کینیا میں مسافر جہاز گر کر تباہ، غیرملکی سیاحوں سمیت 11 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
NAIROBI:
کینیا کے ساحلی علاقے کوالے میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں غیرملکی سیاحوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کینیا کی ایئرلائن ممباسا ایئر سفاری نے بیان میں بتایا کہ طیارہ حادثے میں مقامی عملے کے ارکان سمیت ہنگری اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ جہاز میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں، 10 سواروں میں 8 کا تعلق ہنگری اور دو کا تعلق جرمنی سے تھا جبکہ جہاز کا کپتان کینیا سے تھا۔
کینیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ جہاز کا حادثہ کوالے میں پیش آیا، جس میں سوار تمام افراد سیاح تھے اور ماسائی مارا نیشنل ریزرو جا رہے تھے۔
حکام نے بتایا کہ حادثہ مشہور ساحلی علاقے ڈیانی سے 40 کلومیٹر دور پہاڑی علاقے میں پیش آیا جہاں جنگل بھی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق مقامی میڈیا نے بتایا کہ ہلاک افراد کی لاشیں مکمل طور پر جھلس گئی ہیں اور شناخت کی قابل نہیں ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ انہیں زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی اور جب موقع پر پہنچے تو لاشیں پڑی ہوئی تھیں۔
کوالے کاؤنٹی کمشنر اسٹیفن اورینڈے نے بتایا کہ تفتیش کار ایجنسیاں حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ افراد ہلاک
پڑھیں:
افغان سمیت کسی بھی غیرملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں کیخلاف پرچے کا حکم
افغان سمیت کسی بھی غیرملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں کیخلاف پرچے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز
لاہور: (آئی پی ایس) پنجاب حکومت نے افغان سمیت کسی بھی غیر ملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں پر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل چھٹا اجلاس منعقد ہوا، غیر قانونی طور مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کے لئے مساجد میں اعلان کرانے کی ہدایت کی گئی اور افغان سمیت کسی بھی غیر ملکی کو گھر، دکان، فیکٹری، ہوٹل اورپٹرول پمپ وغیرہ کرائے پر دینے کی روزانہ رپورٹ طلب کر لی گئی۔
اجلاس میں پٹواری، نمبردار اور ایس ایچ او کو غیر ملکیوں کو دی گئی پراپرٹی کی رپورٹ کرنے کے ذمہ دار قرار دیا گیا، تمام اضلاع میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے بارے میں فیلڈ سروے کرانے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں وزٹ ویزہ یا غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوکر ملازمت کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا، پاکستان میں غیر قانونی طور پر ملازمت کرنے والے افغانوں کو بھی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئی بھی شخص کسی افغان یا غیر ملکی کو پراپرٹی دے گا توبھرپور ایکشن ہوگا، بے نامی اور مشکوک پراپرٹیز کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کر لی گئی۔
بریفنگ دی گئی کہ صوبے بھر کے تمام اضلاع میں افغان شہریوں کے لئے 45 ہولڈنگ سنٹر قائم کیے گئے ہیں،غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو قیام طعام اور طورخم بارڈر تک ٹرانسپورٹ دی جارہی ہے، افغان باشندوں کی نشاندہی کے لئے چہرے سے شناخت کی جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مہم جاری ہے، عوام نے سی سی ڈی سے رابطے کر لیے، انتہا پسند جماعت کے لئے پرچارکرنے والے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ بھی قانون کی زد میں آگئے جبکہ ضروری کارروائی کے بعد پنجاب بھر میں مدارس کو ڈی سیل کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ذمہ داروں کو پکڑا جائے کوئی بے گناہ زد میں نہ آئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشہر اقتدار میں اسلحہ کیسز کا انبار، پولیس تفتیشی نظام پر سوالیہ نشان شہر اقتدار میں اسلحہ کیسز کا انبار، پولیس تفتیشی نظام پر سوالیہ نشان جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت اسلام آباد ہائیکورٹ کا جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کا حکم کوہستان کرپشن اسکینڈل میں گرفتار ملزم کے گھر سے 115 تولے سونا برآمد اختیارات کےناجائز استعمال پر این سی سی آئی اے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت 4 افسران گرفتار وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر پارٹی سے مشاورت کریں گے، امیر مقامCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم