موٹر وے ایم 4 پر چلتی بس میں آگ لگ گئی، تمام مسافروں کو بچا لیا گیا۔
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
موٹر وے ایم 4 پر چلتی بس میں پہیہ جام ہونے سے آگ لگ گئی موثر وے پولیس نے بروقت کاروائی کرکے تمام مسافرمحفوظ رہے جبکہ بس جل کر راکھ ہو گئی ۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق حادثہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب پیش آیاتمام مسافروں کو باحفاظت ریسکیو کر لیا۔مسافر بس فیصل آباد سے ڈیرہ غازی خان جارہی تھی ۔ بائیں پچھلے پہیے جام ہونے سے اگ لگی، موٹروے پولیس نے دیکھا تو بس کو روک کربس میں سوار 44 مسافر اور عملے کو محفوظ طریقے سے نکال لیا۔ بس کا آدھا حصہ جل گیا، موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کلیئر کردی گئی ہے ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
محرابپور،مسافروں کو ڈکیتی وارداتوں کا سامنا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد ورفت متاثر ہونے کے باعث متبادل راستہ اختیار کرنے والے مسافرسے ڈکیتی، واردات ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں ہوئی، سڑک کی تعمیر کے باعث قومی شاہراہ بند ہونے پر ہالانی اور کنڈیارو کے درمیان روہڑی کینال کنارے کا پکا گھانگرا والا راستے استعمال کرنے والی دو مسافر ویگن کو رہزنوں سے اسلحہ کے زور پر روک کر مسافروں کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا، رہزنوں کی لوٹ مار میں شاہ عبد الطیف یونیورسٹی کا طالب علم صبغت اللہ کھوسو سے80 ہزار، موبائل، سامان اور سکھر میڈیکل چیک اپ کیلئے جانے والے مریض سے50ہزار، موبائل فون اور ملازم پیشہ افراد سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لئے گئے، ہالانی پولیس کے مطابق یونورسٹی طالب علم کے چچا ثناء اللہ کھوسو این سی داخل کرکے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔