data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکا نے منشیات کی اسمگلنگ کرنے والی ایک اور مشتبہ کشتی پر مہلک حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا، جس میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی افواج نے مشرقی بحرالکاہل میں منشیات کی کشتی ہونے کے شبہ میں ایک اور کشتی پر میزائل داغا ہے، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے بدھ کی رات X پر جاری بیان میں کہا کہ ڈپارٹمنٹ آف وار (محکمہ جنگ) نے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ایک اور کشتی پر مہلک کارروائی کی ہے، جس میں چار مرد منشیات فروش دہشت گرد مارے گئے، کشتی ایک نامزد دہشت گرد تنظیم کے زیر انتظام تھی۔

انھوں نے حملے کا درست مقام نہیں بتایا، تاہم کہا کہ یہ کارروائی مشرقی بحرالکاہل کے بین الاقوامی پانیوں میں کی گئی ہے۔ ہیگستھ نے مزید کہا کہ خفیہ معلومات کے مطابق مذکورہ کشتی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھی اور اسمگلنگ کے ایک معروف راستے سے گزر رہی تھی، اور نشہ آور مواد لے جا رہی تھی۔

انھوں نے اس بیان کے ساتھ فضائی حملے کی ویڈیو بھی پوسٹ کی۔ یاد رہے کہ چند ہی دن قبل امریکا نے اسی علاقے میں 3 کشتیوں پر حملوں میں 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ گزشتہ روز بدھ کے حملے میں مارے جانے والے افراد کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

دوسری طرف ناقدین نے ان حملوں کو ماورائے عدالت قتل  اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے، کیوں کہ عالمی قوانین کے مطابق کسی بھی ملک کو جنگی علاقے سے باہر غیر لڑاکا افراد کے خلاف مہلک فوجی طاقت استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کے امریکی براعظموں کے لیے معاون سیکریٹری جنرل میروسلاو ینچا نے اس ماہ سلامتی کونسل کو بتایا کہ ’’ہم مسلسل اس بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ سرحد پار منظم جرائم کے خلاف تمام اقدامات بین الاقوامی قانون کے مطابق انجام دیے جائیں۔‘‘

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: منشیات کی کے مطابق ایک اور

پڑھیں:

بولیویا : بس کھائی میں گرنے کے باعث17 افراد ہلاک ‘36 زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاپاز (انٹرنیشنل ڈیسک) بولیویا کے وسطی علاقے کوچابامبا میں ایک بس کے کھائی میں گرنے کے باعث 17افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق بولیویا کے قومی ٹریفک چیف عمر زے گادا نے بتایا کہ حادثہ ایک تنگ اور خطرناک موڑ پر پیش آیا۔ علاقائی پولیس کمانڈر روجر کوستاس کے مطابق زخمیوں میں 23 سالہ ڈرائیور بھی شامل ہے، جنہیں قریبی شہر کیلاکویو کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے اور وہ تیز رفتاری سے سفر کر رہی تھی۔ پولیس نے ڈرائیور کو غیر محتاط ڈرائیونگ کے الزامات میں حراست میں لے لیا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • بھارت: کشتی غرقاب ہونے سے 8 افراد ہلاک
  • پیرس کے لوور میوزیم میں جواہرات کی چوری کیس، مزید پانچ مشتبہ افراد گرفتار
  • برطانیہ: چاقو حملے میں مقامی کمیونٹی کونسل کا رکن ہلاک‘ مشتبہ افغانی گرفتار
  • صدی کا سب سے بڑا طوفان ’ملیسا‘جمیکا سے ٹکرا گیا، 7 افراد ہلاک، کیوبا سے لوگوں کا انخلا
  • ریو ڈی جنیرو، منشیات کے خلاف آپریشن میں 64 افراد ہلاک
  • بولیویا : بس کھائی میں گرنے کے باعث17 افراد ہلاک ‘36 زخمی
  • امریکا کا مشرقی بحرالکاہل میں منشیات اسمگلروں پر حملہ، 14 ہلاک
  • کینیا میں مسافر جہاز گر کر تباہ، غیرملکی سیاحوں سمیت 11 افراد ہلاک
  • کراچی ایئر پورٹ پر منشیات اسمگلنگ کے 2 پارسل پکڑے گئے