بھارتی پرواز میں ٹیک آف سے چند لمحے پہلے ایک کبوتر اچانک اندر داخل ہوگیا جس سے مسافروں میں افرا تفری مچ گئی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

بھارت میں انڈیگو ایئرلائنز کی ایک پرواز میں کبوتر طیارے کے اندر مسلسل اڑتا رہا اور مسافروں کے گرد چکر لگاتا رہا۔ اس دوران کچھ مسافر خوفزدہ ہو کر چیخنے لگے جبکہ کئی مسافر اس منظر کی ویڈیو بنانے میں مصروف ہوگئے۔

چند لمحوں کی بے چینی کے بعد صورتحال معمول پر آگئی اور مسافر خود بھی اس واقعے سے لطف اندوز ہونے لگے۔ کچھ مسافروں نے کبوتر کو پکڑنے کی کوشش بھی کی۔

        View this post on Instagram                      

ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصروں کی بھرمار کردی۔ صارفین نے طنزو مزاح میں دلچسپ کمنٹس کیے جبکہ ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت میں فضائی آپریشن شدید مشکلات کا شکار ہے جہاں روزانہ سیکڑوں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہورہی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

خاتون رپورٹر پر پرندے کا اچانک حملہ، ویڈیو وائرل

نیوزی لینڈ میں آؤٹ ڈور شوٹنگ کے دوران ایک دلچسپ مگر تکلیف دہ واقعہ پیش آیا، جب ایک پرندہ اچانک خاتون رپورٹر کے چہرے سے ٹکرا گیا۔ یہ تمام منظر کیمرے میں محفوظ ہوگیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

32 سالہ رپورٹر جیسیکا ٹائسن آکلینڈ کے بریٹو مارٹ اسکوائر کے قریب فیلڈ رپورٹنگ کر رہی تھیں۔ وہ اپنی گفتگو جاری رکھے ہوئے تھیں کہ اچانک ایک سمندری پرندہ سیگل نیچے کی طرف جھپٹا اور ان کے چہرے سے جا ٹکرایا۔ لمحہ بھر میں جیسیکا کا توازن بگڑا اور ان کی آنکھ کے قریب چوٹ لگ گئی، جس سے خون بہنے لگا۔

واقعے کے بعد جیسیکا نے یہ ویڈیو ذاتی اکاؤنٹ پر شیئر کی اور لکھا کہ کبھی کبھار آپ اپنا کام پرسکون انداز میں کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں، لیکن قدرت کچھ اور ہی سرپرائز دینے کے موڈ میں ہوتی ہے۔

        View this post on Instagram                      

رپورٹر نے مزاح کا پہلو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ شاید اُس سیگل کو اب ایک نئی عینک کی ضرورت ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے خیریت دریافت کی اور جیسیکا کی حاضر جوابی کو سراہا۔
 

متعلقہ مضامین

  • بھارتی اداکارہ سنینا، اماراتی سوشل میڈیا انفلوئنسرکی قربتیں؛ تصاویر وائرل
  • بھارتی اداکارہ اور اماراتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کے درمیان قربتیں؛ تصاویر وائرل
  • شہرِقائد میں ٹرک ڈرائیور کو بھی دوسرا بڑا ای چالان موصول، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • بیٹھو! گھر نہیں جانا؟‘—دلچسپ دلہن کی ڈرائیونگ نے دولہا کو گھبراہٹ میں ڈال دیا
  • بھارتی شہری کی پاکستانی بیوی سے بے وفائی، متاثرہ خاتون کی ویڈیو اپیل وائرل
  • بھارتی شہری کی پاکستانی بیوی سے بے وفائی، متاثرہ خاتون کی ویڈیو اپیل وائرل
  • نیوزی لینڈ: خاتون رپورٹر پر پرندے کا اچانک حملہ، ویڈیو وائرل
  • خاتون رپورٹر پر پرندے کا اچانک حملہ، ویڈیو وائرل
  • فیصل آباد ایئرپورٹ، دبئی جانے والی نجی پرواز کے 13 مسافر آف لوڈ