—فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فیصل آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کر کے دبئی جانے والی نجی پرواز کے 13 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ آف لوڈ مسافروں میں 10 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔ مسافر ظاہری طور پر دبئی کے ذریعے جدہ جا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ امیگریشن انٹرویو کے دوران مسافر مشکوک قرار پائے اور موبائل فونز سے مشکوک چیٹس اور نمبرز برآمد ہوئے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

قومی ایئرلائن کی کراچی سے اڑان بھرنے والی پرواز میں فنی خرابی، وزیر بلدیات ناصرحسین بھی سوار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قومی ائیرلائن کی کراچی سے سکھر جانے والی پرواز پی کے 536 نے اڑان بھری تو تھوڑی ہی دیر بعد اسے فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق طیارہ روانگی کے تقریباً 17 منٹ بعد تکنیکی مسئلے کا شکار ہوا۔ پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول کو آگاہ کیا، جس کے بعد طیارے کو واپس کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا اور پرواز منسوخ کردی گئی۔

پرواز میں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ، میئر سکھر ارسلان شیخ سمیت دیگر مسافر موجود تھے۔ فنی خرابے کے باعث پرواز منسوخ ہونے پر ناصر حسین شاہ طیارے سے اتر کر واپس روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر بلدیات کو آج سکھر میں ایک تقریب میں شرکت کرنا تھی۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر یورپ جانے کی کوشش ناکام
  • بھارت کی 500 سے زائد پروازیں متاثر؛ طیاروں کی قطاریں لگ گئیں؛ ہزاروں مسافر رُل گئے
  • مدینہ منورہ سے بھارت کے حیدرآباد جانے والی پرواز کی احمد آباد میں ہنگامی لینڈنگ
  •  جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت
  • قومی ایئرلائن کی کراچی سے اڑان بھرنے والی پرواز میں فنی خرابی، وزیر بلدیات ناصرحسین بھی سوار
  • مدینہ منورہ سے بھارتی حیدرآباد جانے والی پرواز کی احمد آباد میں ہنگامی لینڈنگ
  • موٹر وے ایم 4 پر چلتی بس میں آگ لگ گئی، تمام مسافروں کو بچا لیا گیا۔
  • فیصل آباد سے ڈیرہ غازی خان جانیوالی بس میں خوفناک آتشزدگی