بیٹی کی شادی میں کروڑوں کے جہیز کے بینر، گاڑی، پلاٹ اور حج پیکج کے تحائف کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
پاکستان میں شادیوں کا سیزن عروج پر ہے تاہم ملک بھر میں والدین جہیز کی بڑھتی ہوئی توقعات کے سبب پریشانی کا شکار ہیں۔ کئی خاندان اپنی بیٹیوں کی شادی میں جہیز کی کمی کی وجہ سے دباؤ میں ہیں جبکہ کچھ لڑکیوں کی شادیاں بھی جہیز نہ ہونے کی وجہ سے رکی ہوئی ہیں۔
اس درمیان حاجی نوید محمد قریشی نامی شخص کی جانب سے اپنی بیٹی کے لیے کروڑوں روپے مالیت کا جہیز دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ حاجی نوید نے شادی کے موقع پر اپنی بیٹی اور داماد کو ہونڈا سٹی کار، دس مرلہ پلاٹ اور حج کا پیکج طور پر تحفے میں دیا۔ اس کے علاوہ سسر کو ہونڈا ون ٹو فائیو تحفے میں دیا گیا۔
پہلی بار دیکھا ھے کہ باقاعدہ بینر لگائے جائیں کہ ہم اپنے داماد کو کار دے رھے ہیں، سسر کو ہنڈا125 دے رھے ہیں، اور ساتھ عمرہ پیکج دے رھے ہیں، اتنی نمود و نمائش؟
او ظالمو جو اپنی بیٹی کو یہ سب نہیں دےسکتے کم از کم انکا سوچ لو کہ وہ والدین اور بچیاں کس قدر احساس کمتری کا شکار ہوں گی۔ pic.
— چوہدری شاہد محمود (@CSMR786) December 10, 2025
ویڈیو میں فرنیچر، برتن، کپڑے، فریج، گیزر، اے سی اور دیگر الیکٹرانکس کا سامان بھی دکھایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے جہیز کے مظاہرے سماجی رویوں اور معاشرتی اقدار کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔
یہ واقعہ ایک بحث کو جنم دے رہا ہے کہ شادیوں میں جہیز کے بڑھتے ہوئے رجحان کو کس طرح کنٹرول کیا جائے اور آخر اتنی نمود و نمائش کیوں کی گئی ہے؟ صارفین نے سوال کیا کہ جو اپنی بیٹی کو یہ سب نہیں دےسکتے کم از کم ان کا سوچ لیں کہ وہ والدین اور بچیاں کس قدر احساس کمتری کا شکار ہوں گی۔
کئی صارفین نے کہا کہ پہلی بار دیکھا ہے کہ جہیز کے بینر لگوائے جائیں۔ ایک سوش،ل میڈیا صارف نے کہا کہ انہیں جہیز کی نمود نمائش کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان میں جہیز جہیز جہیز میں گاڑیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان میں جہیز جہیز جہیز میں گاڑی اپنی بیٹی جہیز کے
پڑھیں:
خاتون کی اطلاع پر ڈائیوو بس میں فحش فلمیں دیکھنے والا شخص گرفتار
ڈائیوو بس میں سفر کے دوران ایک خاتون مسافر کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا جو دورانِ سفر اپنے موبائل فون پر فحش فلمیں دیکھ رہا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون مسافر نے بہادری اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کے عملے کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس کے فوری بعد بس انتظامیہ نے مذکورہ شخص کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔
پاکستان کی باھمت خاتون نے ڈائیوو بس میں فحش فلم دیکھنے والے درندے کو گرفتار کروادیا pic.twitter.com/BHLIuEcm46
— صحرانورد (@Aadiiroy2) December 8, 2025
خاتون مسافر نے بتایا کہ ملزم پورے راستے فحش فلمیں دیکھ رہا تھا اور سیٹ پیچھے کر کے انہیں بھی دکھا رہا تھا اور اس کے ویڈیو شواہد بھی موجود ہیں۔
صارفین نے خاتون کی بروقت اطلاع اور ہمت کو سراہا اور کہا کہ اس اقدام نے دیگر مسافروں کو ممکنہ ذہنی اذیت سے بچایا۔ متعدد صارفین نے مطالبہ کیا کہ ایسے افراد کو نشانِ عبرت بنایا جائے تاکہ عوامی مقامات پر اخلاقی رویے کی حوصلہ افزائی ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈائیوو بس وائرل ویڈیو