبداللّٰہ جدون اور اویس جدون سی ای او قومی ایئر لائن کے پاس ذاتی سنوائی کے لیے پیش نہیں ہوئے تھے۔

حکم نامے کے مطابق دونوں عہدیداران کے خلاف کارروائی قومی ایئر لائن کے متعلقہ قوانین کے تحت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیاکپ ٹرافی کا معاملہ: پاکستان اور بھارت میں برف پگھلنے لگی، اہم شخصیات کی ملاقات ہوگئی،بی سی سی آئی کی تصدیق
  • دبئی میٹنگ میں ایشیا کپ ٹرافی تنازع زیرِبحث، آئی سی سی نے مدد کی پیشکش کردی
  • محسن نقوی اور بھارتی بورڈ عہدیداران کی شرکت، ایشیا کپ کی ٹرافی پر کیا بات ہوئی ؟
  • ایشیاکپ ٹرافی تنازع، آئی سی سی کی بڑی پیشکش
  • عالمی سطح پر بھارتی گودی میڈیا کا جھوٹ اور پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، الجزیرہ کی چشم کشا رپورٹ
  • قومی ائیرلائن سے تنازع: سوسائٹی آف ائیرکرافٹ کے صدر اور سیکرٹری ملازمت سے برطرف
  • ایئر کرافٹ انجینئرز اور قومی ایئر لائن کا تنازع، سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئرز کے صدر، سیکریٹری جنرل ملازمت سے برطرف
  • آئی سی سی ممبرز پاک بھارت بورڈز میں سیز فائر کے خواہاں
  • ترکیہ : فوجی اسکولوں میں شامی طلبہ کی شمولیت پر تنازع