بلوچستان، ایف آئی کی انسانی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 10 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
ایف آئی اے کے مطابق کمپوزٹ سرکل گوادر نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ایک شخص کو کوئٹہ سے بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق کمپوزٹ سرکل گوادر نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدگان میں سے 6 کا تعلق منڈی بہاالدین، 2 کا تعلق گوجرانوالہ اور 1 کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایک اور کارروائی میں ایف آئی اے بلوچستان زون نے کوئٹہ میں انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ملزم عبداللہ کو گرفتار کیا، جس کے ساتھ 2 افراد بھی موجود تھے۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور پاکستانی شناختی کارڈز کی جعلی کاپیاں برآمد ہوئیں۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں اور اسمگلنگ کے دیگر نیٹ ورکس کے خلاف بھی کارروائیاں کی جائیں گی، تاکہ انسانی اسمگلنگ کے واقعات کو روکنے میں مدد مل سکے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انسانی اسمگلنگ کے ایف آئی اے کو گرفتار کے خلاف
پڑھیں:
راولپنڈی میں سینیئر صحافی کو قتل کرنے کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
راولپنڈی میں سینیئر صحافی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہوگئی، صادق آباد پولیس نے تین اجرتی قاتل گرفتار کر لیے۔
پولیس کے مطابق تینوں ملزمان نے محسن شاہ، اختر سندھو، قاسم سندھو اور سکندر سندھو سے طاہر نصیر کو قتل کرنے کی سپاری لی تھی۔ ملزمان نے سینیئر صحافی کو قتل کرنے کے لیے دو لاکھ روپے کی سپاری لی تھی۔
ملزمان تین دن تک سینیئر صحافی کے گھر کی ریکی کرتے رہے جبکہ ملزمان نے 99 ہزار روپے بھی اپنے اکاؤنٹ میں منگوائے تھے۔ ملزمان احمد اور آکاش نے صحافی کو قتل کرنا تھا جبکہ وشال نے ملزمان کو اسلحہ مہیا کیا تھا۔
تینوں اجرتی قاتلوں کو گاڑی اور اسلحہ سمیت سینیئر صحافی کے گھر کے قریب سے پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے تینوں اجرتی قاتلوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
 مسلم لیگ (ن) کا ضمنی انتخابات کیلئے متعدد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ
مسلم لیگ (ن) کا ضمنی انتخابات کیلئے متعدد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ