2025-12-04@06:44:02 GMT
تلاش کی گنتی: 107067

«زبان کیسری»:

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کی کبھی مخالفت نہیں کی، حکومت ہمارے ساتھ افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے شیڈول بنالے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ افغان مہاجرین خود جارہے ہیں، لیکن ابھی راستے بند ہیں، افغان مہاجرین اپنی جائیداد فروخت کر رہے ہیں۔ نواز شریف کی پارٹی کو اقتدار میں لانے والوں کا بھی احتساب کیا جائے: شوکت یوسفزئی انہوں نے کہا کہ سرحد پر تین چار دن لوگ بھوکے پیاسے پڑے رہتے ہیں، اس سے غلط پیغام جاتا ہے۔ شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کہاں سے آپریٹ ہورہا ہے...
    پاکستان ائیرکوالٹی انیشیٹو نے لاہور کی ائیر کوالٹی سےمتعلق رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں نومبر میں فضائی آلودگی میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی یعنی 56 فیصد بہتری آئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں گزشتہ سال کی نسبت فضائی معیار میں نمایاں بہتری آئی اور 15 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ 2025 میں فضائی آلودگی کی سطح کم ہو کر 237 مائیکروگرام، گزشتہ سال 539 تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کی موجودہ سطح ابھی بھی تشویش ناک ہے۔ فضائی آلودگی کے خلاف حکومتی اقدامات کے مثبت اثرات نظر آنے لگے ہیں۔ آئندہ برسوں کے اعداد و شمار بہت اہم ہوں گے۔ موسم اور ہواؤں کا اثر، آلودگی کی سطح میں کمی کا سبب ہیں۔...
    اسلام آباد: امریکا میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی پر پاکستانی نژاد امریکی شہری کی گرفتاری پر پاکستان کے دفتر خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے امریکا میں افغان شہری کی گرفتاری پر بیان جاری کیا ہے۔ ترجمان طاہر اندرابی کے مطابق امریکا میں پکڑا گیا لقمان خان پاکستانی شہری نہیں، تحقیقات کے مطابق لقمان خان افغان شہری ہے۔ ترجمان کے مطابق لقمان خان بطور مہاجر پاکستان میں کچھ عرصہ رہا، افغان شہری نے بیشتر زندگی امریکا میں گزاری ہے۔ واضح رہے کہ امریکی شہر ڈیلاویئر میں پاکستانی نژاد امریکی نوجوان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا...
    ازبکستان نے علاقائی روابط اور نئی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنے پر این ایل سی کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بہترین کارکردگی کے بعد دیگر ممالک بھی نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) کی خدمات کےمعترف ہوئے ہیں۔ بہترین کارکردگی پر ازبکستان میں این ایل سی کو سال کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی کمپنی کا ایوارڈ حاصل ہوا۔ ایوارڈ "بزنس مواقع اور بین الاقوامی کامیابی ایوارڈ 2025" کے موضوع پر تاشقند میں کانفرنس کے دوران دیا گیا۔ تقریب میں ازبکستان کے سینئر حکام، چیمبرز آف کامرس اور پاکستان کے سفارتی مشن کے اراکین نے شرکت کی۔ این ایل سی نے مئی 2023 میں ازبکستان کیلئے درآمدی و برآمدی سامان کی ترسیل...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا سے متعلق درخواست فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے وکیل درخواستگزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ عدالت کیوں آئے؟ پہلے پی ایم ڈی سی کو لکھتے۔ درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ پی ایم ڈی سی کو درخواست دے رکھی ہے مگر کوئی جواب نہیں مل رہا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ خاص...
    علی رامے: موسمی خطرات سے نمٹنے کیلئے سرکاری افسران کی رہائش گاہوں میں جدید برقی نظام نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، تاکہ ایمرجنسی صورتحال میں بجلی کی فراہمی متاثر نہ ہو۔ لاہور میں جی او آر ون (گورنمنٹ آف پاکستان ریزیڈنسی کمپلیکس) کے افسران کی رہائش گاہوں میں بجلی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے 1.66 ارب روپے کے فنڈز منظور کیے گئے ہیں۔  اس اقدام کا مقصد بارشوں اور دیگر موسمی خطرات کے دوران بجلی کی بندش کو روکنا ہے, پی اینڈ ڈی بورڈ نے اس منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت جدید برقی تنصیبات کی تنصیب اور اپگریڈیشن کی جائے گی۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کرپشن پر آئی ایم ایف رپورٹ چارج شیٹ قرار، حکومت کا کہنا ہے ایکشن پلان تیار کرنے کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈلائن دیدی ہے، سینیٹ و قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس، وزیر خزانہ کی 15 بڑی سفارشات پر بریفنگ، حکومت کا سرکاری افسروں کے اثاثے اگلے سال تک آن لائن کرنے کا اعلان، محمد اونگزیب کا کہنا تھا حکومت نے خود ٹیکنیکل اسسٹنس رپورٹ تیار کرنیکی درخواست کی تھی، مختلف شعبوں میں اسلام آباد کی پیشرفت کو فنڈ نے تسلیم کیا ہے، 6، 18 اور 36 ماہ کا مرحلہ وار ایکشن پلان تیار ہوگا۔ حکومت نے آئی ایم ایف کی گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ (GCD) رپورٹ کو حکومت اور پارلیمنٹ دونوں...
    حکومت نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دے دی۔ وزارت تجارت نے ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور ممبر کسٹمز آپریشن ایف بی آر کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دینے کا فیصلہ وزارت خارجہ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ یونیسف، ورلڈ فوڈ پروگرام اور یو این ایف پی اے کے کنٹینرز کی مرحلہ وار کلیئرنس کی ہدایت کر دی گئی۔ وزارت تجارت نے خط میں کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کارگوز گاڑیوں کی ترسیل کی اجازت دی جائے، دوسرے مرحلے میں ادویات اور طبی آلات والے کنٹینر کلیئر کیے جائیں گے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ...
    امریکا میں گرفتار مبینہ پاکستانی دراصل افغان شہری نکلا، دفتر خارجہ کی وضاحت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) امریکا میں گرفتار مبینہ پاکستانی دراصل افغان شہری نکلا ہے، دفتر خارجہ نے بھی اس حوالے سے وضاحت کر دی۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے امریکا میں گرفتار شخص سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکا میں پکڑا گیا لقمان خان پاکستانی شہری نہیں بلکہ افغان شہری ہے۔ترجمان کے مطابق حکومتی سطح پر کی گئی انکوائری کے نتائج میں واضح ہوا کہ لقمان خان افغان شہری ہے، پاکستانی نہیں، وہ بطور مہاجر کچھ عرصہ پاکستان میں مقیم رہا، اپنی زندگی کا زیادہ حصہ امریکا میں گزارا ہے۔طاہر اندرابی کا کہنا...
    راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گولڈ میڈل اپنے نام کر لیے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ارم خانم نے ڈیڈ لفٹ کے مقابلوں میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی، جہاں انہوں نے بھارتی پاور لفٹر کو شکست دے کر نمایاں کامیابی سمیٹی۔ ان کے اعزاز میں آر پی او شیخوپورہ رینج کے دفتر میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل نے ارم خانم کو محکمہ پولیس کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام پیش کیا۔ انہوں نے ملک و قوم کا نام روشن کرنے پر ارم خانم کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔ سی پی او خالد حمدانی...
    متنازع ٹویٹس کیس میں نیا موڑ، اہم شخصیت کا ایمان اور ہادی کی وکالت کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹس کیس میں نیا موڑ آگیا، اہم شخصیت نے وکالت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے سماعت کے آغاز پر استفسار کیا کہ 342 کے سوالنامہ کا کیا بنا؟ ایڈوکیٹ ہادی علی چٹھہ نے بتایا کہ ہمیں 342 کے بیان کی کاپی نہیں ملی۔ جج افضل مجوکا نے کہا کہ میں 342 کا بیان ٹائپ کرکے آپ کو 10 بجے دوں گا۔عدالت نے کیس کی سماعت میں 10 بجے تک وقفہ کیا۔...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی سینئر سیاستدان سابق سنیٹر راجہ ظفر الحق کی رہائش گاہ آمد ہوئی۔ مولانا فضل الرحمان نے راجہ ظفر الحق کی خیریت دریافت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، راجہ ظفر الحق نے مولانا فضل الرحمان کو کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، موانا فضل الرحمان نے کہا کہ قادیانیوں اور دیگر اقلیتوں کے بارے میں فرق روا رکھا جائے۔ امیر جے یو آئی نے کہا کہ ختم نبوت کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے اس میں کوتاہی برداشت نہیں، جس شق سے حرمت رسولؐ پر بات آئے ایسی قانون سازی کبھی قبول نہیں کریں گے، ختم نبوت کے آئینی فیصلے کا تحفظ ہر...
    روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا اس ہفتے بھارت کا دورہ نئی دہلی کی سفارت کاری کا ایک اہم موڑ بنتا جا رہا ہے، کیونکہ دونوں ممالک تبدیل ہوتے عالمی ماحول اور مغربی دباؤ کے بڑھنے کے تناظر میں دفاعی اور توانائی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش میں ہیں۔ پیوٹن جمعرات کو 23ویں بھارت روس سالانہ سربراہ اجلاس کے لیے نئی دہلی پہنچیں گے۔ یہ ان کا 2021 کے بعد اور یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد پہلا دورہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روسی تیل کے معاملے پر واشنگٹن اور دہلی کے درمیان ابہام برقرار تجزیہ کاروں کے مطابق یہ 2 روزہ دورہ بھارت کی اس کوشش کا امتحان ہے کہ وہ ماسکو کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری...
    لاہور(ویب ڈیسک) 2 وکلاء کے بہیمانہ قتل کے بعد پنجاب بار کونسل کی اپیل پر آج وکلاء کی مکمل ہڑتال ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج چوتھے روز بھی مکمل ہڑتال کے باعث مقدمات کی سماعت کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہے۔ صدر بار نے کہا ہے کہ وکلاء بطور احتجاج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے، آج ہم ارجنٹ کیسز بھی نہیں ہونے دیں گے۔ سیکرٹری بار نے بتایا کہ وکلاء کے کچہری احاطہ میں داخلہ پر بھی پابندی لگا دی گئی، وہاڑی میں سی ٹی ڈی نے دشمنی میں وکیل ذیشان کو شہید کیا جبکہ جھنگ میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار مہر منیر کو قتل کیا گیا۔ صدر بار کا کہنا تھا کہ دونوں وکلاء کے...
    امریکی تحقیقاتی اداروں اور سابق سی آئی اے اہلکاروں نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت نے ایئر انڈیا کے احمد آباد طیارہ حادثے کی تحقیقات میں تعاون نہیں کیا اور متعدد اہم شواہد تک رسائی دینے سے انکار کر دیا۔ 12 جون 2025 کے اس حادثے میں 260 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ امریکی صحافی اور سابق سی آئی اے اہلکار سارہ ایڈمز کے مطابق امریکی تفتیشی ٹیم کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حادثہ پائلٹ کی ممکنہ لاپرواہی کے باعث پیش آیا، تاہم بھارتی حکام اب بھی بلیک باکس ڈیٹا تک مکمل رسائی دینے سے گریزاں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر حادثے کی وجہ پائلٹ کی غلطی تھی، تو بلیک باکس ڈیٹا چھپانا کسی...
    نان کسٹم پیڈ لینڈ کروزر کو کراچی حیدرآباد ٹول پلازہ پر روک کر گاڑی کے دستاویزات طلب کیے گئے جسے مسافر پیش نہ کرسکا۔ تفصیلات کے مطابق مسافر گاڑی کی دستاویزات پیش نہ کرسکا جبکہ گاڑی ٹمپرڈ اور اسکی باڈی مشکوک نظر آئی۔ حکام نے تلاشی لی تو لینڈ کروزر کے 5 خفیہ خانوں سے اسمگل شدہ موبائل فونز کی بڑی مقدار برآمد ہوئی۔ کلکٹر کسٹمز معین الدین وانی نے بتایا کہ موبائل فونز گاڑی کے فینڈر کے اطراف، بمپر میں انتہائی مہارت سے چھپایا گیا تھا۔ مختلف برانڈز کے 564اسمگل شدہ موبائل برآمد کرکے ضبط کرلیا گیا جنکی مالیت 34ملین روپے ہے۔ حکام نے 2کروڑ روپے مالیت نان کسٹم پیڈ لینڈ کروزر بھی ضبط کرلی جبکہ مقدمہ درج کرکے...
    پاکستانی اداکارہ رابعہ نورین نے مرحوم اداکار عابد علی سے اپنی محبت اور ان کے بچھڑ جانے کے بعد کی زندگی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی ہے۔ رابعہ نورین نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران بتایا کہ عابد علی ان کی زندگی کا اہم سہارا تھے اور آج بھی ان کی یادیں ان کے ساتھ ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے معمولاتِ زندگی میں خود کو مصروف رکھتی ہیں، لیکن عابد علی کے الفاظ اور ان کا ساتھ انہیں ہمیشہ یاد رہتا ہے۔ عابد علی اُن کے لیے تحفظ، سائبان اور زندگی تھے، اور کوئی بھی اپنی جان سے پیاری چیز کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی ملاقات ایک...
    پشاور(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کارروائیاں تیز کرنے کی سخت ہدایات جاری کر دیں۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں موجود غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف مؤثر آپریشن نہ ہونے پر شدید برہمی ہے اس لیے پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ کرائے کے گھروں میں مقیم افغان باشندوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق افغان مہاجرین کے لیے قائم کیمپ صوبائی حکومت کے لیے مالی بوجھ بن چکے ہیں اس لیے انہیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ حکومت مزید اخراجات برداشت نہیں کر سکتی۔...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے لئے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا گیارہویں اجلاس آج ہوگا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اجلاس کی صدارت کریں گے، نئے این ایف سی ایوارڈ پر آئی ایم ایف بھی آن بورڈ رہے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ، ٹیکنوکریٹس اور کمیشن کے ممبر شریک ہوں گے، پنجاب سے ناصر محمود کھوسہ، سندھ سے اسد سعید کمیشن میں شریک ہوں گے، بلوچستان سے محفوظ خان، کے پی سے مشرف رسول ممبر شریک ہوں گے، اجلاس میں شرکت کیلئے تمام این ایف سی ارکان کو دعوت دی گئی ہے، این ایف سی اجلاس میں وفاقی سیکرٹری خزانہ کمیشن آفیشل ایکسپرٹ ہوں گے۔...
    ویب ڈیسک:حکومتِ بلوچستان کے محکمہ خزانہ نے صوبے کے تمام مسیحی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو کرسمس کی مناسبت سے دسمبر 2025 ء کی تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔  محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ماہ دسمبر کی تنخواہیں جو معمول کے مطابق یکم جنوری 2026 کو قابلِ ادائیگی تھیں، اب 22 دسمبر 2025ء کو ادا کی جائیں گی تاکہ مسیحی برادری صوبے بھر میں 25 دسمبر کو کرسمس کے تہوار کی تیاری آرام سے کرسکے۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک  نوٹیفکیشن کے مطابق حکومتی فیصلے کا مقصد کرسمس کے موقع پر مسیحی سرکاری ملازمین اور پنشنرز...
    دہلی میں ہونے والی ایک شاندار شادی کی تقریب میں بالی وڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار شاہ رخ خان نے لڑکی کی فرمائش پوری کرنے سے انکار کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔  تقریب کے دوران لڑکی نے اداکار سے ان کے ایک معروف اشتہار کا ڈائیلاگ ’بولو زبان کیسری‘ دہرانے کی درخواست کی تاہم شاہ رُخ خان نے نہایت شائستگی کے ساتھ اس فرمائش کو ٹالتے ہوئے ایسا جواب دیا کہ حاضرین میں قہقہے گونج اٹھے۔ یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کے لیے عامر خان نے شرط رکھ دی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی کی فرمائش پر شاہ رخ خان مسکراتے...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے بدھ کے روز بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی گرفتار چیف آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو بغاوت اور دیگر الزامات کے مقدمے سے بری کر دیا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ کراچی میں اُن پر سکیورٹی اداروں پر الزامات لگا کر عوام کو اکسانے کے الزام میں درج کیا گیا تھا۔ تاہم موجودہ مقدمے میں بریت کے باوجود، بی وائی سی کی رہنما (جو اس وقت کوئٹہ کی جیل میں قید ہیں) ان کے خلاف متعدد دیگر مقدمات زیرِ التوا ہونے کی وجہ سے بدستور حراست میں رہیں گی۔ اے ٹی سی نمبر 5 نے مشاہدہ کیا کہ مدعی نے ایف آئی...
      —فائل فوٹو لاہور کے مختلف مقامات پر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ساتھ مبینہ مقابلوں میں 4 منشیات فروش ہلاک ہو گئے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ پولیس مقابلے نشتر اور کاہنہ کے علاقے میں ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے،  ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے کی جانے والی موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کے خلاف درخواست کو مسترد کردیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کے خلاف آصف شاکر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس دوران درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ پولیس کم عمر بچوں پر ایف آئی آرز درج کررہی ہے اور پھر قانون سازی کرکے بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں، شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے کی بجائے جرمانہ اور ایف آئی آر کرنا درست نہیں۔ آج 2025 کا آخری سپر مون! پاکستان میں کس وقت دیکھا جاسکے گا؟ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ...
    23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کا دوسرا دن کراچی ایکسپو سنٹر میں کامیابی سے تکمیل کو پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق نمائش کے دوسرے دن 13,500 سے زائد فارما پروفیشنلز کی شرکت رہی جبکہ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید الطاف نے نمائش ہالز کا دورہ کیا اور صنعتی ترقی کو سراہا۔ جنید الطاف نے کہا کہ فارما سیکٹر کی پیش رفت پاکستان کے مستقبل کی مضبوطی کا باعث ہے، فارما ایشیا نمائش میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)ایک اہم اجلاس منعقد کررہی ہے۔ اجلاس کا مقصد ملک میں ادویات کی ٹریس ایبلٹی نظام کے نفاذ پر بریفنگ اور پیش رفت کا جائزہ لیناہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈریپ کی ریگولیٹری اپ ڈیٹس فارما...
    ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ گابا میں کھیلے جارہے پنک بال میچ میں کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں دو تبدیلیاں ہوئی ہیں جبکہ انگلینڈ نے ایک تبدیلی کی ہے۔ آسٹریلوی ٹیم میں نیتھن لائن اور انجرڈ عثمان خواجہ کی جگہ جوش انگلس اور مائیکل نیسر کو شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ نے انجرڈ مارک ووڈ کی جگہ ول جیکس کو موقع دیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسٹیو اسمتھ کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم کو آج تک ایشیز سیریز کے کسی میچ میں شکست نہیں ہوئی ہے۔
    2 وکلا کے بیہمانہ قتل کے بعد پنجاب بار کونسل کی اپیل پر آج وکلاء کی مکمل ہڑتال ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج چوتھے روز بھی مکمل ہڑتال سے مقدمات کی سماعت نظام مکمل درھم برھم ہے۔ صدر بار نے کہا کہ وکلاء بطور احتجاج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ آج ہم ارجنٹ کیسز بھی نہیں ہونے دیں گے۔ سیکرٹری بار نے بتایا کہ وکلاء کے کچہری احاطہ میں داخلہ پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ وہاڑی میں سی ٹی ڈی نے دشمنی میں وکیل زیشان کو شہید کیا۔ جھنگ میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار مہر منیر کو قتل کیا گیا۔ صدر بار کا کہنا تھا کہ دونوں وکلاء کے قاتل پکڑے جائیں، وکلاء پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ...
    ویب ڈیسک:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ارکان نے کہا کہ کمرشل بینک ہدایات کے باجود مقامی پےپال ڈیبٹ کارڈ کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے، مہنگے تعلیمی اداروں کی جانب سے اسکول فیس کی ویزا ماسٹر کارڈ سے ادائیگی کا تقاضا معمول بن چکا، کمیٹی نے مقامی پے پال ڈیبٹ کارڈ کے فروغ کی ہدایت کردی۔  اجلاس میں آئی ایم ایف کی گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک رپورٹ پر بحث بھی ہوئی، ارکان نے کہا کہ 5300 ارب روپے کرپشن کی نشاندہی سے ملک کی بدنامی ہوئی، وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر آئندہ اجلاس میں آکر وضاحت دیں۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک  ارکان نے...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار دھرمیندر جو حال ہی میں انتقال کر گئے ہیں اپنی عالمی شہرت کے باوجود پنجاب کی مٹی اور اپنے آبائی گاؤں ڈانگوں (ضلع لدھیانہ) سے گہرا رشتہ رکھتے تھے۔ بالی ووڈ کی مصروفیات اکثر انہیں وہاں جانے سے روکتی تھیں لیکن جب بھی ممکن ہوتا وہ اپنے گھر کا رخ ضرور کرتے تھے۔ اگرچہ دھرمیندر کئی دہائیاں پہلے ڈانگوں چھوڑ کر چلے گئے تھے، پہلے اپنے والد کی ملازمت کے تبادلوں کی وجہ سے اور بعد میں فلموں کے سلسلے میں۔ مگر ان کا خاندان اب بھی گاؤں میں موجود تھا جو زمین کی دیکھ بھال کرتا رہا۔ یہ بھی پڑھیں: دھرمندر کی وفات کے بعد سنی دیول اور بوبی دیول کروڑوں کی وراثتی زمین سے...
    اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق 5 کاروائیوں کے دوران 6 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ کاروائیوں میں 21 کروڑ 75لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 200.4  کلوگرام منشیات برآمد ہوئیں۔ تعلیمی اداروں میں کارروائیوں کے دوران ڈسٹرکٹ اٹک میں کالج کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جس میں گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ دیگر کاروائیوں میں موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ٹرک سے 15.6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ جی ٹی روڈ برہان ڑسٹرکٹ اٹک میں ریسٹورنٹ کے قریب گاڑی سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد اور 2 ملزمان...
    بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے 3 بار سابق وزیرِ اعظم، سابق صدر کی اہلیہ اور موجودہ بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (BNP) کی چیئرپرسن خالِدہ ضیا کی جلد صحتیابی کے لیے ملک بھر میں خصوصی دعاؤں کا اعلان کیا ہے۔ مزید پڑھیں: چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس کی اسپتال جاکر خالدہ ضیا کی عیادت سی اے پریس ونگ کے مطابق حکام نے آج صبح اعلان کیا کہ اس ہفتے جمعہ کی نماز کے بعد تمام ملک گیر مساجد میں خصوصی دعائیں منعقد کی جائیں گی تاکہ خالِدہ ضیا کی صحتیابی کے لیے دعا کی جا سکے۔ اس کے علاوہ مندر، چرچ، پاگوڈا اور دیگر عبادت گاہوں میں بھی اپنی مذہبی روایات کے مطابق دعائیں کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن کی بِڈنگ 23 دسمبرکو ہوگی۔ بڈنگ کا عمل میڈیا پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔ قومی ائیرلائن کی نجکاری میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری میں شفافیت اور میرٹ اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی ائیر لائن کی دنیا بھر میں پروازوں کی بحالی سے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے لیے سہولت ہوگی۔ سیاحتی شعبے کی ترقی کے لیے بھی قومی ائیرلائن کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ جو بھی بِڈنگ کے بعد یہ ذمہ داری سنبھالے گا وہ...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) کمانڈر رائل سعودی فورسز  نے گزشتہ روز جی ایچ کیو دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود نے فیلڈ مارشل سے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی پر گفتگو کی گئی۔ پاک سعودی دفاعی تعاون بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دیرینہ اور برادرانہ عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ سعودی کمانڈر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ سعودی کمانڈر نے پاکستان کے علاقائی امن و استحکام میں مثبت کردار کی تعریف کی کمانڈر رائل سعودی فورسز کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جبکہ کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے بھی...
    ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، سندھ کے مختلف اضلاع میں موسم خشک، صبح اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم...
    —فائل فوٹو خیبر پختونخوا پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے شانگلہ اور پشاور میں کارروائی کے دوران 3 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سینٹرل پولیس آفس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں لعل شیر، جان شیر اور رمضان شیر شامل ہیں۔ہلاک دہشت گرد پولیس پر حملوں، قبضہ گروپ اور بھتا خوری میں ملوث تھے۔آئی جی پولیس نے آپریشن ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کر دیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹیکنالوجی نے دنیا کو جتنی سہولتیں دی ہیں، اتنے ہی نئے خدشات بھی پیدا کیے ہیں، خاص طور پر تب جب بات کم عمر بچوں کی ہو۔تازہ ترین عالمی تحقیق نے والدین کے اس بڑھتے ہوئے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جس کے تحت وہ اپنے بچوں کو بہت کم عمری ہی میں اسمارٹ فون مہیا کر دیتے ہیں۔ماہرین کے مطابق پری ٹین یعنی 9 سے 12 برس کی عمر وہ نازک مرحلہ ہے جب بچے کی عادات، ذہنی نشونما اور جسمانی ارتقا تیزی سے تشکیل پارہے ہوتے ہیں، ایسے میں اسمارٹ فون کی مسلسل موجودگی ان کے ذہن اور جسم دونوں پر سنگین اثرات ڈال سکتی ہے۔تحقیق میں واضح کیا گیا ہے کہ اسمارٹ...
    امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی اہم تنصیبات پر ایران سے منسلک ریاستی سرپرستی میں کیے جانے والے سائبر حملوں میں ملوث افراد کی معلومات فراہم کرنے والوں کو 1 کروڑ ڈالر (10 ملین) تک کا انعام دے گا۔ یہ انعام امریکی محکمۂ خارجہ کے ریوارڈز فار جسٹس پروگرام کے تحت رکھا گیا ہے۔ انعام اس شخص یا گروہ پر لاگو ہوتا ہے جو کسی غیر ملکی حکومت کی ہدایات یا اس کے زیرِ اثر رہ کر کمپیوٹر فراڈ اینڈ ابیوز ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امریکی اہم تنصیبات کے خلاف بدنیتی پر مبنی سائبر سرگرمیوں میں شریک ہو۔ مزید پڑھیں: چین کا امریکا پر قومی ٹائم سروس سینٹر پر سائبر حملوں کا الزام امریکی حکام کے مطابق...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کی پیشگوئی کردی۔  نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نااہلی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ سہیل آفریدی جلد نااہل ہوجائیں گے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ  پی ٹی آئی نے سیاست میں مزید گند کرنا ہے تو  پھر گورنر راج کے لیے تیار  رہے۔ انہوں نے کہا کہ فہرستیں تیار ہیں، ملک سے باہر بیٹھ کر باتیں کرنے والوں کو بھی پتا چل جائے گا کہ ان کے خلاف کیا ہونے والا ہے۔ متحدہ عرب امارات کا 54 واں عید الا تحاد اور پاکستان پیپلز پارٹی کا 58واں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ریاست ڈیلاویئر میں پاکستانی نژاد امریکی نوجوان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور مبینہ حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق 25 سالہ لقمان خان کو 24 نومبر کی شب اس وقت حراست میں لیا گیا جب پولیس نے کینبی پارک ویسٹ میں ایک ٹرک کو روکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لقمان نے گاڑی سے باہر نکلنے کے احکامات نہیں مانے اور مزاحمت کی، جس پر اسے گرفتار کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق تفتیش کے دوران ٹرک سے پستول، میگزین اور مبینہ حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق دستاویزات ملی ہیں۔ ان دستاویزات میں یونیورسٹی آف ڈیلاویئر کے پولیس اسٹیشن کا خاکہ، داخلی و خارجی راستوں کے نشانات اور ایک پولیس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلکیاتی دنیا میں ایک حیران کن پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ناسا کی جدید ترین جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے دو بونی کہکشاؤں کا ایسا نادر مشاہدہ کیا جو کششِ ثقل کی باہمی قوت کے باعث ایک دوسرے کے گرد گھومتی اور رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔یہ غیر معمولی منظر زمین سے تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر موجود کان ویناٹیسی نامی جھرمٹ میں دیکھا گیا، جہاں NGC 4490 اور NGC 4485 نامی دو ڈوارف گیلکسیوں کا جوڑا ایک دوسرے کی جانب کھنچاؤ کی کیفیت میں ہے۔ماہرین کے مطابق ملکی وے کی ہمجولی کہکشاؤں کے علاوہ یہ نظام ہماری کہکشاں کے قریب ترین ٹکراتا ہوا معروف ڈوارف-ڈوارف سسٹم ہے، جہاں نہ صرف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کی لعنتی سڑکوں اور غلیظ گلیوں میں جہاں حکمرانوں کا کمینہ پن شہر کی فضا کو روتا بلکتا اور زہر آلود کرتا رہتا ہے وہاں نیپا چورنگی پر ایک تین سالہ بچہ ابراہیم مرگیا۔ طبعی موت نہیں کھلے مین ہول میں گرکر۔ ایک ایسے شہر میں جسے حرام خور اور کرپٹ بیوروکریسی نے کھلے زخم کی صورت دے دی ہے یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس شہر ناپرساں میں زندہ لوگوں کی موجودگی کا ثبوت ان کی ایسی ہی اموات سے ملتا ہے جو سانحہ نہیں، حادثہ نہیں قتل کے، خون خاک نشیناں کے، زمرے میں آتی ہیں۔ مٹی تھی، سو مٹی میں جاملی لیکن اس ماں کا کیا کیجیے جس کا پورا جیون، سارے خواب چیخ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">24 نومبر 2025ء کو پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (FC) کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ ہوا۔ کم از کم تین اہلکار شہید، پانچ زخمی۔ ذمے داری قبول کرنے والا گروپ جماعت الاحرار تھا، جسے فوراً تحریک طالبان پاکستان سے ’’منسلک‘‘ قرار دے دیا گیا۔ یہ وہی پرانا نسخہ ٔ کیمیا ہے جو کاونٹر ٹیررزم کے نام سے مشہور ہے: جس تنظیم کے خلاف کارروائی کرنی ہو، اسی طرز کا ایک نیا گروپ ایجنسیاں کھڑا کرتی ہیں، اس کے ہاتھوں دہشت گردی کروائی جاتی ہے، عام شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے تاکہ اصل تنظیم کے خلاف رائے عامہ ہموار ہو جائے۔ بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک اور مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد کو کچلنے کے لیے بھی یہی حربہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیپا چورنگی۔ ایک کھلا گٹر۔ تین سالہ معصوم ابراہیم۔ اور پھر ایک ایسی موت جو صرف ایک خاندان کا غم نہیں رہی، یہ پورے شہر کے اجتماعی شعور پر ہتھوڑا بن کر گری۔ یہ حادثہ نہیں تھا، یہ قتل تھا۔ اور اس قتل کا مجرم کوئی ایک فرد نہیں، بلکہ وہ پورا سیاسی، بلدیاتی اور انتظامی نظام ہے جو گزشتہ دو دہائیوں سے کراچی پر قابض ہے۔ وہ نظام جس نے اس شہر کو کھنڈر، قبرستان اور تجربہ گاہ بنائے رکھا۔ وہ نظام جس نے تین سالہ ابراہیم کی جان نہیں لی بلکہ کراچی کے مستقبل کا گلا گھونٹ دیا۔یہ موت اچانک نہیں ہوئی یہ نظام کا منطقی انجام تھا۔ روزانہ کوئی نہ کوئی بچہ، نوجوان یا بزرگ...
    بلوچستان پولیس نے گاڑیوں کی چوری اور اسمگلنگ میں ملوث ایک جدید اور منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا ہے، ایک گینگ کراچی میں گاڑیاں چوری کرنے کے بعد دوسرے گینگ کو کوئٹہ میں فروخت کر دیتا تھا پولیس حکام کے مطابق ان گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے کرپٹو کرنسی کا استعمال ہو رہا تھا۔ پولیس کے مطابق اس گینگ نے لین دین کے روایتی طریقے چھوڑ کر ڈیجیٹل کرنسی کو اپنایا جس نے گینگ کو ٹریس ہونا مشکل بنا دیا تھا۔ مزید پڑھیں: کرپٹو کرنسی کو دیگر کرنسیز میں کیسے منتقل کیا جا سکتا ہے؟ ایس ایس پی سیریس کرائم انویسٹیگیشن ونگ عمران قریشی کے مطابق کراچی میں سرگرم ایک گینگ نئی اور مہنگی گاڑیوں کا تعاقب...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ +نیوز رپورٹر) مریم نواز نے ’’وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب‘‘کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے اور تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں فروری2026ء تک اعزازیہ کارڈ کے اجراء کی ڈیڈ لائن مقررکی گئی۔ وزیراعلیٰ نے یکم جنوری سے آئمہ کرام کو اعزازیہ کی ادائیگی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ آئمہ کرایم کو پہلی مرتبہ پے آرڈر دیئے جائیں گے۔ یکم فروری سے باقاعدہ طور پر ’’وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب‘‘ کے ذریعے ادائیگی ہوگی۔ مریم نواز نے آئمہ کرام کی مزیدرجسٹریشن کا عمل بھی مسلسل جاری رکھنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں...
     لاہور  (خبرنگار) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج محمد عارف خان نیازی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ جج محمد عارف خان نیاز ی چوہدری پرویز الٰہی سمیت دیگران کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کر رہے تھے۔
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ میں کئی اہم عدالتی کارروائیاں منسوخ رہیں۔ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا خصوصی ڈویژن بنچ جو ٹیکس سے متعلق کیسز سنتا ہے دوبارہ منسوخ ہو گیا۔ جسٹس محمد آصف کی عدالت کی بھی کاز لسٹ منسوخ رہی جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو نے صرف ارجنٹ کیسز کی سماعت کی اور ان کی عدالت کی ریگولر اور سپلیمنٹری کاز لسٹ بھی منسوخ رہی۔
    ذرائع کے مطابق وفد نے انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال، علاقے میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مظلوم کشمیری عوام کو درپیش شدید مشکلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے کنونیر غلام محمد صفی کی قیادت میں اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وفد نے انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال، علاقے میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مظلوم کشمیری عوام کو درپیش شدید مشکلات سے آگاہ کیا۔ حریت وفد نے چوہدری یاسین سے درخواست کی کہ وہ قومی...
    اسلام آباد (خبر نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ طلبا اپنی تمام تر صلاحیتیں اعلیٰ تعلیم کے حصول اور روشن مستقبل کی تعمیر پر مرکوز کریں۔ کالج انتظامیہ کی طلباء کی کردار سازی پر توجہ احسن اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہارگورنر پنجاب نے اسوہ کالج اسلام آباد میں یومِ والدین کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے کیا۔ کیڈٹس کے والدین معزز مہمانانِ گرامی، عسکری و سول حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے مہمانِ خصوصی کو سلامی پیش کی۔ گورنر پنجاب نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر کیڈٹس نے مارچ پاسٹ پی ٹی ڈرلز اور مختلف مہارتوں کا...
     اسلام آباد (خبر  نگار) فضل الرحمن نے سیکرٹری جنرل موتمر العالم الاسلامی سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق( نشان امتیاز) کی رہائشگاہ پر تفصیلی ملاقات کے دوران کیا۔. ملاقات میں عالم اسلام کو درپیش مسائل، خطے کی سیاسی صورتحال اور پاکستان میں جمہوری استحکام کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے باہمی رابطوں، مفاہمت اور قومی وحدت کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔ 
    بلوچستان میں ایچ آئی وی ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران تشویشناک اضافہ سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر میں ایچ آئی وی تیزی سے پھیلنے لگا، ماہرین صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی سنہ 2024 میں مریضوں کی تعداد 2,851 تھی جو 2025 کے اختتام تک بڑھ کر 3,303 تک پہنچ گئی۔ یعنی صرف 12 ماہ کے دوران 452 نئے مریض رجسٹر ہوئے اور اسی عرصے میں 452 اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔ سید کنٹرول پروگرام کے اعداد و شمار کے مطابق مرد مریضوں کی تعداد 2,075 سے بڑھ کر 2,362 ہوگئی جبکہ خواتین کی تعداد 600 سے بڑھ کر 707 تک پہنچ گئی۔ صوبے میں خواجہ سرا کمیونٹی کے 90 افراد بھی رجسٹرڈ مریضوں...
    پاکستان میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ اے آئی کلاؤڈ پلیٹ فارمز اب نہ صرف کاروباری اداروں بلکہ سرکاری شعبے میں بھی اپنا مقام بنانے لگے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: انتھراپک کا اپنے جدید ماڈل کلاڈ سونیٹ 4.5 جاری، دیگر اے آئی ماڈلز کو چیلنج  مقامی طور پر لانچ کیے گئے سوورِن کلاؤڈ سروسز اداروں کو یہ موقع فراہم کرتی ہیں کہ وہ اپنا حساس ڈیٹا ملک کے اندر محفوظ رکھیں، بجائے اس کے کہ وہ بیرون ملک کلاؤڈ سروسز پر انحصار کریں۔ اس اقدام کو ملکی ڈیٹا خودمختاری اور سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔ اے آئی کلاؤڈ پلیٹ فارم کو ماہرین ایک مثبت قدم قرار دیتے ہیں کیونکہ یہ ملکی...
    لاہور: ماحولیاتی نگرانی سے متعلق ائیر انشیٹو ادارے کے  تجزیے کے مطابق رواں برس نومبر میں لاہور کی فضائی کیفیت میں گزشتہ سال کی نسبت نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ نومبر میں ایک بھی دن ایسا نہیں آیا جب مجموعی فضائی آلودگی کی سطح انتہائی خطرناک حد یعنی 300 سے اوپر پہنچی ہو، جبکہ گزشتہ نومبر میں اس کی شرح مسلسل کئی روز تک برقرار رہی تھی۔ ائیرکوالٹی انشیٹو کی نمائندہ مریم شاہ  کے مطابق 2025 کے نومبر میں روزانہ کی اوسط آلودگی 237 مائیکروگرام فی مکعب میٹر رہی، جو گزشتہ سال کی بلند ترین سطح 539 مائیکروگرام سے 56 فی صد کم ہے۔ اسی طرح ماہانہ اوسط میں...
    لاہور: پنجاب میں کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے سرکاری اداروں، غیر سرکاری تنظیموں اور سماجی کارکنوں نے کہا ہے کہ اگر لڑکے اور لڑکی دونوں کے لیے شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کر دی جائے، اور نکاح خوانوں، یونین کونسلوں اور پولیس کو باقاعدہ تربیت اور باہمی رابطہ فراہم کیا جائے، تو صوبے میں اس مسئلے پر نمایاں حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ہر چھ میں سے ایک لڑکی کی شادی 18 سال سے پہلے کر دی جاتی ہے، جو بچوں کی صحت، تعلیم اور مستقبل کے لیے سنگین چیلنج ہے۔ یہ گفتگو لاہور کے ایک مقامی ہوٹل...
    وزیرِاعظم کے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کے تحت اسلام آباد کے معروف اتوار بازار کو مکمل طور پر کیش لیس مارکیٹ میں تبدیل کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلوے میں کیش لیس نظام کا آغاز، مسافروں کے لیے ادائیگی کا جدید طریقہ متعارف اس ہفتے اتوار بازار میں خریداروں اور دکانداروں کے لیے جدید ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولیات فراہم کردی گئی ہیں جسے ملک کو ڈیجیٹل معیشت کی طرف لے جانے میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اتوار بازار میں پہنچنے پر واضح طور پر گہما گہمی دیکھی گئی۔ زیادہ تر خریدار اور دکاندار اس نئے نظام سے مطمئن نظر آئے، تاہم کئی لوگوں نے کچھ مسائل خصوصاً انٹرنیٹ کی سست رفتاری اور سگنلز کی کمی کی...
    اسلام آباد‘لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سرمایہ داروں، جاگیرداروں، خاندانوں اور شخصیات پر مشتمل پارٹیوں اور مقتدرہ نے نظام کو نرغے میں لے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کم عمر موٹرسائیکل سواروں کی گرفتاریوں پرحکومت کا طرزِ عمل ناقابلِ قبول ہے۔بچوں کو تو تھانوں میں بند کروا یا جارہا ہے ، ڈرگ مافیا کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی۔عام آدمی کا استحصال کرنے والے نظام کو بدلنے کی جدوجہد شروع کردی۔ نوجوان اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار حق اور سچ کیلئے آواز اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام رضاکاروں کے عالمی دن پر یوتھ لیڈرشپ پروگرام سے خطاب...
    پاکستان کے بعد افغانستان کا ایک اور ہمسایہ تاجکستان افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کی وجہ سے پریشان ہے۔ ایک روز قبل 5 تاجک شہری جبکہ اس سے چند روز پہلے ہی تاجکستان میں 3 چینی شہری بھی افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی میں ہلاک ہوئے۔ سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، اِس سلسلے میں سب سے مؤثر کردار علاقائی ممالک کا ہے جن میں پاکستان، ایران، چین، روس اور وسط ایشیائی ریاستیں شامل ہیں، یہ ممالک مل کر اِس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟ ایک روز قبل افغان سرزمین سے ہونے...
    امریکی شہر ڈیلاویئر میں پاکستانی نژاد امریکی نوجوان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق 25 سالہ لقمان خان کی گرفتاری 24 نومبر کی رات عمل میں آئی جب پولیس نے کینبی پارک ویسٹ میں ایک ٹرک کو روکا جس میں لقمان موجود تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گاڑی سے باہر نکلنے کے احکامات پر عمل نہ کیا اور مزاحمت کی جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کی تحقیقات کے دوران لقمان خان کے ٹرک سے پستول، میگزین اور مبینہ حملے کی منصوبہ بندی کی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ برآمد ہونے والی دستاویز میں یونیورسٹی آف ڈیلاویئر کے پولیس...
    1لیٹرپیٹرول پر 96روپے ٹیکس وصولی کا انکشاف، ایک لیٹر ڈیزل میں 34 فیصد ٹیکسز شامل ،پیٹرول اور ڈیزل پرٹیکس کسٹم ڈیوٹی پیٹرولیم اور کلائیمیٹ لیوی کی مد میں عائد ہیں ملک میں پیٹرول 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 279 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے،یکم دسمبرکو پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،ذرائع شہباز حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں کی بھرمار کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، عوام 167 روپے کا پٹرول 263 روپے میں خریدنے پر مجبور،1لیٹر پٹرول پر 96روپے ٹیکس وصولی کا انکشاف ۔ تفصیلات کے مطابق عوام سے پٹرول اور ڈیزل پر وصول کیے جانے والے ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق فی لیٹر پیٹرول...
    کے ایم سی، ڈی ایم سی اور واٹر بورڈ افسران شامل ، وزیراعلیٰ کے حکم پر معطل کیا گیا سانحے کے جائے وقوع کے قریب کوئی سرگرمی نہیں ہورہی، بی آر ٹی منیجر کا موقف گلشن اقبال میں بچے کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے معاملے میں کے ایم اسی، ڈی ایم سی اور واٹر بورڈ افسران اور اسسٹنٹ کمشنر کو معطل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق افسران کی معطلی کے نوٹی فکیشن محکمہ بلدیات سندھ نے جاری کردیے ہیں۔معطل ہوئے افسران میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے اسسٹنٹ انجینئر راشد فیاض، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایگزیکٹو انجینئر وقار احمد، اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال عامر...
    ہم چاہتے ہیں آئین میں جس کا جو کردار ہے وہ وہاں تک رہے، این ایف سی میں جو شیٔر ہے وہ دیا جائے افغان جنگ سے صوبے کی معیشت کو نقصان پہنچا،اپوزیشن اتحاد کے رہنمائو ں کے ہمراہ پریس کانفرنس پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاک فوج ہماری فوج ہے،ہم چاہتے ہیں آئین میں جس کا جو کردار ہے وہ وہاں تک رہے ، خیبر پختونخوا کا این ایف سی میں جو شیٔر ہے وہ دیا جائے، سرتاج عزیز کمیٹی نے جو 1000 ارب روپے دینے کا کہا وہ دئیے جائیں، این ایف سی میں تمام صوبوں نے فاٹا انضمام پر حصہ دینے کا کہاکہ خیبر پختونخوا میں جب فاٹا ضم ہوا تو خیبر...
    عارف بلڈر کی دریا کے پیٹ میں اسکیم نے شہریوں کی جمع پونجی کو ڈبو دیا متعلقہ اداروں کی مبینہ ملی بھگت ، بھاری رقوم لے کر آنکھیں بند کر لی گئیں (رپورٹ: اظہر رضوی) الرحیم سٹی ہاؤسنگ اسکیم میں پلاٹ خریدنے والے سیکڑوں شہری 10 سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ عارف بلڈر کی جانب سے دریا کے پیٹ میں تعمیر کی گئی اس ہاؤسنگ اسکیم نے شہریوں کے خوابوں کو ملبے میں بدل دیا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کی جمع پونجی اور بچوں کے مستقبل کے پیسے لگا کر پلاٹ خریدے، مگر آج تک نہ قبضہ ملا، نہ ترقیاتی کام ہوئے۔شہریوں کے مطابق دریا کے...
    ہم جب بھی کاربوہائڈیٹ والی کوئی غذا مثلاً روٹی ، چاول، مکئی، آلو، دالیں، کیلا یا سیب کھائیں تو وہ معدے میں پہنچ کر گلوکوز میں بدل جاتی ہیں۔ یوں قدرتاً خون میں گلوکوز کی سطح بڑھتی ہے جسے عرف عام میں ’’بلڈ شوگر‘‘کہا جاتا ہے۔ یہی سطح کم کرنے کے لیے لبلبلہ انسولین ہارمون خارج کرتا ہے۔ گلوکوز انسان کے اربوں خلیوں کا بنیادی ایندھن ہے۔وہ اسی سے توانائی پاتے ہیں۔ خصوصاً دماغ کے خلیے (نیورون)تو گلوکوز لے کر ہی تازہ دم ہوتے اور اپنے کام انجام دیتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے، انسان مسلسل اور وقفے وقفے سے کاربوہائڈیٹ والی غذائیں کھاتا رہے تو خون میں گلوکوز کی سطح متواتر بلند رہتی ہے۔ یہ چلن معمول بن جائے تو...
    غزہ: تباہی اور جنگ کے سائے میں گھرے غزہ میں طویل دکھوں کے بعد بالآخر خوشی کا ایک منفرد موقع سامنے آیا جہاں 54 جوڑے اجتماعی شادی کی ایک بڑی تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ اس تقریب میں 21 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جو غزہ کے عوام کے لیے امید اور حوصلے کی علامت بن گئی۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ اجتماعی شادی غزہ کے علاقے خان یونس میں منعقد ہوئی، جس میں شامل دلہنوں نے تباہ شدہ عمارتوں کے سائے تلے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے اپنی نئی زندگی کی جانب سفر کا آغاز کیا۔ ان دلہنوں میں 27 سالہ ایمان حسن لَوا بھی شامل تھیں جنہیں راستے...
    کراچی: گلستان جوہر پولیس نے سیاہ رنگ کی سرکاری نمبر پلیٹ لگی ڈبل کیبن گاڑی میں سوار 2 سگے بھائیوں کو گرفتار کرلیا ، ملزمان نے گاڑی پر جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی۔ ملزمان نے چند روز قبل کار سوار شہری کو اپنے سیکیورٹی گارڈز کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس میں ڈبل کیبن گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ لگی ہوئی بھی دکھائی دے رہی تھی۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد گلستان جوہر پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں پارٹیوں میں راضی نامہ ہوگیا تھا جس کے بعد وہ اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے تاہم گلستان جوہر...
     سٹی42:  اسلام آباد بار کونسل کی تقریب میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ خاص مہمانوں کی حیثیت سے شریک ہوئے۔  تقریب میں دیگر باتوں کے ساتھ اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت کی منتقلی کا معاملہ بھی ڈسکس ہوتا رہا، اعظم نذیر تارڑ نے پرزور سفارش کی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ مو جودہ بلڈنگ مین ہی کام کرنے دیا جائے۔  محسن نقوی نے اعظم نذیر تارڑ کی وکلا پرستی کی تعریف کی۔   وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ساتھی منسٹر اعظم نذیر تارڑ کو کمپلیمنٹ سینتے ہوئے کہا،  اگر کوئی بندہ وکیلوں کی وکالت کرتا ہے تو اس کا نام اعظم نذیر تارڑ ہے،چاہے کابینہ اجلاس ہو یا پرائم منسٹر کی میٹنگ یا کوئی...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا حکومت کے صحت کارڈ اسکیم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کا بجٹ ہیلتھ کارڈ میں ڈال دیا ہے، میرے خیال میں کے پی حکومت کا ہیلتھ کارڈ صحیح ماڈل نہیں ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کی ایک حد مقرر ہے، اس سے زیادہ بیماری پر خرچہ آیا تو آپ کو اپنے پیسوں سے علاج کروانا ہوگا، خیبر پختونخوا حکومت صحت کے نظام میں حکومتی اداروں کا پیسہ نجی اسپتالوں کو دل ی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم نے پسماندہ طبقے کے لیے وسیلہ صحت پروگرام شروع کیا...
    لالچ اور حرص و ہوس انسان سے وہ وہ کام کروالیتی ہے جس کے لیے اشرف المخلوفات کہلانے والا جانور سے بدتر ہوجاتا ہے۔  ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا جہاں ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو محض انشورنس کی رقم کی لالچ میں بیدردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 30 سالہ ملزم نریش کو کاروبار میں پہ در پہ نقصان ہوا اور وہ ڈیڑھ کروڑ روپے کے قرضے میں جکڑ گیا تھا۔  جس پر اس نے قرضہ چکانے کے لیے ایک شیطانی منصوبہ بنایا کہ اگر بڑا بھائی وینکٹیش کے انشورنس کروا کر اسے قتل کردیا جائے تو بڑی رقم مل سکتی ہے۔ 37 سالہ وینکٹیش ذہنی معذور تھا اور اسی لیے شادی بھی نہیں ہوئی تھی۔ اگر وہ مرتا ہے...
    سٹی42: پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں ہوئے  مذاکرات ب کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا تاہم پاکستان نے  فی الحال جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔سعودی عرب میں  پاکستان اور افغانستان کے درمیان سنگین مسائل حل کرنے کے لئے مذاکرات کسی  پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی روئٹرز نے پاکستان اور افغانستان کےحکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ  دونوں ممالک نے جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک  روئٹرز کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والے یہ مذاکرات قطر، ترکیے اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والےاجلاسوں کا حصہ تھے۔...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) کے چیئرمین بلال بن ثاقب کی جانب سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹوکرنسی کے عہدے سے استعفیٰ سامنے آنے کے بعد بھارتی میڈیا نے جھوٹا پراپیگنڈا کرنا شروع کردیا ۔ یاد رہے کہ بلال بن ثاقب  وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین او رکرپٹوکرنسی اور پاکستان  ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے ،Rules of Business 1973 کے مطابق کوئی شخص وزیر اعظم کا معاون خصوصی  نہیں ہو سکتا اگر وہ کسی قانونی ریگولیٹری اتھارٹی، جیسے پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کا چیئرمین ہو، بلال بن ثاقب اس اتھارٹی کے موجودہ چیئرمین بھی ہیں،...
    شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں مدرسے کے قاری نے کمسن بچے کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس پر پولیس نے اُسے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھوپیر پولیس نے مدرسے کے کمسن طالبعلم پر تشدد کرنے والے قاری کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق منگھوپیر پولیس نے عزیز بروہی گوٹھ کے مدرسے میں 6 سالہ طالبعلم پر انسانیت سوز تشدد کرنے والے جلاد معلم کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت اللہ بچایا ولد منظور احمد کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے شدید تشدد کرتے ہوئے محنت کش کے معصوم اور کمسن طالبعلم کے سر کی ہڈی توڑ دی تھی جسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب کے درمیان بدھ کو اہم ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، علاقائی استحکام اور عالمی امن کی کوششوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ترک کمیونی کیشن ڈائریکٹوریٹ کے مطابق یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب عالمی سطح پر یوکرین جنگ اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال گہری سفارتی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ترک صدر نے گفتگو کے دوران اس عزم کا اظہار کیا کہ انقرہ ہیلسنکی کے ساتھ تجارتی حجم میں خاطرخواہ اضافہ چاہتا ہے اور مستقبل میں ایسے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے جو معاشی روابط کو مزید مضبوط بنائیں،  دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون میں وسعت خطے...
    پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے بدھ کو پارٹی کی 40 رکنی سیاسی کمیٹی تحلیل کر دی اور اس کی جگہ کم اراکین پر مشتمل نئی کمیٹی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق پارٹی کے انفارمیشن سیکرٹری شیخ وقاص اکرم نے تصدیق کی کہ نئی کمیٹی میں صوبائی صدور، اپوزیشن لیڈرز اور چند دیگر رہنما شامل کیے جائیں گے۔ شیخ وقاص اکرم نے وضاحت کی کہ نئی کمیٹی میں غالب امکان ہے کہ پارٹی کے صوبائی صدور، اپوزیشن لیڈرز اور چند دیگر اراکین شامل ہوں گے۔ شاہد خٹک کو پارلیمانی لیڈر بنانے کی ہدایت عمران خان نے قومی اسمبلی میں شاہد خٹک کو پارلیمانی لیڈر بنانے کی بھی ہدایت کی تاہم پارٹی اس...
    پی ٹی وی کی سینیئر اداکارہ رابعہ نورین اپنی بہترین کارکردگی اور معروف ڈراموں میں منفی کرداروں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ ان کے نمایاں ڈراموں میں زینت، تصویر، مات، خالی ہاتھ، عنایہ تمہاری ہوئی، کبھی سوچا نہ تھا، لا، میرا خدا جانے، دلِ مضطر، میرے مہربان اور میرے بن جاؤ شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر اور رابعہ انعم گلے ملتے ہوئے جذباتی کیوں ہوئیں، کس کو کیا پیغام دیا؟ حال ہی میں انہوں نے عشق مرشد اور جان سے پیارا جونی میں اپنی اداکاری کے لیے تعریفیں حاصل کیں۔  رابعہ نورین نے 2006 میں سینیئر اداکار عبید علی سے شادی کی، جو 2019 میں وفات پا گئے۔ حال ہی میں رابعہ نورین نے نجی ٹی وی پروگرام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :اسمارٹ فون کی بیٹری جلد ختم ہونے کی شکایات آج کل بہت عام ہیں اور زیادہ تر صورتوں میں اس کی وجہ وہ ایپس ہوتی ہیں جو پسِ منظر میں خاموشی سے چلتی رہتی ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ جاننا کہ کون سی ایپس بیٹری سب سے زیادہ استعمال کر رہی ہیں، ڈیوائس کی کارکردگی بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔اینڈرائیڈ فون صارفین کے لیے ہدایت ہے کہ سیٹنگز میں جائیں، بیٹری کے آپشن کو کھولیں اور بیٹری یوز ایج میں دیکھیں کہ کون سی ایپس سب سے زیادہ بیٹری استعمال کر رہی ہیں،  اسی طرح آئی فون میں بھی سیٹنگز کے بیٹری سیکشن میں ہر ایپ کی استعمال شدہ بیٹری واضح طور پر دیکھی جا...
    ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز بالخصوص صوبہ بلوچستان اور صوبہ خیبرپختونخواہ دہشت گردی کی شدید لپیٹ میں ہے، مختلف مقامات پر بم دھماکے، خودکش حملے اور سیکورٹی فورسز کی شہادت کے پے در پے واقعات، ملکی سلامتی اور استحکام کو چیلنج کرنے اور ملی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ جماعت اہل سنت پنجاب کے صوبائی ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدی، جمعیت علمائے پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل نورانی، مرکزی ناظم اطلاعات و پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے رہنما مفتی محمد عثمان پسروری، جماعت اہل سنت کی صوبائی مجلس عاملہ کے رکن محمد...
    خلیج تعاون کونسل کے اجلاس سے اپنے ایک خطاب میں جارجیا ملونی کا کہنا تھا کہ اٹلی، خلیجی ممالک کیلئے یورپ میں داخلے کا دروازہ بن سکتا ہے، جس کیلئے علاقائی ممالک کی سفارتی کوششوں کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اٹلی کی وزیراعظم "جارجیا ملونی" نے خلیج تعاون کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہمیں ایران کے ساتھ ایک قابل اعتماد جوہری معاہدے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دو ریاستی فارمولا کو مسئلہ فلسطین اور مشرق وسطیٰ میں بحران کو ختم کرنے کا واحد حل قرار دیا۔ اس اطالوی سربراہ نے غزہ میں جنگ بندی کو نازک قرار دیا۔ انہوں نے خطے کے مسائل کے حل کے لئے امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" کے خود ساختہ امن منصوبے کی...
    ویب ڈیسک : رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن30 نومبر گزرنے کے بعد اسلام آباد میں ایک ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس نے رجسٹریشن کروا لی۔  ڈپٹی ڈاریکٹر فوڈ اتھارٹی کے مطابق کاروباری افراد کی سہولت کے لیے ہفتہ و اتوار بھی رجسٹریشن کا عمل جاری رکھا گیا،غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹس کے حوالے سے اعدادوشمار اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔   ڈاکٹر طاہرہ کے مطابق رجسٹریشن نہ کروانے والے فوڈ پوائنٹس کے خلاف سخت کاروائیاں کی جا رہی ہیں،انھوں نے کہا کہ فوڈ پوائنٹ رجسٹرڈ کروائیں تاکہ کسی قانونی کاروائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوھانی نے فیلڈ مارشل  سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں خطے کی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوھانی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور، خطے کی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔ اسلام آباد کچہری میں پولیس کی چیکنگ بہت اچھی تھی، خود کش حملہ آور...
    پیرس میں منعقد ہونے والے فیشن کی دنیا کے معروف Le Bal Debutante میں قائد اعظم محمد علی جناح کے خاندان سے تعلق رکھنے والی ایلا واڈیا نے بھی حصہ لیا۔ پیرس کے تاریخی محل میں ہونے والی یہ سالانہ تقریب دنیا کی صرف 20 منتخب نوجوان خواتین کے لیے ہوتی ہے۔ جس سے اس کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ یوں تو ہر بار کی طرح اس سال بھی شرکا میں حقیقی شہزادیاں، ہائی سوسائٹی کے ورثا اور عالمی فیشن آئیکونز شامل تھیں مگر سب سے زیادہ چرچا ایلا واڈیا کا رہا۔ Ella Wadia in Elie Saab Haute Couture pic.twitter.com/imZBXqHOE4 — Diva of Venus (@thevenusiandiva) November 30, 2025 ایلا واڈیا نے کیرولائنا لینسنگ، لیڈی اسپینسر-چرچل، یولالیا اورلینز-بوربون، یو جینیا آف ہوہنزلرن سمیت دنیا بھر کی نمایاں ڈیبوٹنٹس کے ساتھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستان کے سینئر ترین سیاستدانوں میں شامل ہیں اور وہ صرف وہی بات کرتے ہیں جسے درست سمجھتے ہیں۔رانا ثنااللہ نے  کہا کہ موجودہ آئینی ترامیم نوازشریف کی مشاورت سے کی گئی ہیں اور چیف آف دی ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے کوئی اختلافات نہیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس کا عہدہ ختم ہونے کے بعد نوٹیفکیشن ضروری نہیں تھا کیونکہ یہ ایک نیا ادارہ اور نیا عہدہ ہے، جس کے لیے آئینی ترمیم کی گئی ہے، سی ڈی ایف کی سفارش پر ہی وائس چیف آف آرمی اسٹاف تعینات ہوگا اور نوٹیفکیشن کے حوالے سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  اور سابق وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز کے ذریعے طبی معائنہ کروانے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو کچھ طبی مسائل کا سامنا ہے اور انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں،  درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ حکومت سیاسی انتقام کے تحت سابق وزیراعظم کے خلاف کارروائی کر رہی ہے اور نادرا و دیگر انتظامی اداروں کی جانب سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے یہ درخواست وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کے...
    سٹی 42: نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈارسے کرغزستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کرغیزستان کے وزیرِ خارجہ ژین‌بیک کُلوبائیف آج وزارتِ خارجہ پہنچے,۔ان کا استقبال نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار نے کیا,  ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر اہم مشاورتی گفتگو ہوئی۔
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسےبحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے پاکستان اور مملکت بحرین کے درمیان موجودہ عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔  آئی ایس پی آر  کے مطابق معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام میں اس کے کردار کا اعتراف کیا۔فیلڈمارشل نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور تمام شعبوں میں بحرین کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا...
    یورپی فٹ بال ایسوسی ایشنز (یو ایف اے ایف اے) کے صدر الیگزینڈر سیفیرن نے اعلان کیا ہے کہ جرمنی 2029 کی ویمنز یورپی چیمپیئن شپ کی میزبانی کرے گا۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر نیون میں ایک خصوصی تقریب میں سیفیرن نے کہا کہ جرمنی نے میزبان ملک کا اعزاز پولینڈ اور ڈنمارک و سویڈن کے مشترکہ بڈ کے خلاف کم ووٹ کے مارجن سے حاصل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں بڈ میں سے کسی کا انتخاب نہ ہونا دل شکن ہوتا، اس کے بعد انہوں نے لفافے سے جرمنی کا نام نکالا۔ یہ بھی پڑھیں: پریمیئر لیگ: ساتھی کو تھپڑ مارنے پر ایورٹن کا کھلاڑی میدان سے باہر، مانچسٹر یونائیٹڈ پھر بھی ہارگئی گرمیوں کے اس ٹورنامنٹ میں 16 قومی...
    فیصل آباد پولیس نے ماموں کانجن کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر دانتوں سے شوہر کی زبان کاٹنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم فوری طور پر ملزمہ کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ماموں کانجن میں ایک خاتون نے گھریلو ناچاقی پر اپنے شوہر کی زبان کاٹ کر اسے زخمی کر دیا تھا۔ بھارت: بیوی کے چپل سے پٹائی کرنے پر شوہر نے خود کو آگ لگالیبھارتی میڈیا کے مطابق 35 سالہ ہریش نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ کے طویل عرصے سے جاری ناجائز تعلق کا معلوم ہونے اور اس کی جانب سے تشدد کرنے پر خود کو آگ لگا لی۔ جس پر زخمی شوہر کو اسپتال...
    فائل فوٹو۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان فضائی رابطے میں پیشرفت ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں بنگلادیشی ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان سے فضائی رابطہ دسمبر سے شروع کرنے کی حتمی تیاریاں کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں ہفتے میں تین پروازیں کراچی آئیں گی۔ بنگلادیشی ہائی کمشنر سے سوال کیا گیا کہ بنگلا دیش کی ایئر لائن کون سے راستے سے کراچی آئے گی؟ تو انھوں نے کہا ہمارے طیارے بھارت کی فضائی حدود کے اوپر سے آئیں گے۔
    اپنے ایک ٹویٹ میں شیخ اکرم الکعبی کا کہنا تھا کہ مارک ساوایا، غدارِ وطن ہے جس نے قابضین کی گود میں تربیت پائی۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کی مقاومتی و سیاسی تحریک "النُجَباء" کے سربراہ "شیخ اکرم الکعبی" نے كہا كہ ہم اپنے ملکی امور میں امریکہ و اسرائیل کی بےشرمانہ اور واضح مداخلت پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" كا ایلچی "مارک ساوایا" ایک غلام ہے جو عراق کی دولت اپنے آقا کو تحفے میں دے رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار شہداء کی برسی کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے عراقی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تم نے...
    سٹی42:  پہلے عدالتِ عالیہ ٹریفک رولز کی وائلیشن کرنے سے باز نہ آنے والے شریر بچوں کی ڈھال بنیں، اب سنگین نوعیت کی وائلیشن کرنے کے عادی گروہ نے سزاؤں سے بچنے کے لئے ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا۔ ماں مریم بے چاری حادثات میں جانیں بچانے اور قانون کی عملداری قائم کرنے کے لئے کرے تو کیا کرے۔ آج بدھ کی شب یہ خبر آئی ہے کہ بھاری ٹریفک جرمانوں کیخلاف ہڑتال کا اعلان ہو گیا ہے۔ سندھ میں پرائمری اسکولوں کے طلبا کو صحت کی سہولتیں دینے کا منصوبہ ہڑتال کا یہ اعلان سکول کالج جانے والے بچوں نے یا دفتروں اور کارخانوں مین نوکریاں کرنے والے موٹر سائیکل سوار شہریوں نے نہیں بلکہ سنگین...
    خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رہنماؤں نے بحرین کے السخیر پیلس میں سپریم کونسل کے 46ویں اجلاس کے اختتام پر مشترکہ عقیدے، نسب، زبان اور ایک مشترکہ تقدیر پر مبنی اپنی اٹوٹ سلامتی کے رشتے کی توثیق کی، اور کہاکہ جی سی سی ریاستوں کی سلامتی ناقابل تقسیم ہے۔ جی سی سی کے سیکریٹری جاسم محمد البدیوی نے کہاکہ خلیجی ریاستیں اس سال قطر پر ایران اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے الگ الگ حملوں کے بعد اس کی حمایت میں متحد کھڑی رہیں، جو غزہ تنازع کے دوران پیش آئے۔ مزید پڑھیں: ایران کی قطر کے خلاف جارحیت خود مختاری پر حملہ ہے، خلیج تعاون کونسل انہوں نے کہاکہ جون میں ایران کی جانب سے امریکی العدید...
    پنجاب میں بھاری ٹریفک چالانوں پر ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی نے 8 دسمبر کو ہڑتال کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب بھر میں ٹریفک چالانوں کی بھرمار کے معاملے پر راولپنڈی میں ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی نے 8 دسمبر مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں دس دسمبر کو مکمل پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال ہوگی۔ اُدھر اسلام آباد ٹرانسپورٹ فیڈریشن نے بھی ہڑتال حمایت اعلان کر دیا اور نائب صدر نے کہا کہ بھاری جرمانے ناقابل قبول مکمل ہڑتال کرینگے۔ 
    اسلام آباد:( نیوزڈیسک) سینیٹ اجلاس جمعرات کو چار بجے طلب کرکے 14 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے ایجنڈے میں سنیٹر علی ظفر جرنلسٹس کے تحفظات بارے رپورٹ پیش کریں گے، جو مرحوم عرفان الحق صدیقی نے نکتہ اعتراض پر اٹھائے تھے۔ اجلاس میں سنیٹرسید وقار مہدی، سردار عمر گوریج کی پیش کردہ تحریک استحقاق جو چیئرمین ایف بی آر کے رویے کے متعلق تھی اُس کے بارے رپورٹ اور اپنی ہی پیش کردہ تحریک استحقاق کی رپورٹ پیش کریں گے جو رضوان رضی وی لوگر، اینکر لاہور پی ٹی وی کے بارے میں تھی۔ سینیٹر سلیم مانڈی والا انکم ٹیکس تیسری ترمیم بل 2025 مالیاتی بل بارے کمیٹی کی رپورٹ پیش...
     ویب ڈیسک : کراچی سمیت اندرون سندھ کے دیہی علاقوں میں قائم پرائمری اسکولوں کے طلبا کو اسکولوں میں صحت کی سہولتیں متعارف کرانے کے لیے پہلی بار منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ ابتدائی طور پر اس منصوبے کے تحت کراچی اور سندھ کے دیہی علاقوں کے اسکولوں کے بچوں کو بلامعاوضہ طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی جس میں بچوں کی حفاظتی ویکسینشن کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔شائن ہیومینیٹی سندھ کے سربراہ فہیم خان نے اس منصوبے کے حوالے سے ایکسپریس ٹریبون کو بتایا کہ اسکولوں میں پرائمری ہیلتھ سروسز فراہم کرنے کا منصوبہ اس لیے مرتب کیا گیا ہے کہ بچوں کو اسکول میں ہی صحت کی بنیادی طبی سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔انہوں نے بتایا کہ شائن ہیومینیٹی...
    سٹی42:   گٹر میں گرکر بچے کی وفات کے سانحہ کو لے کر کراچی کے ادارے ایک دوسرے کی کوتاہیوں کی نشان دہی کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کو سانھے کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔ آج کراچی میونسپل کارپوریشن نے نیپا چورنگی کے گٹر کا مین ہول نہ ہونے کا ذمہ دار  کراچی کی بس ریپڈ ٹرانزیشن سسٹم کی انتظامیہ بی آر ٹی کو ٹھہرایا تھا،  بی آر ٹی نے کے ایم سی کے الزامات مسترد کر دیئے۔ بھاری ٹریفک جرمانوں کیخلاف ہڑتال کا اعلان   یہ بھی پتہ چل چکا ہے کہ گٹر کا ڈھکن کسی گاڑی کے گزرنے سے ٹوٹا تھا۔ ایک فوٹیج سے یہ تصدیق ہو گئی کہ سانحہ ہونے کے وقت بچہ والدہ...