مریم نواز نے کوڑے کرکٹ سے توانائی پیدا کرنے کا جامع پلان طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
--فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوڑے کرکٹ سے توانائی پیدا کرنے کا جامع پلان طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صفائی کا اتنا بڑا نظام کسی معجزے سے کم نہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ستھرا پنجاب کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو بھی پنجاب میں گندگی پھیلائے گا وہ جرمانے کی سزا پائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی.
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں صفائی والی گاڑیاں بھی اب ماحول دوست الیکٹرک وہیکلز ہوں گیں۔ کمرشل ایریاز اور سڑک پر کوڑا کرکٹ پھیلانے والے قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ شہروں اور دیہات کی صفائی کا جامع نظام برسوں پہلے بننا چاہیے تھا، ہم نے زیرو سے آغاز کیا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ ستھرا پنجاب پروجیکٹ میں بہتری لارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے بھر میں ستھرا پنجاب پر عوام کی طرف سے اچھے کام کا مثبت فیڈ بیک آرہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم نواز نے
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔