کینیا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
نیروبی(انٹرنیشنل ڈیسک) کینیا میں ایک چھوٹا طیارے گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق کینیا سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بتانا ہے کہ کینیا کے علاقے کوالے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا جس میں 12 افراد سوار تھے۔
رپورٹ کے مطابق کوالے کاؤنٹی کے کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ تمام مسافر غیر ملکی سیاح تھے اور تاہم اس بات کی تحقیقات جاری ہے کہ ان کا تعلق کن ممالک سے تھا۔
حکام کا بتانا ہے کہ طیارہ ٹیک آف کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی اور اب حادثے کے مقام پر ہر طرف طیارے کا ملبہ بکھرا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام حادثے کے مقام پر پہنچ گئے تاہم کسی بھی فرد کا زندہ بچنا مشکل ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
میرپورخاص میں ایس ایچ او کی خاتون سائلہ سے مبینہ زیادتی
حکام کے مطابق ایس ایچ او کو معطل کرکے انکوائری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، خاتون اور معطل افسر کا میڈیکل چیک اپ کرا لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے شہر میرپور خاص میں ایس ایچ او کی خاتون سائلہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق خاتون نے زیادتی کی شکایت ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آفس میں درج کرائی ہے۔ حکام کے مطابق ایس ایچ او کو معطل کرکے انکوائری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، خاتون اور معطل افسر کا میڈیکل چیک اپ کرا لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق زیادتی معاملے پر میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔