اسلام آباد: ریٹائرڈ ایئر کموڈور عبدالسلام کی خودکشی، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
ریٹائرڈ ایئر کموڈور عبدالسلام نے اسلام آباد کے رہائشی علاقے بحریہ انکلیو فیز 1 میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔
تھانہ بنی گالا پولیس کے مطابق انہوں نے خود کو سر پر گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور عبدالسلام کو شدید زخمی حالت میں فاروق اسپتال منتقل کیا۔
تاہم ریٹائرڈ ایئر کموڈورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ اس مبینہ خودکشی کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعے میں کوئی مشتبہ عنصر سامنے نہیں آیا، تاہم تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد بحریہ انکلیو بنی گالا ریٹائرڈ ایئر کموڈور عبدالسلام.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد بحریہ انکلیو بنی گالا ریٹائرڈ ایئر کموڈور عبدالسلام ریٹائرڈ ایئر
پڑھیں:
اسلام آباد: والد کے قتل میں ملوث بیٹا سمیت 2 ملزمان گرفتار
اسلام آباد کے تھانہ ترنول اور ہومی سائیڈ یونٹ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے والد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے بیٹے سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت سلیمان خان عرف جابر خان اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور: بچوں کے سامنے ماں باپ اور دادی کو پھانسی دینے اور ذبح کرنے کا واقعہ، تہرے قتل کے پیچھے کون؟
ملزمان نے تھانہ ترنول کی حدود میں مقتول حیات خان کو اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
پولیس ٹیم نے جدید سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ آلۂ قتل پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا اور انہیں قرارِ واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس جرائم قتل گرفتاری